Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرا منفرد رمضان

ماہنامہ عبقری - اگست 2014ء

الحمدللہ ثم الحمدللہ گزشتہ رمضان میری زندگی کا سب سے منفرد رمضان ہے۔ تسبیح خانہ کی برکات کو تحریر میں لانا ناممکن ہے
خالد محمود‘ ڈیرہ غازیخان

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت آپ پر اور قیامت تک آنےوالی نسلوں پر اپنا خصوصی کرم اور فضل فرماتا رہے اور اپنے قرب کے اعلیٰ درجے عطا فرمائے۔ اعمال میں اخلاص نصیب فرمائے۔ دنیا اور آخرت میں ان نعمتوں سے نوازے جن کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کان نے سنا اور نہ کسی دل میں خیال آیا ہو۔ آمین!
الحمدللہ ثم الحمدللہ! گزشتہ رمضان میری زندگی کا سب سے منفرد رمضان تھا۔ تسبیح خانہ کی برکات کو تحریر میں لانا ناممکن ہے اس کا ہر پہلو منفرد اور اعلیٰ ہے۔ جو سکون تسبیح خانہ میں ہے وہ دنیا میں کم جگہوں پر ہے۔ یہاں کا ہر بندہ اخلاص و ایثار کا پیکر ہے اور اعمال کا نمونہ ہے۔
تسبیح خانہ میں جتنے اجتماعی اعمال ہوئے‘ ان میں بھرپور شرکت کی اور انفرادی اعمال میں 15 رمضان تک ایک پارہ روزانہ تلاوت‘ 16 رمضان سے آخر تک دو پارہ کی تلاوت کا معمول رہا اور یہی معمول رمضان کے بعد بھی جاری ہے۔ رمضان کے شروع سے لیکر شوال کے آخر تک روزانہ صلوٰۃ التسبیح کا معمول رہا اور جو سب سے انفرادیت ملی وہ قابل رشک ہے۔ ہر نماز سے پہلے صفوں کو درست کرنا اور صبح‘ مغرب‘ عشاء کے وقت آپ کے لیے مصلیٰ بچھانا میرے حصے میں آیا۔ اے سی کا پانی پلاسٹک کی کین میں بھر کر یو پی ایس کی بیٹریوں کیلئے جمع کرنا میرے حصے میں آیا۔ دارالتوبہ میں  قرآن سننے کی باری آئی ان میں میرا نام سرفہرست تھا۔ مہمان زیادہ آئے پچاس ساٹھ افراد کو دارالتوبہ میں منتقل کیا گیا تو میں ان میں اول اول تھا‘ ستائیس رمضان کو سیڑھیوں کے اوپر میں کھجوریں تقسیم کررہا تھا‘ آپ نیچے سے اوپر آئے اور آپ نے کھجوروں کیلئے ہاتھ بڑھایا میں نے آپ کے ہاتھ پر کھجوریں رکھیں تو آپ نے بیٹے کو دیں پھر دوسرے بیٹے کو دیں جبکہ دو پیکٹ لیکر جیب میں رکھے اور گھر کو چلے گئے۔
اس رمضان نے میری زندگی میں انقلاب برپا کردیا ہے‘ اب میں الحمدللہ پانچ وقت کا نمازی ہوں‘ ہر وقت میری زبان ذکر میں مشغول رہتی ہے۔ کیا میں اب بھی یہ نہ کہوں کہ ’’میرا رمضان سب سے منفرد ہے"۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 969 reviews.