Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بدہضمی ختم‘ موٹاپا ختم‘ جسم فٹ و خوبصورت

ماہنامہ عبقری - اگست 2014ء

دودھ کو گرم کرنے کے بعد فلالین کے کپڑے کو اس گرم دودھ میں بھگو کر آنکھوں پر اس وقت تک رکھیں جب تک اس کی گرمائش ختم نہیں ہوجاتی۔ اس عمل کو تین چار بار کرنے سے پلکیں خوبصورت اور دراز ہوجائیں گی۔

قوت مدافعت:دارچینی اور شہد کو اگر روزانہ چائے کے طور پر استعمال کیا جائے تو اس سے جسم میں قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے اور یہ تمام بیکٹیریا اور وائرس کو ختم کردیتا ہے۔ ہمارے جسم کو مضبوط اور دفاعی نظام کو مؤثر بناتا ہے۔
بدہضمی ختم موٹاپا ختم جسم فٹ:اگر کھانا کھانے سے پہلے دو چمچ شہد میں تھوڑی سی دارچینی ڈال کر کھالی جائے تو کھانا جلدی ہضم ہوجاتا ہے۔ اگر پیٹ بھر کر بھی کھایا جائے تب بھی اس کو ہضم کردیتا ہے۔دائمی نزلہ زکام کے جراثیم ختم:سپین کے ایک سائنسدان نے تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ اگر شہد کو اس تکلیف میں استعمال کیا جائے تو اس کے جراثیم ختم ہوجاتے ہیں۔ شہد میں قدرتی طور پر ایسا مرکب موجود ہے جو کے نزلہ زکام اور وبائی امراض کے جراثیم کو ختم کردیتا ہے۔
طویل عمر وہ بھی حسن کے ساتھ:اگر دارچینی اور شہد کی چائے روزانہ استعمال کیا جائےتو یہ عمر کے بڑھنے کے عمل کو آہستہ کر کے زیادہ دیر جوان رکھتا ہے۔ انسان کی جلد نرم اور خوبصورت ہوجاتی ہے۔ جسم سے بڑھاپے کے اثرات کو ختم کردیتا ہے۔ 4 چمچ شہد اور ایک چمچ دارچینی اور تین کپ پانی کو پکا کر رکھ لیں اس کو دن میں تین چار مرتبہ استعمال کریں۔
منہ پر دانے اب دوبارہ نہ ہونگے:تین چمچ شہد اور ایک چمچ دارچینی کو اگر ملا کر منہ کے دانوں پر لگایا جائے۔ بہتر ہے کہ رات سونے سے پہلے لگایا جائے اور صبح کو ہلکے گرم پانی سے منہ دھولیا جائے۔ اس کے روزانہ استعمال سے دو ہفتے کے اندر تمام دانے منہ سے صاف ہوجائیں گے۔
جلدی امراض:جسم کے کسی حصے پر کوئی تکلیف ہو تو شہد اور دارچینی لگانے سے ہر قسم کی تکلیف کاخاتمہ ہوجاتا ہے۔
دارچینی اور شہد سے کینسر ختم:چین اور جاپان میں تحقیق سے ثابت ہے کہ معدہ اور ہڈیوں کا سرطان شہد اور دارچینی کے استعمال سے بالکل ٹھیک ہوگیا ہے۔ ایک چمچ شہد اور ایک چھوٹا چمچ دار چینی دن میں تین مرتبہ ایک ماہ تک استعمال کریں ۔
تھکن:زیادہ عمر کے لوگ اگر اس کو اپنی خوراک میں باقاعدہ استعمال کریں تو وہ زیادہ بہتر اور چست زندگی گزار سکتے ہیں۔
سانس میں بُو:ساؤتھ امریکہ میں لوگ صبح کو دارچینی اور شہد کو پانی میں ملا کر غرارے کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا سانس دن بھر خوشگوار رہتا ہے۔سننے میں مسئلہ:دن میں دو مرتبہ شہد اور دارچینی کو استعمال کرنے سے کانوں میں کبھی تکلیف نہیں ہوتی اور سننے کی حس بہتر طور پر کام کرتی ہے۔
مہندی کا لوشن تیار کرنے کا طریقہ: گھی کے ایک ڈبے میں پتیلی‘ گول پیندے والی کٹوری کے اردگرد مہندی ‘ چینی اور چائے کی پتی ڈال کر ڈبے کو گوندھے ہوئے آٹے سے بند کرکےآگ پر آدھا گھنٹہ کیلئے رکھ دیں۔ آدھے گھنٹے کے بعد لوشن تیار ہوجائے گا۔پھٹی ہوئی پاؤں کی ایڑیوں کیلئے: بعض لوگوں کی ایڑیاں سردیوں میں تو پھٹتی ہیں گرمیوں میں بھی ایڑیاں دیکھنے کے قابل نہیں ہوتیں ایسے لوگ موم اور چھوٹے گوشت کی چربی برابر مقدار میں آگ پر پگھلانے کے بعد ٹھنڈی ہونے سے پہلے ایڑیوں پر لگا کر جرابیں پہن کر سوجائیں۔ صبح یہ لیپ اتار دیں۔ کچھ دنوں کے بعد پھٹی ہوئی ایڑیاں ٹھیک ہوجائیں گے۔
ناخنوں کی صحت اور دلکشی کیلئے:صبح اٹھ کر لیموں یانارنگی کا رس پینے سے ناخن دلکش ہوجاتے ہیں جبکہ اگر انڈے کو کچھ دیر رس میں تقریباً دو گھنٹے رکھ کر اس کو پینے سے ناخن مزید دلکش اور چمکدار ہوجائیں گے۔
ناخنوں میں چمک پیدا کرنے کیلئے:ناخنوں کو چمکدار بنانے کیلئے ان پر لہسن چھیل کر یا لیموں کا رس لگانا چاہیے۔ اس سے ناخنوں میں چمک پیدا ہوجائے گی۔
بال چمکدار بنانا:بالوں کو چمکدار بنانے کیلئے لیموں کا رس نکال کر اس کی مالش کرکے تھوڑی دیر بعد دھولیں‘ اس کے علاوہ شیمپو کرنے سے ایک یا دو گھنٹے پہلے سر پر تیل کی اچھی طرح مالش کرنے سے بھی بالوں میں چمک بڑھ جاتی ہے۔
بال گرنے سے بچانے کیلئے:چار ماہ تک مولیاں روز کھائیں۔ اس طرح بال گرنا بند ہوجائیں گے اور نئے بال پیدا ہونے لگیں گے۔ اگر گنجے آدمی کےسر پر مولی کا پانی ملیں تو اس کا بھی وہی اثر ہوگا۔
بال کالے کرنے کیلئے:سوکھے آملوں اور بہیڑوں کا سفوف رات کو لوہے کی کڑاہی میں بھگونے کے بعد صبح بال دھونے سے بال خاصے کالے ہوجاتے ہیں۔ ہفتے میں دو بار اس طرح سر دھونا چاہیے۔
پلکیں بڑی کرنے کا طریقہ:دودھ کو گرم کرنے کے بعد فلالین کے کپڑے کو اس گرم دودھ میں بھگو کر آنکھوں پر اس وقت تک رکھیں جب تک اس کی گرمائش ختم نہیں ہوجاتی۔ اس عمل کو تین چار بار کرنے سے پلکیں خوبصورت اور دراز ہوجائیں گی۔
میک اپ صاف کرنے کا طریقہ:گیندے کے پھول کی پتیاں دو گلاس پانی میں پانچ منٹ تک ابالیں۔ ٹھنڈا ہونے پر چھلنی سے چھان کربوتل میں ڈال کر رکھ لیں۔ رات کو روئی سے منہ دھونے کے بعد لگائیں۔ چہرہ صاف اور جلد خراب نہیں ہوگی۔
رنگ سرخ و سفید کرنے کیلئے:پودینے کی پتیاں لے کر انہیں ابال کر ان کا پانی کھلے منہ والے برتن میں ٹھنڈی جگہ پر رکھیں۔ روزانہ چائے کے کپ کا چوتھائی حصہ بلاناغہ نہار منہ استعمال کریں۔
چہرے کے باریک دانوں کیلئے:رات کو سونے سے پہلے آدھا کپ نیم گرم پانی میں ایک چمچہ بورک ایسڈ ڈال کر روئی کی مدد سے سرخ دانوں پر لگائیں۔ خشک ہونے پر پانی سے دھولیں۔
موٹے ہونٹوں کو پتلا کرنے کیلئے: مازو پھل کو کوٹ کر پیس لیں۔ اس کے بعد باریک کرکے کپڑے سے چھان لیں اور پانی ڈال کر گاڑھا لیپ بنا کر ہونٹوں پر لگانے سے موٹے ہونٹ پتلے ہوجائیں گے۔
چکنی جلد والوں کے مہاسے کیلئے: انڈے کی سفیدی پھینٹ کر چہرے پر پندرہ بیس منٹ کے لیے لگالیں۔ بعد میں اچھے سے صابن سے منہ دھو کر خشک کرلیں۔ کچھ دنوں بعد مہاسے ختم ہوجائیں گے۔
سر کی خشکی: چقندر کے پتوں کو ابال کر اس کے پانی سے سر دھونے سے بالوں کی خشکی دور ہوجاتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 962 reviews.