Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - اگست 2014ء

بڑا پیٹ پریشانی ہی پریشانی
محترم حکیم صاحب! میری عمر 35 سال ہے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا پیٹ بہت بڑھ گیا ہے‘ چربی اکٹھی ہوگئی ہے‘ میرا کام سارا دن بیٹھ کر کرنے والا ہے‘ میں اپنے پیٹ کی وجہ سے پریشان ہوں۔ براہ مہربانی مجھے اس کو کم کرنے کے لیے نسخہ تجویز کردیں۔ (عمراحسان‘ اسلام آباد)

مشورہ: محترم! اگر کسی کا پیٹ بڑھ جائے‘ چربی اکٹھی ہوجائے تو یہ نہ صرف جسمانی بناوٹ کی خوبصورتی کو خراب کرتا ہے بلکہ کئی قسم کے دیگر مسائل بھی پیدا کرتا ہے۔ چلنے پھرنے میں دقت ہوتی ہے‘ سانس چڑھنا یا سانس پھولنا شروع ہوجاتا ہے۔ کھانے کے بعد پیٹ میں اور زیادہ تناؤ ہوتا ہے۔ انسان کیلئے اپنا ہی وزن سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے‘ مزید یہ شوگر‘ بلڈپریشر‘ دل کے امراض‘ جوڑوں کادرد‘ یورک ایسڈ کی زیادتی اور کئی قسم کی دیگر پیچیدگیاں بھی پیدا کرسکتا ہے۔ جو لوگ زیادہ دیر بیٹھ کر کام کرتے ہیں‘ ورزش نہیں کرتے‘ چکنائیاں وبیکری کی مصنوعات زیادہ کھاتے ہیں‘ بوتلیں زیادہ پیتے ہیں‘ ان کا پیٹ اور وزن بہت جلد بڑھ جاتا ہے۔آپ درج ذیل نسخہ خود بنا کر استعمال کریں۔ ھوالشافی: اجوائن دیسی‘ زیرہ سیاہ‘ کلونجی‘ تخم ساداب‘ پودینہ‘ سونف‘ زیرہ سفید اور لاکھ دانہ ہم وزن لے کر پیس کر اس کو صبح شام کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے ایک چمچ چائے والا ہمراہ عرق مکو آدھے کپ اور عرق بادیان آدھا کپ کھالیا کریں۔ دن میں دو دفعہ لیمن گراس کا قہوہ بنا کرنوش کریں۔ بطور غذا جَو کا دلیہ‘ گندم کا دلیہ‘ چوکر رس‘ چوکر ڈبل روٹی‘ شوربہ‘ پالک‘ میتھی‘ ساگ‘ کدو‘ ٹینڈے‘ شلجم‘ سلاد‘ سرکہ انگوری‘ گریپ فروٹ کا استعمال کریں۔ گائے بھینس کے گوشت‘ نشاستہ دار یا بیکری کی مصنوعات مکھن‘ بالائی‘ پنیر‘ بوتلیں‘ برگر‘ پیزا انڈے کی زردی‘ چاول‘ اروی‘ گوبھی‘ بینگن‘ پراٹھے اور چکنائیوں سے پرہیز کریں۔ سادہ غذا کھائیں‘ ورزش اور چہل قدمی ضرور کیا کریں۔غذا نمبر1 استعمال کریں۔

پاخانے کے ساتھ خون
میری عمر 23 سال ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے بواسیر کا مرض لاحق ہے اور قبض بھی رہتی ہے۔ پہلے خون نہیں آتا تھا اب پاخانے کے ساتھ خون کے قطرے آتے ہیں۔ مہربانی فرما کر مجھے اس کا علاج تجویز کردیں۔ (نعیم خان‘ لاہور
َ)۔
مشورہ: محترم! بواسیر میں مقعد میں مسے بن جاتے ہیں‘ ایک قسم کے مسے بہت اندر ہوتے ہیں۔ قبض اور مقعد پر دباؤ کی وجہ سے ان سے خون آسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک قسم کے بواسیری مسے زیادہ اندر نہیں ہوتے اور کوشش کرنے سے وہ نظر بھی آجاتے ہیں۔ ان سے بھی خون آسکتا ہے اور تیسری قسم کے مسے مقعد کے کناروں پر بن جاتے ہیں ان میں سوزش اور جلن اور درد بھی ہوسکتی ہے بعض اوقات درد کی وجہ سے مریض کا بیٹھنا اورپاخانہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ بواسیر کی وجہ عام طور پر زیادہ دیر بیٹھ کر کام کرنا‘ حرکت کم کرنا‘ تیز مرچ مصالحہ دار اور مرغن غذاؤں کا بکثرت  استعمال‘ گوشت خوری خاص طور پر گائے بھینس اور دیگر سرخ گوشت‘ پرانی قبض میں مبتلا ہونا‘ جلاب آور ادویات کا بکثرت استعمال‘ جگر کے فعل کی خرابی اوردیگر کئی اسباب بواسیر کا سبب بن سکتے ہیں۔آپ درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔ صبح و شام قرص کہربا دو عدد ہمراہ شربت انجبار دو بڑے چمچ ایک گلاس پانی میں حل کرکے صبح اور شام کھانے کے بعد حب مقل دوعدد حب رسونت دودھ یا پانی کے ہمراہ لیں۔رات کو سوتے وقت اطریفل مقل ایک چمچ چائے والا اور اطریفل زمانی ایک چمچ چائے والا ہمراہ نیم گرم دودھ۔ غذا میں ساگودانہ‘ دلیہ‘ شوربہ‘ پالک میتھی‘ ساگ‘ کدو‘ ٹینڈے‘ چقندر اور پھل کھائیں۔  غذا نمبر1 استعمال کریں۔

آدھے سر کا درد
میری عمر 21 سال ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے سر میں اکثر داہنی جانب درد شروع ہوجاتا ہے۔ وہ آہستہ آہستہ شدت اختیار کرلیتا ہے اور بعض اوقات دائیں آنکھ تک درد محسوس ہوتا ہے۔ اس دوران میں کوئی کام نہیں کرسکتی۔ (صبا وسیم‘ کراچی)۔

مشورہ: محترمہ! آپ کو درد شقیقہ کی شکایت ہے۔ درد سر کے آدھے حصے میں ہوسکتا ہے۔ بائیں جانب بھی اور دائیں جانب بھی۔ مردوں کی نسبت آدھے سر کا درد عورتوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے ۔ آپ درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔
ھوالشافی: اسطخدوس‘ کشنیز خشک‘ مرچ سیاہ‘ مصری ہم وزن لے کر سفوف کرکے صبح و شام کھانے سے نصف گھنٹے بعد ایک چمچ چائے والا پانی سے کھالیا کریں۔ رات سوتے وقت اطریفل اسطخدوس ایک چمچ چائے والا پانی سے کھائیں۔ غذا میں نرم اور زودہضم غذائیں کھائیں۔ شور سے بچیں۔غذا نمبر3 استعمال کریں۔

گھنٹے کے درد کا علاج
محترم حکیم صاحب! میری عمر 46 سال ہے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بائیں گھٹنے میں بہت درد ہوتا ہے۔ چلنے پھرنے‘ اٹھنے بیٹھتے وقت درد ہوتا ہے۔ جیسے ہی چلنا شروع کرتی ہوں درد ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ مجھے گھٹنے کے درد کا کوئی علاج بتادیں۔ ( مسز کاشف‘ راولپنڈی)۔

مشورہ: محترمہ! اس عمر میں ہڈیوں کے سروں  پر گھساؤ کا عمل شروع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے جوڑ اور ہڈی میں سوزش ہونا شروع ہوجاتا ہے اور ایک یا اس سے زائد جوڑوں میں درد رہنا شروع ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ یورک ایسڈ کی زیادتی‘ چوٹ‘ جوڑ میں کسی اور وجہ سے سوزش ہونا دباؤ اور بادی اشیاء کا زیادہ استعمال اس کا سبب بن سکتا ہے۔ آپ درج ذیل نسخہ کریں۔ ھوالشافی: صبح شام معجون چوب چینی ایک چمچ چائے والا اور معجون عشبہ ایک چمچ پانی سے کھالیا کریں۔ صبح شام کھانے کے بعد جب مقل دوعدد پانی سے کھائیں۔ صبح شام مچھلی کا تیل ایک چمچ چائے والا پئیں۔ غذا میں دلیہ ساگودانہ‘ٹینڈے‘ کدو‘ شلجم‘ شوربہ‘ مونگ‘ کالے چنے کا شوربہ اور پھل کھائیں۔ گھٹنے پر روغن قسط کی مالش کریں ایک ماہ بعد دوبارہ حالات سے آگا کریں۔ غذا نمبر2 استعمال کریں۔

کمزوری نظر
میری عمر 26 سال ہے میں دو نمبر کا چشمہ لگاتا ہوں‘ چاہتا ہوں کہ میری نظر ٹھیک ہوجائے اور مجھے چشمہ یا لینز نہ لگانے پڑیں‘ مجھے اس کا علاج تجویز کردیں۔ اس کے علاوہ غذا بھی تجویز کردیں۔(اختر خان‘ بہاولپور)۔

جواب: محترم! آج کل یہ مسئلہ بہت زیادہ ہوگیا ہے‘ چھوٹے چھوٹے بچوں کو چشمہ لگ جاتا ہے۔ عام طور پر نظر کی کمزوری کی وجہ دماغی اور اعصابی کمزوری‘ سر پر چوٹ لگنا‘ زیادہ جاگنا‘ کثرت مطالعہ‘ باریک بینی کا کام کرنا‘ کم روشنی میں پڑھنا‘ لیٹ کرپڑھنا‘ لمبے عرصے تک کسی مرض میں مبتلا رہنے کے بعد نظر کمزور ہونا‘ خون کا ضیاع ہوجانا‘ پرانا نزلہ زکام‘ عام جسمانی کمزوری‘ زیادہ ٹی وی دیکھنا۔ آپ درج ذیل نسخہ استعمال کریں اس سے انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی نظر بہتر ہوجائے گی۔نسخہ ھوالشافی: مغزبادام شیریں سوگرام‘ سونف سوگرام‘اسطخدوس سوگرام‘ خشخاش سوگرام‘ کالی مرچ پچیس گرام‘ الائچی سبز پچیس گرام‘ مصری سوگرام‘ ان سب کو پیس کر محفوظ کرلیں اور اس کا ایک چمچ چائے والا صبح شام ہمراہ دودھ اور ساتھ میں خمیرہ گاؤزبان عنبری جواہردار‘ ایک چمچ چائے والا کھایا کریں۔ رات کو سوتے وقت اطریفل اسطخدوس ایک چمچ چائے والا پانی سے کھایا کریں۔ کم روشنی میں مطالعہ نہ کریں‘ صبح کی سیر کیا کریں اورورزش ضرور کریں۔ غذا نمبر2 استعمال کریں۔

کمر میں شدید درد
میری عمر 29 سال ہے‘ شادی شدہ ہوں‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری کمر میں درد رہتا ہے‘ اس کے ساتھ ٹانگوں میں کھنچاؤ بھی رہتا ہے‘ کمزوری محسوس کرتی ہوں۔ جلد تھک جاتی ہوں‘ مجھے کوئی ہربل علاج تجویز کردیں۔ (شائستہ‘ حیدرآباد)۔

جواب: محترمہ! کمردرد خواتین میں عام پایا جاتا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ عام طور پر کمردرد درد ذیل وجوہات کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ زیادہ محنت مشقت کرنا‘ جسمانی کمزوری ہونا‘ وزن اٹھانا‘ کمر پر چوٹ لگ جانا‘ مہروں کے درمیان میں موجود ڈسک کا اپنی جگہ سے ہل جانا‘ مہروں کا ورم اور پتھر جانا‘ ہڈیوں کا نرم ہونا‘ کمر کے پٹھوں میں کھنچاؤ آنا‘ ٹھنڈ لگ جانا‘ مسلسل سیلان الرحم یا لیکوریا میں مبتلا رہنا‘ کمر درد کا سبب بن سکتا ہے۔ آپ درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔ اسگندھ بہمن سفید‘ قسط شیریں‘ زنجبیل‘ کمرکس‘ بدھارا اور مصری ہم وزن کو سفوف کرکے محفوظ کرلیں اور ایک چمچ چائے والا صبح شام دودھ سے کھالیا کریں۔ وزن بڑھنے نہ دیں۔ زیادہ وزن نہ اٹھائیں۔ کمر پر خالص روغن زیتون کی مالش کریں۔ غذا نمبر2 استعمال کریں۔

جوڑوں کا درد
محترم حکیم صاحب! میری عمر 45 سال ہے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے جوڑوں میں درد ہوتا ہے‘ اس وجہ سے چلنا پھرنا مشکل ہوگیا ہے۔ براہ مہربانی! مجھے اس مرض کیلئے کوئی اچھا سا نسخہ تجویز کریں۔(شبیر بٹ‘باغ آزاد کشمیر)۔

جواب: محترم! آپ درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔ صبح‘ شام کھانے سے پہلے معجون سورنجا ں ایک چمچ چائے والا‘ معجون عشبہ ایک چمچ چائے والا ہمراہ تازہ پانی۔ ا گر قبض ہو تو حب تنکارے گولی رات کو دودھ سے کھائیں۔ زود ہضم اور نرم غذائیں کھائیں۔ بڑے گوشت‘ ماش‘ مسور‘ آلو ‘ بینگن‘ گوبھی اور دیگر بادی غذاؤں سے پرہیز کریں۔  غذا نمبر2 استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 961 reviews.