Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سخی عبدالرحمٰن گیلانیؒ کے روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اگست 2014ء

شوہر کو راہ راست پر لانے کے لیے بعدنماز عشاء اول گیارہ بار درود شریف پڑھیں اس کے بعد تین سو ساٹھ بار یَاوَدُوْدُ پڑھیں۔ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر شوہر کے دل کے نرم ہونے کی دعا کریں۔ یہ عمل بیوی کرلے یا کوئی لڑکی یا لڑکا کرلے

شوہر کی بے راہ روی کی اصلاح
شوہر گھر کا حاکم ہے۔ بعض مرتبہ وہ ایسی حرکتیں کرتا ہے جس سے بیوی بچے سب پریشان ہوجاتے ہیں وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرتا اور گھر میں لڑائی جھگڑا اور دنگا فساد پیدا کرتا رہتا ہے جس سے گھر کا سکون برباد ہوجاتا ہے۔ شوہر کو راہ راست پر لانے کے لیے بعدنماز عشاء اول گیارہ بار درود شریف پڑھیں اس کے بعد تین سو ساٹھ بار یَاوَدُوْدُ پڑھیں۔ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر شوہر کے دل کے نرم ہونے کی دعا کریں۔ یہ عمل بیوی کرلے یا کوئی لڑکی یا لڑکا کرلے لیکن یہ عمل چالیس دن کریں اور سورۂ فلق اور سورۂ ناس گیارہ گیارہ بار باوضو پڑھ کر پانی پر دم کرکے شوہر کو روزانہ پلایا جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ شوہر انسانیت کے دائرے میں آجائے گا اور غلط حرکتوں سے باز آجائے گا۔

بُخار کا تعویذ
اگر کسی شخص کو مسلسل بخار آرہا ہو اور وہ کسی صورت میں اترتا ہی نہ ہو تو اس کیلئے یہ تعویذ بہت پُراثر ہے۔ اس تعویذ کو باوضو لکھ کر موم جامہ کرکے مریض کے گلے میں ڈال دے۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند دن میں بخار  اُتر جائے گا اور مریض تندرست ہوجائے گا۔ وہ تعویذ یہ ہے:۔

﷽۔ بسم اللہ وباللہ محمد رسول اللہ قلنا ینارکونی بردا وسلاما علی ابراھیم وارادو ابہ کیدا فجعلنھم الاخسرین اللھم رب جبرائیل ومیکائیل واسرافیل اشف صاحب ھذا الکتاب بحولک وقوتک وجبروتک الہ الحق۔

سکون قلب کیلئے
بعض مرتبہ بلاوجہ سکون قلب ختم ہوجاتا ہے۔ دل کو کسی صورت چین نہیں ملتا۔ رات کو نیند نہیں آتی یا نیند بار بار ٹوٹ جاتی ہے‘ آنکھ کُھل جاتی ہے جس کے سبب دن بھر جسم اور سر بوجھل رہتا ہے کسی کام میں دل نہیں لگتا۔ سُستی اور کاہلی کے سبب کوئی کام دلجمعی کے ساتھ انجام نہیں پاتا۔ بعض مرتبہ کام خراب ہوجاتا ہے۔ گھر میں سب کچھ ہونے کے باوجود سکون نہیں ملتا‘ اس کیلئے یہ عمل فائدہ مند ہے۔ بعد نماز عشاء درج ذیل کلمات ایک سو ستر بار پڑھیں۔ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھیں۔ وہ کلمات یہ ہیں:۔

بَعْدَ الْغَمِّ اَمَنَۃً نُّعَاسًا ط یہ عمل چالیس دن کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ دن کو چین ملے گا اور سکون سے رات کو نیند آئے گی۔ بے چینی دُور ہوگی۔

بواسیر کا علاج
بواسیر ایسا مرض ہے جس سے انسان ہر وقت تکلیف میں رہتا ہے۔ خونی بواسیر اس قدر شدید ہوتی ہے جسم کا تمام خون نکل جاتا ہے اور انسان پیلا زرد ہوجاتا ہے۔ خون نکل جانے سے انتہائی کمزور اور لاغر ہوجاتا ہے۔ اس کیلئے یہ چھلا بہت مفید ہے۔

عمل یہ ہے:۔
خالص حلال اور پاک کمائی سے ایک خالص چاندی کا چھلا خریدیں اور رمضان المبارک کے آخری بدھ کو ایک کٹورے میں تھوڑا سا پانی لے کر اس پر سات مرتبہ اول و آخر درود شریف پڑھیں درمیان میں سات مرتبہ سورۂ یٰسین شریف پڑھ کر اس پانی پر دم کریں اس کے بعد چاندی کے چھلے کو آگ پر تپائیں جب وہ خوب گرم اور سرخ ہوجائے تو دم کیے ہوئے پانی میں اس کو ڈال دیں اور مریض کے دائیں ہاتھ کی کسی بھی انگلی میں پہنادیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ بواسیر سے نجات حاصل ہوگی۔

جسم کے کسی حصے میں درد کا علاج
بعض مرتبہ جسم کے کسی حصےمیں شدید درد ہوجاتا ہے کہ آدمی کسی کام کے قابل نہیں رہتا اور بعض مرتبہ کسی دوائی کے استعمال سے وقتی طور پر رُک جاتا ہے جب دوائی کا اثر ختم ہوجاتا ہےتو پھر ہوجاتا ہے۔

اس کیلئے یہ عمل کافی پُرتاثیر ہے۔ سوا کلو تِل خرید کر ان کو دھولیں اورلکڑی کے کولہو میں اس کا تیل نکلوائیں۔ تیل خالص تل کا ہو‘ تیل میں کسی قسم کی ملاوٹ نہ ہو۔
باوضو گیارہ بار درود شریف پڑھیں۔ اس کے بعد سورۂ والطارق اکتالیس بارپڑھیں اور آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر تیل پر دم کریں۔یہ تیل چالیس دن تک درد والی جگہ صبح و شام لگائیں اور مالش کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ درد ختم ہوجائے گا۔

بدہضمی کا علاج
بدہضمی سے نجات کیلئے ایک بوتل پانی پر سورۂ قدر باوضو گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور صبح و شام دو وقت یہ پانی سات دن تک مریض کو پلائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ درد ختم ہوجائے گا۔

درد سر کے لیے
اگر کسی کے سر میں درد ہو تو یہ حروف لکھ کر سر میں باندھا جائے انشاء اللہ درد جاتا رہےگا مجرب ترین عمل ہے۔

د    م     ہ     م    ل     ہ

آدھے سر کے درد کا علاج
جس کے آدھے سر میں درد ہو اس کے سر میں یہ آیت زعفران سے کپڑے پر لکھ کر باندھنے سے انشاء اللہ درد جاتا رہے گا۔

 اِنَّ اللہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا (الاحزاب 56)

جنون (پاگل پن) کے لئے
سات کنوؤں کے پانی پر یہ آیت گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور مریض کو پلائیں۔ انشاء اللہ شفایاب ہوگا بہت مجرب ہے۔ سورۂ جن ابتدا سورت سے رَشَداً تک۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 957 reviews.