Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

السر اور تیزابیت سے شفایابی (ایڈیٹر کے قلم سے)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2008ء

پُر تعیش زندگی نے جہا ں مزاجو ں میں بگاڑ پیدا کیا وہا ں انسانی صحت بھی زوال پذیرہوئی ہے۔ یہ بات تو سبھی جا نتے ہیں کہ ہم جب بھی فطری زندگی سے روح گردانی کر ینگے اور فطر ت سے بغاوت دن رات اوڑھنا بچھونا بن جا ئے گا تو پھر ایسی لاعلا ج بیما ریا ں جن سے معا لج اور فریقین دونوں عا جز آچکے ہیں، پیدا ہونگی۔ آپ یقین جانئے ایسی غذائیں جن کا ذائقہ تو بہت اچھا اور خوشنمائی میں دلفریبی لذت ایسی کہ دیکھتے ہی منہ میں پانی بھر آئے ۔ لیکن ان غذاﺅ ں کا کیا کریں جوہمارے جسم کو مریض اورمعدہ کو چھلنی کر دے ۔ آنتیں بالکل کمزور ہو جائیں اور ان کے اندر قوت ہا ضمہ نا قص ہو جائے توایسے شخص کی زندگی کے شب و روز کیسے ہو نگے ۔ پھر ا سکے چہرے کا کیا حال ہو گا ۔ چاہے وہ ظاہر میک اپ سے اپنی رونق بحال کرنے کی کو شش کرے ۔ دولت جمع کرنے کی دوڑ دھوپ، سرمایہ کاری میں سبقت لے جا نے کا مزاج اور پھر اس میں نفع و نقصان کی ہر وقت سوچیں ۔ راتوں کابے چین شخص جو سو چو ں میں سو یا، فکر و ں میں کھو یا اور یو ں صحت سے ہا تھ دھویا ۔ جی ہا ں ایسے لوگ ایک ایسی تکلیف میں مبتلا ہو تے ہیں جسے معدے کا السر یا آنتو ں کا زخم بھی کہتے ہیں ۔پھریہی لو گ ہوتے ہیں کہ جو ذائقوں کی لذت سے محروم ہو جا تے ہیںکیونکہ پھر انہیں ساری عمر چٹخارے دار غذائیں اور زیا دہ سو چ و فکر سے پرہیز کرنا پڑتا ہے ۔ ابھی زیا دہ عرصہ ہی نہیں گزرا ایک شخص اپنی داستان غم بیا ن کر تے ہوئے آبدیدہ ہو گیا کہ میرے پاس دنیا کی ہر نعمت ہے، وہ فوج کے ایک بڑے ریٹا ئرڈ آفیسرتھے ۔ کہنے لگے میں جب بھی چا ہوں اور جتنا چاہو ں کوئی بھی چیز خرید سکتا ہو ں لیکن کیا کرو ں سا ری لذتیں اور سارے فائدے مجھ سے روٹھ گئے ہیں ۔ میں کوئی بھی چیز کھا تے ہوئے کئی بار سوچتا ہو ں کہ نا معلوم کہ میرے معدے اور آتنو ں میں اس کا رد عمل کیا ہو گا ، ہضم ہو گی ، جزو بدن بنے گی یا مصیبت کا ذریعہ بن جا ئے گی ۔ ٹھنڈی آہ بھر کر کہنے لگے کیا وقت تھا کہ لا ہو ر کی ہر کھانے پینے والی دکان سے میری شناسائی تھی اور ہر چیز ہضم بھی ہو جا تی تھی۔ کبھی مجھے کھٹے ڈکا ر تک نہیں آئے تھے ۔ لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ تمام ٹیسٹ اور رپو رٹیں مجھے السر بتاتی ہیں ۔ میرے لیے چند غذائیں باقی رہ گئی ہیں اورمیں انہی پر گزارہ کر کے زندگی کے شب و روز کا ٹ رہا ہوں۔ جب تک ادویا ت کھا تا رہو ںاور السر کے لیے سخت پرہیز کر تا رہوں تو فا ئدہ رہتا ہے ۔ اگر پھر پرہیز یا دوائی(کی صرف ایک خوراک )بھی چھوڑ دو ں تو سخت تکلیف کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔ میں نے انہیں السرکے لیے یہ بار بار کا آزمو دہ، بلا مبالغہ ہزاروں مریضو ں پر اس استعمال کے بعد کا میا ب نسخہ انہیں دیا اور چند ہفتے استعما ل کرنے کی ترغیب دی ۔شان کریمی سے بہت جلد صحت یا ب ہو گئے ۔ ایک خاتو ن اپنے جوان سالہ بیٹے کو ہمراہ لائیں۔ رنگ بالکل پیلا ۔پہلی نظر میں محسو س یہی ہوا کہ شاید اُس کو یر قان ہے ۔ لیکن جب حا لا ت سنے تو معلو م ہو اکہ معدے کا السر ہے۔ آنتیں بہت زیا دہ متا ثر ہیں۔ حیرانگی اس با ت کی ہوئی کہ آخر ا س پھو ل پر خزاں اتنی جلد کیو ں آگئی؟ تحقیق حال کے بعد معلوم ہو اکہ غلط صحبت کی وجہ سے شراب ،چرغہ، کڑاہی اور تیز چبھتا ہو اکو لڈ ڈرنک اس کی بیماری کا سبب ہیں۔ اس کی زندگی سے یہ تمام چیزیں ختم کر ا کر جو کا دلیہ ، کسی وقت انار کا رس اور یہی نسخہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ کچھ ہی عرصہ میں جوان وا قعی جوان ہو گیا اور چہرے کی سرخی اس کی حقیقی عمر کی نشا ندہی کر رہی تھی ۔ قارئین کتنے ایسے وا قعات ہیں کہ جن میں مریضو ں کے پا س السر کے لیے مہنگی دوائیں خریدنے کی استعداد نہیں ہو تی تھی ۔ لیکن جب انہو ںنے یہ نسخہ استعمال کیا تو سالوں کی بیما ری حتیٰ کہ معدے کی تیزابیت، جلن، کھٹے ڈکا ر، کھانا منہ کو آنا، کھا نا کھانے کے فوراً بعد درد یاخالی پیٹ سخت تکلیف ، یہ تمام بیماریاں بالکل ختم ہو گئیں ۔ ایک اور فا ئدہ جو بار با رکے تجربا ت سے سامنے آیا وہ یہ ہے کہ ایسے لو گ جن کے اندر خون کی کمی تھی، چہرے کا رنگ سیا ہ یا پیلا پڑ گیا تھا۔ جب انہو ں نے اس دوا کو مستقل استعمال کیا تو بہت ہی اچھی تبدیلی رونما ہوئی اور خون کی کمی بالکل ختم ہو گئی۔ ایسے لوگو ں کو بھی فا ئدہ ہوا جن کے خون میں سرخ ذرا ت کی کمی تھی یا ان کی ہیمو گلو بین بالکل کم تھی ۔ انہیں بھی اس کا بہت ہی زیا دہ فائد ہ ہوا ۔ میرا ایک دفعہ کا نہیں بلکہ با ر با ر کا تجر بہ ہے۔ کہ ایسے مریضو ں کا جن کے لیے سرجری تجو یز ہوئی اور یہ مشورہ دیاگیا کہ ان کا وہ حصہ جو السر کی وجہ سے بہت ہی متاثر ہو گیا تھا ،کا ٹ دیا جائے لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل و کر م کہ یہ دوائی جو مجھے ایک مخلص دوست کے ذریعے سے ملی اور میں نے بے شما ر لوگو ں پر آزمائی، آج بغیر کسی بخل کے قارئین کی نذر کر تا ہو ں۔ لوگ کہتے ہیں کہ حکیم نسخہ چھپا تے ہیں کیا ایک شخص کے عمل کا اطلا ق سبھی پر ہو تا ہے ؟نہیں سب نہیں چھپاتے ۔ ھوالشا فی مغز کشنیز ۔ گو ند کیکر ۔ رال سفید ۔ ملٹھی (ہر ایک 50 گرام) چینی 40 گرام کو ٹ پیس کر کے ملا لیں۔ ایک چائے کا چمچ پانی کے ہمراہ دن میں تین بار استعمال کریں ۔ انشا ءاللہ بہت زیادہ فائدہ ہو گا ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 493 reviews.