میرے گھر میں اکثر چیزیں چوری ہوجاتی تھی‘ گھر میں عطر چوری ہوگیا‘ جو بھی عطر لاتا وہ چوری ہوجاتا‘جس چیز پر خوشبو لگاتا وہ بھی چوری ہوجاتی ۔ پھر میں نے تین مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ کر دم کیا تو عطر چوری نہ ہوا‘پھر اس دن کے بعد عطر یا جو بھی چیز لاتا اس پر دم کرتا چوری نہ ہوتی۔جو بھی چیز جنات چوری کرلے تو آپ اس پر تین مرتبہ آیۃ الکرسی کا دم کریں‘ چوری نہ ہوگی‘ کبھی جنات کو تالے اندرپڑی چیز بھی اٹھالیتے ہیں لیکن آیۃ الکرسی کا دم ہو تو پھر کبھی بھی چیز چوری نہ ہوگی۔(محمدزاہد اقبال‘ وہاڑی)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں