Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچھتی ہیں؟

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2014ء

سفید بال اور بے خوابی
میری عمر 24 سال ہے میں ملازمت کرتی ہوں‘ جس کی وجہ سے مجھے ڈیپریشن بھی رہتا ہے‘ شاید اسی لیے میرے بال سفید ہونے لگے ہیں۔ ازراہ کرم مجھے کوئی ایسا علاج تجویز کردیں جس سے میرے بال مزید سفید ہونے سے بچ جائیں اور مجھے اس پریشانی سے چھٹکارا مل جائے۔ (سائرہ‘ ملتان)۔
مشورہ: سائرہ! آپ نیند بھرپور لیا کریں۔ سونے سےپہلے دماغ سے دن بھر کے کام سے متعلق خیالات کو جھٹک دیا کریں تاکہ پرسکون نیند سوسکیں اور ڈیپریشن کم ہوسکے۔ بالوں کیلئے آپ یہ نسخہ آزمائیں۔ اپنے بالوں کی لمبائی کو مدنظر رکھتے ہوئے برابر مقدار میں بادام اور کیسٹر آئل لے کر ہلکا سا گرم کرلیں۔ اس نیم گرم تیل کا بالوں کی جڑوں میں ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔ پھر ایک تولیہ گرم پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں اور اسے بالوں کے گرد لپیٹ کر اسٹیم دیں۔ اس کے بعد کسی اچھے ہربل شیمپو سے سر دھولیں۔
 بلیچ سے جھلسی جلد
میں نے اپنے ہاتھوں اور چہرے پر بلیچ کا استعمال کیا تھا۔ بلیچ کرنے کے بعد سے میرے ہاتھوں اور منہ کی رنگت کالی ہوگئی ہے۔ میں اپنی جھلسی ہوئی جلد کو کس طرح ٹھیک کرسکتی ہوں؟ براہ مہربانی! مجھے کوئی گھریلو نسخہ تجویز کردیں کیونکہ میں اب چہرے پر کسی قسم کی پروڈکٹ استعمال نہیں کرنا چاہتی۔ (عالیہ رحمان‘ راولپنڈی)۔
مشورہ: عالیہ صاحبہ! بلیچ کو چہرے اور ہاتھوں پرلگانے سے پہلے ہاتھ کے تھوڑے سے حصے پر لگا کر چیک کرلیا کریں کہ جلن تو نہیں ہورہی اگر جلن ہورہی ہو تو اس پروڈکٹ کا استعمال بند کردیں۔ جو نسخہ بتایا جارہا ہے اسے نوٹ کرلیں۔ آدھے کپ ناریل کے پانی میں اتنا ہی جَو کا آٹا ملائیں کہ وہ گاڑھا پیسٹ سا بن جائے۔ اس کی موٹی تہہ چہرے پر لگائیں جب سوکھنے لگے تو گیلی ہتھیلی سے گول دائرے کی صورت میں مسلتے ہوئے اتارلیں اور سادے پانی سے منہ دھولیں۔ یہ عمل روزانہ دہرانے سے آپ کی جھلسی ہوئی جلد ٹھیک ہونا شروع ہوجائے گی اور رنگت بھی بہتر ہوجائے گی۔
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے
میری عمر 25 سال ہے‘ میرے چہرے کی رنگت ویسے تو صاف ہے لیکن آنکھوں کے گرد گہرے سیاہ حلقے ہیں جو صاف رنگت ہونے کی وجہ سے اور بھی نمایاں ہوتے ہیں۔ مجھے کوئی آسان گھریلو علاج تجویز کردیں جو اچھا اور سستا بھی ہو۔ (ثمن‘ لاہور)۔
مشورہ: ثمن! آپ روزانہ 6 سے 8 گھنٹے کی نیند ضرور لیا کریں۔ تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال اپنی غذا میں لازمی کیا کریں تاکہ پُرسکون نیند سے آنکھوں کے گرد حلقوں میں کمی آئے۔ مزید یہ کہ آپ ایک چھوٹا سا پپیتے کا ٹکڑا لے کر اس کو آنکھوں کے حلقوں سمیت پورے چہرے پر ہلکے ہاتھ سے رگڑیں اور پانچ سے آٹھ منٹ لگا رہنے دیں۔ پھر سادے پانی سے منہ دھولیں۔ گہرے لمبے سانس کی مشق روزانہ کی روٹین میں شامل کرلیں۔ ان تمام باتوں پر عمل کرنے سے آپ کادوران خون بہتر ہوگا اور آپ کی آنکھوں کے گرد حلقے بھی کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔
حساس جلد
میری جلد بہت حساس ہے دھوپ میں باہر نکلنے کی وجہ سے میرے پاؤں کی رنگت اس قدر کالی ہوگئی ہے کہ مجھے اب سینڈل پہنتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔ یہی حال میرے چہرے کی رنگت کا بھی ہے۔ چہرے کی جلد پر چکن باکس کے نشانات رہ گئے ہیں جو دیکھنے میں بدنما لگتے ہیں اور چہرے کی جلد بھی خشک ہوتی جارہی ہے۔ مجھے ان تمام مسائل کا حل بتادیں۔ آپ کی بہت مہربانی ہوگی۔ (ج،ر۔ کراچی)۔
مشورہ: آپ روزانہ آٹھ سے دس گلاس پانی ضرور پیا کریں تاکہ جسم سے زہریلے مواد کا اخراج ہو اور آپ کی جلدفریش ہونا شروع ہو‘ کاربونیٹڈ ڈرنکس کا استعمال فوری بند کردیں اس کی جگہ آپ تازہ پھلوں کا جوس پئیں‘ چینی اور ناریل کے پانی کو ملاکر چہرے اور پاؤں پر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں‘ بیس منٹ لگا رہنے دیں‘ بعد میں نیم گرم پانی سےدھولیں‘ آپ بھی گہرے سانس لینے کی مشق کیا کریں اور آٹھ سے دس گلاس پانی دن میں پینے کی عادت ڈالیں۔
شوہر بیوی کو نظر انداز کرتے ہیں
اس بار تین خط ایک ہی مسئلے پر وصول ہوئے ہیں۔ تینوں خواتین شادی شدہ‘ پڑھی لکھی اور مہذب گھرانوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کی شادیاں خاندان میں ہوئی ہیں۔ کوٹھی‘ گاڑی‘ کاروبار سب ٹھیک ٹھاک ہے۔ سسرال والوں کا مسئلہ نہیں۔ پھر بھی کم و بیش انہیں شکایت ہے کہ ایک ہی گھر میں رہتے ہوئے شوہر کی وجہ سے محروم ہے‘ ان میں ازدواجی تعلقات نہیں‘ یہ خواتین بچوں کیلئے ترس رہی ہیں۔شوہر کی میڈیکل رپورٹ ٹھیک ہے۔ اس کے باوجود وہ بیوی کی طرف متوجہ نہیں ہوتے جس کی وجہ سے خواتین پریشان ہیں۔ اب تینوں کے شوہر کس وجہ سے انہیں نظرانداز کرتے ہیں یہ معلوم نہیں ہوسکا۔ ’’ا‘‘ نے لکھا ہے کہ شوہر بہت کم گو انسان ہیں‘ جہاں تک شرافت کا تعلق ہے اس کی میں خود گواہی دیتی ہوں۔ کسی کے ساتھ میل جول نہیں۔ ہرطرح میرا خیال رکھتے ہیں۔ مگر میں اس خیال کا کیا کروں‘ وہ صرف تین چار بار میری متوجہ ہوئے ہیں۔
۔"ا  "بہن سے مجھے یہ کہنا ہے کہ اپنے آپ کو تھوڑا سا بدلئے۔ وہ نہیں بولتے تو آپ خود ان کے دفتر سے آنے کے بعد ان سے بات چیت کیجئے۔ آپ کا تصور یہ ہے کہ آپ بالکل ان پر توجہ نہیں دیتیں۔ ان کے کپڑے خود نکالئے۔ ان کی تعریف کیجئے۔ ان کے ساتھ تقریبات میں جائیے۔ اپنے بیڈروم کی چیزیں نئے انداز میں سجائیے‘ وہ کم گو ہیں تو آپ خود بولئے۔ وہ آپ کے اپنے شوہر ہیں۔ اپنے دکھ سکھ کی باتیں کیجئے۔ اپنے گھر میں عزیزوں کو بلائیے‘ آپ سب لوگوں سے کٹ کے رہ گئی ہیں۔ قیمتی کپڑے‘ مہنگے پرفیوم‘ زیورات آپ نے کس لیے سنبھال کررکھے ہیں۔ اچھی طرح پہن اوڑھ کر ان کے سامنے رہیں۔ آپ کے رویئے سے وہ خوش ہونگے۔ ان کو بھرپور توجہ دیجئے‘ شروع شروع میں آپ کو بڑا عجیب سا لگے گا مگر چند ہی ہفتوں میں آپ خود حیران ہوں گی کہ معاملات آہستہ آہستہ سنورتے جارہے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 785 reviews.