محترم حکیم صاحب! میں دس بارہ ماہ سے عبقری کا ساتھی ہوں‘ عبقری نے مجھے جو کچھ دیا میں اُسے بیان کرنے سے قاصر ہوں
(علی اکبر‘ بہاولپور)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! دعا ہے (اُس پاک ذات سے جس کے قبضہ و قدرت میں ہم سب کی جان ہے) کہ آپ ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہو‘ خدا آپ کی عمر دراز کرے‘ اللہ رب العزت آپ کی زندگی میں کوئی غم نہ لائے۔ (آمین)
محترم حکیم صاحب! میں دس بارہ ماہ سے عبقری کا ساتھی ہوں‘ عبقری نے مجھے جو کچھ دیا میں اُسے بیان کرنے سے قاصر ہوں‘ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج میں عبقری کی وجہ سے پانچ وقت کی نماز کا پابند بن گیا ہوں‘ عبقری نے میری تمام بُری عادات سے چھٹکارا دلا دیا۔ میں اللہ تعالیٰ کی ذات کا شکرگزار ہوں کہ جس نے مجھے اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف گامزن کردیا۔
عبقری نے زندگی بدل دی
(منظورالٰہی پراچہ‘ منڈی بہاؤالدین)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ بیس سال سے انگلش زبان اور لٹریچر پڑھا رہا ہوں‘ سینکڑوں کی تعداد میں لڑکے لڑکیوں کو پڑھا چکا ہوں اور آج کل بھی اسی دھندے سے وابستہ ہوں‘ والدہ محترمہ کی بیماری اور پھر ان کی وفات نے زندگی کا رخ بدل دیا کسی اللہ والے نے ہاتھوں میں عبقری تھمایا تو ایسی روحانی خوشی ملی کہ بیان سے باہر۔۔۔ بہت فائدہ ہوا دل جو کسی طور راحت نہ پاتا تھا۔ عبقری میں چھپنے والے اذکار نے ایک سکون کی دنیا کھول دی‘ اب ماشاء اللہ کوئی گھڑی ایسی نہیں جس میں زبان ذکر سے خالی ہو۔ پھر آپ کے بیانات سنے‘ آپ کی کتاب ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ کا مطالعہ کیا‘ بس کچھ نہ پوچھیں کیسے کیسے الجھے مسائل حل ہوئے۔ پھر میں نے ان اذکارو وظائف کو پھیلانا شروع کردیا اپنے سٹوڈنٹس اور جاننے والوں میں ان کو چلایا۔ امریکہ‘ دیگر عرب ممالک میں بھی آپ کا‘ عبقری کا اور آپ کے وظائف کا تعارف کروایا۔ اب کوئی دن ایسا نہیں جب کوئی نہ کوئی بندہ مجھ سے رابطہ نہ کرتا ہو سبھی کو کہتا ہوں کہ عبقری پڑھا کرو۔ کہاں انگلش ناول‘ ڈرامے پڑھانے والا اور کہاں عبقری کی دعوت۔۔۔ بس اللہ کا کرم ہے کہ اس نے اس قابل بنادیا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں