Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دیہاتی بزرگ نے بتائیں راز کی باتیں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2014ء

کئی لوگ زکام کیلئے مکئی کا آٹا بھون کر گڑ ملا کر گرم گرم رات کو کھا کر سوجاتے‘ زکام ٹھیک ہوجاتا۔اگر پرانا ہوجائے تو لسی پھٹا کر پانی نیم گرم رات کو پی کر سوجاتے۔ نمونیا اگر کسی کو ہوجاتا تو لسی پھٹا کر دن اور رات کو بار بار پلاتے۔
نصیراحمد‘ ایبٹ آباد

ایک دیہاتی بزرگ سے ملاقات ہوئی‘ میں نے پوچھا کہ آپ شہروں سے بہت دور ہیں‘ بیماریوں کا علاج کس طرح کرتے ہیں‘ فرمانے لگے کہ ہماری طرف بیماریاں کم ہوتی ہیں‘ پہلے پہل شاذو ناذر ہی کوئی بیمار ہوتا‘ لوگ سادی غذا کھاتے ہیں‘ اکثر لوگ زمینداری کرتے تھے‘ مال مویشی پالتے تھے‘ زمین کاشت کرتے تھے‘ ہر قسم کا اناج زمین سے حاصل کرتے‘ کھاد کے نام سے کوئی واقف نہ تھا‘ سویرے اٹھتے تھے‘ رات کی بچی ہوئی روٹی صبح دودھ‘ دہی یا لسی سے کھا کر کام کاج کو نکل جاتے تھے‘ چائے کوئی بھی استعمال نہ کرتا تھا۔ دوپہر اور رات کو عموماً لسی میں پکا ہوا ساگ‘ کدو وغیرہ کھاتے۔ کبھی کبھی دالیں جو اپنی زمین سے حاصل کردہ ہوتیں وہ پکاتے۔ا ٓلو اپنی زمین سے حاصل کرتے اگر زکام لگ جاتا تو چولہے کی راکھ میں دو تین آلو دبا دیتے‘ چند منٹ بعد وہ پک جاتے اور چھلکا اتارکر نمک لگا کر رات کو کھالیتے۔ دو تین دن کے اندر اندر زکام ٹھیک ہوجاتا۔ کئی لوگ زکام کیلئے مکئی کا آٹا بھون کر گڑ ملا کر گرم گرم رات کو کھا کر سوجاتے‘ زکام ٹھیک ہوجاتا۔اگر پرانا ہوجائے تو لسی پھٹا کر پانی نیم گرم رات کو پی کر سوجاتے۔ نمونیا اگر کسی کو ہوجاتا تو لسی پھٹا کر دن اور رات کو بار بار پلاتے۔ مریض کو گرم رکھتے‘ سینہ پر اور پسلیوں پر تھوم سرسوں کے تیل میں ملا کر مالش کرتے۔ چند دن میں مریض صحت یاب ہوجاتا۔ بچوں کو عموماً خسرہ‘ کاکڑا لاکڑا نکلتا رہتا ہے۔ ہم منقیٰ ابال کر پلاتے ہیں اور انڈے کی زردی کھانے کو دیتے ہیں‘ بچے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ پیٹ میں درد ہو تو ہر قسم سفید پودینہ پسا ہوا آدھ چمچ معمولی نمک ملا کر لسی کے ساتھ کھلاتے۔ پانچ منٹ میں ہی آرام آجاتا۔ہرقسم کی جلدی بیماری بخار‘ نمونیا وغیرہ کیلئے لسی پھٹا کر پانی پلاتے رہتے۔ اللہ تعالیٰ شفاء دے دیتا‘ دردوں کیلئے سنڈ پیس کر دودھ کے ساتھ کھلاتے۔ رتن جوت کا حلوہ رات کو کھلانے سے کمر کادرد دور ہوجاتا ہے۔ اگر چوٹ کا درد ہوجاتا تو مامیخ بوٹی باریک سفوف کرکے چمچ کا چوتھا حصہ رات کو گرم دودھ سے کھلاتے۔ تین چار دن میں مریض ٹھیک ہوجاتا۔ اس کے علاوہ ہر بیماری کیلئے سات دفعہ فاتحہ پڑھ کر مریض پر بھی دم کرتے اور پانی پر بھی دم کرکے پلاتے‘ ہر مصیبت ڈر اور خوف کے وقت آیۃ الکرسی پڑھتے رہتے۔ کہنے لگے کہ جنگل میں شیر اور درندے ہوتے ہیں ہم لکڑیاں کاٹنے کیلئے جب بھی جنگل میں جاتے آیۃ الکرسی کا ورد جاری رکھتے‘ کبھی کوئی درندہ ہمارے سامنے تک نہیں آیا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 782 reviews.