محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے درس طالب علموں کے لیے انمول تحفہ ہیں۔ وہ طالب علم جو پڑھ رہے ہیں پریشان ہیں‘ پڑھائی میں دل نہیں لگتا‘ یاد نہیں ہوتا یا پڑھائی مشکل لگتی ہے‘ اچھے مارکس لینا چاہتے ہیں۔ وہ آپ کا درس سنیں۔ میں خود ان حالات سے گزرا ہوں‘ جب سے اکتالیس درس مکمل کیے‘ امتحان سر پر آگئے‘ جو تیاری ہوسکی وہ کرکے پرچے دئیے اور آخر میں آخری پرچہ خراب ہوگیا۔ مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ چھ میں سے دو پرچوں میں لازمی فیل ہوجاؤں گا۔ مجھے اگلے سمسٹر میں یہ دو پرچے دوبارہ دینے پڑیں گے۔ مگر جب رزلٹ آیا میری حیرت کی انتہا نہ رہی میں 74% نمبرز لے کر ہائیسٹ فرسٹ پوزیشن میں پاس ہوگیا جن پرچوں میں فیل ہونے کاخدشہ تھا ان میں بھی اچھے نمبرز لے کے پاس ہوا۔ یہ سب اس بابرکت درس کی بدولت ہوا کئی دن بعد جاکے یقین آیا کہ میں واقعی 74% نمبرز لے کر پاس ہوا ہوں‘ میں نے کبھی ایسا خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔ میرے گمان سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ معاملہ کیا ہے۔ محترم حکیم صاحب آپ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ آپ کے درس سن سن کر دعاؤں میں رو رو کر عاجزی سے دعا کی۔(زوہیب ظفر‘ کوئٹہ)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں