اس عمل کی برکت سے اللہ نے اپنا فضل کیا اور حضور نبی کریم ﷺ کا پیغام مجھے خواب میں ملا جو ان کی تمام امت کیلئے ہے اور اب میں یہ پیغام بھی تمام ایسے لوگوں تک پہنچاتی ہوں جسے اس کی ضرورت ہے اور اب میں یہ پیغام عبقری کے ذریعے تمام اہل اسلام کو دینا چاہتی ہوں
(بہن زہرہ‘ چکوال)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کے قارئین کیلئے اولاد نرینہ کیلئے خاص وظائف بھیج رہی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ قارئین ان سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے۔ یہ وظائف عورت حمل سے پہلے شروع کرے۔ مجھے اللہ نے پانچ بیٹیوں کے بعد دو بیٹے عطا کیے ہیں۔ ایسی خواتین جن کے ہاں صرف بیٹیاں ہی پیدا ہوتی ہیں یا جن کی اولاد ہی نہ ہو سب ان وظائف کو کریں اور اولاد نرینہ حاصل کریں۔
.۔1۔ سورۂ محمد روزانہ پڑھیں‘ مراد کے حصول تک۔
۔2۔ہر فرض نماز کے بعد ایک تسبیح یَامُبْدِیُٔ (پیدائش کی ابتدا کرنے والا)۔)
۔3۔ہر فرض نماز کے بعد ایک تسبیح یَاوَارِثُ پڑھیں۔
۔4۔ ہر فرض نماز کے بعد ایک تسبیح یَااَوَّلُ پڑھیں۔ یہ اعمال مراد کے حصول تک پڑھیں۔
۔5۔ایک مشہور عالم دین کی کتاب میں سے درج ذیل وظیفہ کیا اور نتائج سوفیصد حاصل ہوئے۔
عورت پانچ وقت کی نماز کی پابندی کرے ہر فرض نماز کے بعد شہادت کی انگلی سے ناف پر ’’محمد‘‘ لکھے اور ﷺ پڑھے۔ ہر فرض نماز کے بعد سات مرتبہ لکھنا ہے اور منہ سے درود پڑھنا ہے۔
۔6۔بزرگان دین فرماتے ہیں کہ جو کوئی مغرب کی نماز کے بعد دو نفل جس مہم کیلئے پڑھے گا وہ ضرور کامیاب ہوگا۔ بعد نماز مغرب دو رکعت نماز صلوٰۃ الحاجت پڑھیں ہر رکعت میں تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں‘ سلام کے بعد تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں اور اس کا ثواب نبی پاک ﷺ اور ان کے اہل بیت حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا‘ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ‘ حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ‘ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی ارواح پاک کو پہنچائیں اور ان عظیم ہستیوں کے طفیل اور وسیلے سے اولاد نرینہ کے لیے دعا کریں۔ مراد کے حصول تک۔
۔7۔ عورت لگاتار سات روزے رکھے اور افطار کے وقت پانی پر ’’یَاخَالِقُ یَابَارِیُٔ یَامُصَوِّرُ‘‘اکیس مرتبہ پڑھ کر پھونکیں۔افطار میں سب سے پہلے ایک کھجور کھائیں سنت نبویﷺ پر عمل کی نیت سے اس کے بعد دم کیا ہوا پانی پی لیں۔ انشاء اللہ اسی مہینے حمل ہوگا۔ میں نے اپنے تمام ملنے والوں کویہ وظائف بتائے نتائج سوفیصد رہے۔
۔8۔پہلے تو مجھے شیطان نے بہکانا شروع کیا کہ یہ تکبر تو نہیں کہ میں سب کو اولاد نرینہ کا بتارہی ہوں یہ پڑھو تو اولاد نرینہ ہوگی۔ دو تین دن پریشانی میں گزرے اللہ نے خود رہنمائی فرمائی کہ یہ تو صدقہ جاریہ ہے ایک علم ہے‘ علم لوگوں تک پہنچانا صدقہ جاریہ ہے۔اس عمل کی برکت سے اللہ نے اپنا فضل کیا اور حضور نبی کریم ﷺ کا پیغام مجھے خواب میں ملا جو ان کی تمام امت کیلئے ہے اور اب میں یہ پیغام بھی تمام ایسے لوگوں تک پہنچاتی ہوں جسے اس کی ضرورت ہے اور اب میں یہ پیغام عبقری کے ذریعے تمام اہل اسلام کو دینا چاہتی ہوں۔ میں نے خواب میں لکھا ہوا دیکھا اور دو مرتبہ کسی نے پڑھ کر سنایا۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے جو کوئی یَامَالِکُ پڑھے۔ اللہ تعالیٰ اسے دوسرا بیٹا دے گا۔ الحمدللہ! میں نے یامالک حمل سے پہلے پڑھنا شروع کیا اور آج میرے دو بیٹے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے دوسرے بیٹے سے نوازا۔ اور اب میں یہ وظیفہ ان سب کو بتاتی ہوں جن کا ایک بیٹا ہے۔براہ کرم نبی پاک ﷺ کا یہ پیغام جو ان کی ساری امت کیلئے ہے سب کو پہنچائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں