Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نجومی اور دیہاتی

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2014ء

جب نجومی اپنی تمام باتیں کرچکا تو دیہاتی نے کہا میں نے آپ کی بہت شہرت سنی تھی‘ سنا تھا کہ آپ غیب کی خبریں بتاتے ہیں
(فرزانہ صغیر)

حیدرآباد میں ایک نجومی رہتا تھا‘ وہ لوگوں کے ہاتھ دیکھ کر ان کی قسمت بتاتا تھا‘ ہر روز مجلس لگاتا‘ اس کی مجلس میں ہر طرح کےلوگ شرکت کرتے تھے‘ یوں وہ اپنی جھوٹی اور چکنی چپڑی باتوں اور دھوکہ بازی سے لوگوں کو بے وقوف بناتا تھا۔ اپنے اس فن کی بنیاد پر وہ مشہور بھی بہت ہوچکا تھا۔ ایک سادہ لوح دیہاتی نے اس کی شہرت سن کر اسے ہاتھ دکھانے کا فیصلہ کیا۔ وہ اس کے پاس پہنچا اور اپنا ہاتھ اس کے آگے کردیا‘ بولا میری قسمت کا حال بتاؤ‘ نجومی نے فوراً کہا میں قسمت بتانے کی فیس سو روپے لیتا ہوں۔ دیہاتی نے کہا ٹھیک ہے پہلے میرا ہاتھ دیکھو۔ اب نجومی نے ہاتھ دیکھ کر کہنا شروع کردیا۔ آپ کی قسمت بہت اچھی ہے‘ آپ حج کریں گے‘ بہت جلد آپ کے ہاں دولت کی ریل پیل ہونے والی ہے۔ دنیا آپ کے قدموں میں ہوگی اور بھی بہت سے لوگ پاس بیٹھے نجومی کی باتوں کوغور سے سن رہے تھے اور سوچ رہے تھے کہ یہ دیہاتی تو بس چند دن میں مال دار بننے والا ہے۔
جب نجومی اپنی تمام باتیں کرچکا تو دیہاتی نے کہا میں نے آپ کی بہت شہرت سنی تھی‘ سنا تھا کہ آپ غیب کی خبریں بتاتے ہیں‘ آپ نے میری قسمت کا حال مجھے بتادیا‘ اب یہ بتائیں کہ میرے اور آپ کے درمیان جو سو روپے کا معاملہ طے ہوا تھا وہ سو روپے میں آپ کو دوں گا یا نہیں۔۔۔؟؟؟
نجومی دیہاتی کا سوال سن کر حیران رہ گیا‘ وہ کوئی جواب نہ دے پایا کیونکہ اگر وہ کہتا آپ سو روپے دیں گے تو ممکن تھا کہ دیہاتی کہہ دیتا میں نہیں دوں گا اور اگر وہ کہتا کہ نہیں تو دیہاتی اسے سو روپے دے کر جھوٹا ثابت کردیتا‘ غرض یہ کہ نجومی چپ چاپ رہ گیا‘ سب لوگ اس پر ہنسنے لگے اس طرح سب کے سامنے اس کی خوب کرکری ہوئی۔ دیہاتی مجمع سے نکل کر اپنے گاؤں واپس آگیا۔ اس کے گھر نہ کبھی دولت کی ریل پیل ہوئی‘ نہ اسے حج کاموقع ملا۔ اسی حالت میں اس کی وفات ہوئی‘ دیہاتی کے بیٹے یہ واقعہ لوگوں کو سنایا کرتے تھے۔ وہ کہا کرتے تھے میرا باپ تو کیا دولت مند بنتا میں بھی ابھی گدھا گاڑی چلاتا ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 763 reviews.