محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بال وقت سے پہلے سفید ہوگئے تھے‘ عبقری کے ایک سابقہ شمارے میں ایک نسخہ دیکھا تھا کہ اسطخدوس چھ گرام ایک کپ پانی میں پکا کر صبح و شام پی لیں‘ میں نے یہ نسخہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کیا تو میرے بال سر میں اور ڈاڑھی میں جو سفید تھے وہ کالے ہونا شروع ہوگئے‘ میں اتنا خوش ہوں کہ لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔ یہ نسخہ اب میں دوسرے لوگوں کو بھی بتارہا ہوں تاکہ ان کو بھی فائدہ ہو۔(نورخان نیازی‘ کراچی)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں