محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ڈھیروں دعائیں قبول فرمائیں‘ عبقری کے سارے سلسلے بہت اچھے‘ کم خرچ اور بہترین نتائج کے حامل ہیں۔ آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ میں نے اب تک صرف دس رسالے ہی پڑھے ہیں ہر مشکل آسان ہوگئی ہے۔مجھے بہت پرانی قبض تھی‘ میں نے عبقری کے سابقہ شمارے میں ایک نسخہ ھوالشافی: کلونجی پچاس گرام‘ چھلکا اسپغول پچاس گرام اور سوگرام شہد ملا کر رکھ لیا‘ صبح‘ دوپہر‘ شام بعداز غذا آدھا چمچ کھاتی ہوں‘ اس سے پاخانہ کھل کر آتا ہے۔اس کے علاوہ میرا جسم دن بدن پھولتا جارہا تھا جس کی وجہ سے میں کافی پریشان تھی اس کیلئے میں تقریبا ً دو ماہ سے آدھا چمچ اجوائن کا پاؤڈر ایک گلاس پانی میں بھگو کر رکھ لیتی ہوں اور دوسرے تقریباً شام چار یا پانچ بجے وہ پانی پی لیتی ہوں اس سے میں اپنے اندر بہت ہلکا پن محسوس کرتی ہوں۔(ع۔ش‘ لاہور)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں