Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چند الفاظ نے رزق کے بند دروازے کھلوا دئیے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2014ء

 ہر نماز فجر کے بعد ان الفاظ کو پابندی سے پڑھنا شروع کیا اور اللہ سے ہرروز خشوع خضوع کے ساتھ دعا کرتا کہ یااللہ میری تنگدستی دور فرما۔ چند ہی مہینوں میں میرا سارا قرضہ بھی اتر گیا ہے اور میں خوشحال بھی ہوگیا ہوں اور الحمدللہ اب تک خوشحال ہوں۔
عاشق حسین فاروقی‘ کراچی

میرے پاس ایک دوست اپنے کسی عزیز کےساتھ تشریف لائے‘ باتوں باتوں میں وہاں اعمال اور دعا کی قوت و طاقت پر بحث چل نکلی۔ میرے دوست کے عزیز نے دعا کی طاقت پر اپنا دلچسپ اور پرتاثیر واقعہ سنایا کہ آج سے کئی سال پہلے میں مالی طور پر بڑی تنگدستی کا شکار تھا‘ قرض داروں نے الگ پریشان کیا ہوا تھا‘ زندگی سے سکون و اطمینان رخصت ہوچکا تھا کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کیا کروں کہ اللہ کا کرنا کیا ہوا کہ ایک دن میں موٹرسائیکل پر کہیں جارہا تھا کہ راستے میں ایک بڑی عمر کے بزرگ نے ہاتھ کے اشارے سے مجھے روکا اور کہنے لگے بیٹا آج جمعہ کا دن ہے‘ مجھے نماز میں دیر ہورہی ہے‘ آپ مہربانی فرما کر مجھے مسجد کے قریب چھوڑ دیں‘ میں نے انہیں اپنے پیچھے بٹھا لیا اور قریبی ایک مسجد کے قریب انہیں اتارا‘ انہوں نے نیچے اتر کر مجھے بازوؤں سے پکڑا اور فرمایا کہ آپ بھی نماز پڑھ لیں‘ میں شرم کی وجہ سے موٹرسائیکل کو سائیڈ میں لگا کر ان کے ساتھ مسجد میں داخل ہوگیا اور وضو کرنے لگا‘ وضو کےدوران شیطان مجھے ورغلا رہا تھا اور میرا قطعی نماز پڑھنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا‘ میں سوچ رہا تھا کہ وضو کرکے مسجد سے نکل جاؤنگا میں جیسے ہی وضو کرکے کھڑا ہوا اور باہر کی طرف نکلنے لگا تو اتنے میں جماعت کھڑی ہوگئی چونکہ جمعہ کا مبارک دن تھا‘ مسجد میں لوگوں کا بے پناہ رش تھا‘ صف میں لگنے کیلئے جیسے ہی لوگ تیزی سے آگے بڑھے میں بھی اس ریلے میں بہہ کر ایک صف میں لگ گیا اور نماز میں شامل ہوگیا (گویا کے میں نے زبردستی نماز پڑھی) بہرحال نماز دعا سے فارغ ہوکر میں جلدی سے مسجد سے باہر نکلا تو مسجد کے گیٹ پر ایک لڑکا کوئی پرچے تقسیم کررہا تھا اس نے ایک پرچہ میرےہاتھ میں بھی تھما دیا‘ میں نے جلدی سے وہ پرچہ لے کر مروڑ تروڑ کر جیب میں ڈال لیا اور موٹرسائیکل پر بیٹھ کر اپنے کام پر چلا گیا۔ رات کو میں جب اپنے ٹھکانے پر آیا اور حسب عادت اپنی جیبوں سے سامان نکال کر سیٹ کرنے لگا تو اس میں سے مجھے وہ پرچہ بھی ملا میں نے اسے کھول کر پڑھنا شروع کیا۔ اس میں لکھا تھا کہ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا ہے کہ ایک روز ایک آدمی بارگاہ رسالت سرور کائنات ﷺ میں حاضر ہوا اور عرض کی دنیا نے میری طرف سے پیٹھ پھیر لی ہے اور منہ بھی پھیر لیا ہے۔ سرکار دوجہاں ﷺ نے اس آدمی کو فرمایا کہ ملائکہ کی جو نماز اور اللہ کی مخلوق کی جو تسبیح ہے اس سے تو کیوں غافل ہوگیا ہے‘ اسی کے صدقے ان سب کو رزق دیا جاتا ہے‘ جب صبح صادق طلوع ہو تو یہ تسبیح ایک سو بار پڑھا کرو۔
سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ اَسْتَغْفِرُاللہ۔ سرکار دوجہاں ﷺ نے ارشاد فرمایا دنیا تیرے پاس ذلیل ہوکر آئے گی۔ اپنے آقا و مولیٰ ﷺ کا یہ ارشاد معرز جاں بنانے کے بعد وہ آدمی واپس چلا آیا۔ کچھ مدت ٹھہرا رہا پھر حاضر ہوا اور عرض کی یارسول اللہ ﷺ میرے پاس اتنی دولت آگئی ہے کہ مجھےاس کے رکھنے کی جگہ نہیں ملتی۔ایک بزرگ کےبارے میں بھی مشہور ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کو فجرکی سنت اور فرض کے درمیان یہی درج بالا الفاظ پڑھنے کی ترغیب دیتے تھے‘ بہت ہی مجرب نسخہ ہے۔
بہرحال وہ صاحب فرمانے لگے میں یہ واقعہ پڑھ کر بڑا خوش اور مطمئن ہوا اور میں نے اس کے بعد نماز پانچ وقت جماعت کے ساتھ پڑھنا شروع کی اور ہر نماز فجر کے بعد ان الفاظ کو پابندی سے پڑھنا شروع کیا اور اللہ سے ہرروز خشوع وخضوع کے ساتھ دعا کرتا کہ یااللہ میری تنگدستی دور فرما۔ چند ہی مہینوں میں میرا سارا قرضہ بھی اتر گیا ہے اور میں خوشحال بھی ہوگیا ہوں اور الحمدللہ اب تک خوشحال ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 753 reviews.