Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صحت مند جلد‘ روشن آنکھیں اور لمبے بال۔۔۔ آپ کے بھی ہوسکتے ہیں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2014ء

(شیخ عبدالحمید عابد‘ کامونکے)
آپ وہی کچھ ہیں جو آپ کھاتے ہیں لیکن یہ مقولہ صرف آپ کی جسمانی ساخت پر اثرانداز نہیں ہوتا بلکہ چمکتے بالوں و مضبوط ناخنوں‘ روشن آنکھوں‘ صحت مند جلد اور چمکتے دانتوں کی ضمانت بھی ہے۔ ذیل میں بتایا گیا ہے کہ صحت مند جلد چمکتے دانتوں‘ خوبصورت بالوں‘ صحت مند ناخنوں اور روشن آنکھوں کیلئے کون سی خوراک ضروری ہے۔
صحت مند جلد
جلد انسانی خوبصورتی اور وجاہت کا سب سے بڑا سرمایہ ہے‘ جلد صحت مند نہ ہو تو خوبصورت شخصیت کا حصول ایک خواب ہی رہے گا‘ انسانی جلد جیتے جاگتے خلیوں سے ترتیب پاتی ہے‘ ان خلیوں کو ان کی خوراک فراہم کرنا لازمی ہے۔ اچھی جلد کیلئے مکمل پروٹین ضروری ہیں۔ ان میں گوشت‘ انڈے‘ مچھلی‘ پنیر وغیرہ شامل ہیں۔
ایسی خوراک بہت ضروری ہے جن میں فولاد شامل ہو کیونکہ فولاد آپ کے خون کو یہ طاقت مہیا کرتا ہے کہ وہ پوری آکسیجن کو جلد کے خلیوں تک پہنچا دے۔ فولاد کلیجی‘ انڈہ‘ پالک میں پائی جاتی ہے۔
جلد کے ماہرین دنیا کے خوبصورت مردو زن کو جلد کے بارے میں مشورہ دیتے ہوئے وٹامن اے پر بہت زور دیتے ہیں۔ یہ وٹامن مچھلی کے تیل و سبزیات‘ دودھ‘ گاجر‘ پالک اور آم میں پایا جاتا ہے۔
چمکتے دانت
دانت آپ کی خوبصورتی کی بنیاد ہیں‘ میلے دانت اور بدبودار منہ آپ کی پوری شخصیت کا ناس کردیتے ہیں۔ دانت جسم کے مضبوط ترین مادے کیلشیم فاسفیٹ سے بنتے ہیں۔ آپ کے جسم کی ہڈیاں بھی اسی مادے سے بنتی ہیں۔ جسم میں وٹامن اے کی کمی بھی اثر انداز ہوتی ہے جو اس مادےکی تشکیل میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔ دانتوں اور مسوڑھوں کو بھی ورزش کی ضرورت ہوتی ہے۔ چنانچہ ایسی خوراک ضروری ہے جس میں دانتوں کو زور لگانا پڑے‘ جیسے گاجریں‘ گنڈیریاں وغیرہ۔۔۔ کیلشیم کیلئے دودھ کے علاوہ دہی‘ مکھن‘ پنیر‘ کلیجی‘ ہڈیوں کا گودا استعمال کریں۔ خوراک ہمیشہ چبا کر کھائیں۔
خوبصورت بال اور ناخن
صحت مند بال حسن میں اضافہ کرتے ہیں‘ ناخن بھی آپ کی صحت اور شخصیات کے مظہر ہوتے ہیں۔ بالوں کا باہر سے نہیں اندر سے صحت مند ہونا ضروری ہے۔ بال اور ناخن دونوں زندہ ہیں اور آپ کے خون سے خوراک کے محتاج ہیں۔ دونوں کو صحت مند رکھنے کیلئے گوشت‘ مچھلی‘ انڈے‘ پنیر ان چھنا اناج ضروری ہیں۔ شوگر آپ کے بالوں‘ ناخن اور دانتوں کیلئے نقصان دہ ہے۔ وٹامن بی والی اشیاء زیادہ استعمال کریں۔
روشن آنکھیں
ہر آنکھ کے لیے چھ مسلز کام کرتے ہیں‘ ہر آنکھ میں تیرہ کروڑ ایسے سیلز موجود ہوتے ہیں جو دیکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ آنکھوں کی صحیح کارکردگی اور خوبصورتی کیلئے اچھی خوراک ضروری ہے‘ آپ کی آنکھوں کو سب سے زیادہ وٹامن اے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے بعد وٹامن بی کا درجہ ہے‘ انہیں وٹامن ڈی اور کیلشیم کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ وٹامن ڈی استعمال کرنے والوں کی بینائی کو بہتر ہوتے دیکھا گیا ہے۔ وٹامن اے کیلئے ایسی سبزیاں یا پھل استعمال کریں کا رنگ زرد ہو۔ مثلاً گاجر‘ آم‘ کچالو‘جاپانی پھل‘ مکھن‘ سکوئش وغیرہ۔۔ اس کے علاوہ مچھلی کا تیل‘ کلیجی‘ دودھ‘ پالک وٹامن بی کے لیے کلیجی‘ گندم‘ سبزیاں‘ راب (خام چینی) وٹامن سی کیلئے لیموں‘ ترش پھل‘ ٹماٹر‘ سنگترہ وغیرہ۔۔۔ وٹامن ڈی کیلئے کلیجی‘ مچھلی کا تیل اور سورج کی شعاعیں ہیں‘ آنکھوں کی حفاظت اور صحت مندی کیلئے بہترین ورزش یہ ہے کہ دونوں آنکھوں کو ہتھیلیوں سے ڈھانپ لیں اور اس اندھیرے میں غور سے چند منٹ دیکھیں یہ معمولی اور سادہ سی ورزش آنکھوں کیلئے بے پناہ فوائد رکھتی ہے۔
بینائی کی کمزوری ختم کرنے کا آزمایانسخہ
سونف اور گاجر میں چونکہ حیاتین الف ہوتا ہے۔ اس لیے یہ بینائی کیلئے ازحد مفید ہے۔ھوالشافی: سونف 250 گرام‘ گاجر کا جوس حسب ضرورت‘ بادام 70 گرام۔ ترکیب: سونف کو گاجر کے جوس میں بھگو دیں جوس اس قدر ہو کہ تمام سونف بھیگ جائے پھر اس کو سوکھنے کیلئے دھوپ میں رکھیں‘ اس طرح دو مرتبہ ترو خشک کریں۔ پھر اس میں بادام پیس کر شامل کردیں اور روزانہ دس گرام صبح نہار منہ دودھ کے ساتھ کھائیں۔یہ نسخہ عبقری کے سابقہ شمارے میں پہلے بھی چھپ چکا ہے ۔
آنکھوں کی تھکن ختم: آئے دن پیش آنے والے اس مسئلے سے گھر میں آسانی سے نمٹا جاسکتا ہے۔ چہرے کو پانی سے دھونے کے بعد کھیرے کے سلائس کاٹ کر آنکھوں پر رکھیں اور کچھ دیر آرام کریں یا سبز چائے کی استعمال شدہ ٹی بیگ آنکھوں پر رکھنے سے نہایت سکون ملتا ہے اور آنکھوں کی تھکن بھی دور ہوجاتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 752 reviews.