Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2014ء

اختناق الرحم
محترم حکیم صاحب! میری بیٹی کی عمر 23 سال ہے‘ وہ غیرشادی شدہ ہے‘ اُس کا مسئلہ یہ ہے کہ اُسے پیڑو میں تکلیف رہتی ہے عجیب حرکات کرتی ہے‘ پیٹ سے کوئی گولا اُٹھتا محسوس کرتی ہے‘ جو گلے میں آکر پھنس جاتا ہے‘ اُس کی گردن اکڑ جاتی ہے‘ سانس گھٹتا ہے‘ چہرہ سرخ ہوجاتا ہے‘ کبھی دانت پیستی ہے‘ کبھی اُداس اور غمگین‘ کبھی خوش ہوتی ہے‘ اُسے پیشاب زیادہ آتا ہے‘ ماہواری کی بے قاعدگی رہتی ہے۔ اُس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ براہ مہربانی! اس کا علاج تجویز کردیں۔

(بیگم ولید شہزاد‘ ساہیوال)
جواب: محترمہ! یہ ایک نفسیاتی مسئلہ ہے۔ اسے ہسٹریا یا اختناق الرحم کہتے ہیں۔ یہ نظام عصبی کے فتور سے لاحق ہوتا ہے۔ نازک مزاج اور شہری خواتین اس مرض میں زیادہ مبتلا ہوتی ہیں۔ اختناق کا مطلب گلا گھوٹنے کے ہیں چونکہ اس مرض میں دم گھٹتا ہے اور ساتھ میں رحم کی خرابی بھی پائی جاتی ہے اس وجہ سے اختناق الرحم بھی کہتے ہیں۔ بعض لوگ اسے آسیب یا بدروح کا سایہ سمجھ کر مریض کا علاج کرانے کی بجائے جعلی پیروں اور عاملوں کے چکر میں پڑے رہتے ہیں۔ وقت پیسہ اور اپنی صحت برباد کرتے ہیں۔ یہ ایک قابل علاج مرض ہے۔ اس کے اسباب غصہ‘ خوف‘ پریشانی‘ ذہنی دباؤ‘ رنج و غم‘ کسی شدید قسم کے صدمے سے دوچار ہونا‘ آرام دہ زندگی بسر کرنا‘ مصروف نہ رہنا‘ قصے کہانیاں اور عشقیہ ناول پڑھنا‘ زیادہ جاگنا‘ جوان لڑکیوں کی زیادہ عرصہ تک شادی نہ کرنا‘ معدہ اور ہاضمہ کی خرابی میں مبتلا رہنا‘ قبض وغیرہ ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی اس مرض کے کئی اسباب ہیں۔ آپ اپنی بیٹی کو درج ذیل نسخہ استعمال کرائیں انشاء اللہ شفاء ہوگی۔ ھوالشافی: صبح شام کھانے سے نصف گھنٹہ پہلے خمیرہ گاؤزبان جدوارعود صلیب والا ایک چمچ چائے والا اور دوالمسک معتدل سادہ ایک چمچ چائے والا ہمراہ عرق گاؤزبان آدھا کپ کھلائیں۔ صبح و شام کھانے کے بعد حب حلتیت دو عدد اور مستورین شربت دو چمچ چائے والے پانی سے دیں۔ غذا میں دلیہ‘ ساگودانہ‘ دودھ‘ دہی‘ شوربہ‘ سبزیاں اور زودہضم غذائیں دیں۔ مریضہ کو تفریح کے مواقع فراہم کریں‘ کام کاج میں لگائیں‘ مصروف رکھیں‘ زیادہ جاگنےا ور ناول پڑھنے سے پرہیز کرائیں۔ مریضہ کے جسمانی اور دماغی سکون کا خیال رکھیں۔غذا نمبر 1استعمال کریں۔
کمزوری نظر و حافظہ
میری عمر 16 سال ہے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری نظر اور حافظہ کمزور ہے۔ میری جلد چکنی ہے مجھے کوئی مفید نسخہ بتائیں۔

(شہریار بٹ‘ گوجرانوالہ)
جواب: بیٹا آپ درج ذیل نسخہ تیار کروا کے استعمال کریں۔ ھوالشافی: مغز بادام شیریں پچاس گرام‘ سونف پچاس گرام‘ اسطخدوس پچاس گرام‘ خشخاش پچاس گرام‘ کالی مرچ بارہ گرام‘ مصری پچاس گرام۔ ان تمام ادویات کو پیس کر ایک چمچ چائے والا صبح شام دودھ سے کھا لیاکریں۔ اس کے ساتھ خمیرہ گاؤزبان عنبری جواہردار ایک چمچ چائے والا صبح شام کھائیں۔ رات کو سوتے وقت سر میں خالص روغن بادام کی مالش کریں۔ غذا میں شہد‘ انڈا‘ مکھن‘ پنیر‘ دودھ‘ جو کا دلیہ شہدملا کر استعمال کریں۔ ہرے پتے والی سبزیاں استعمال کریں اس سے آنکھوں کو طاقت ملتی ہے۔آنکھوں کی صفائی کا خیال رکھیں‘ صبح و شام تازہ پانی کے آنکھوں میں چھینٹے ماریں۔ پانچ وقت وضو کریں گے تو آپ کے چہرے کی چکناہٹ صاف ہوجائے گی۔ جلد تروتازہ رہے گی۔ ایک ماہ بعد دوبارہ لکھیں۔غذا نمبر 2استعمال کریں۔
موٹاپا ‘ کمزوری اور سستی
میری عمر 27 سال ہے‘ میری اپنی دکان ہے‘ سارا دن بیٹھ کر گزرتا ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے کمزوری بہت محسوس ہوتی ہے اور ہر وقت سستی پڑی رہتی ہے۔ جمائیاں بہت آتی ہیں دل کرتا ہے کہ لیٹا رہوں‘ کوئی کام نہ کروں‘ کام کروں تو کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ دن بدن موٹا ہوتا جارہا ہوں۔ میں اس وجہ سے بہت پریشان ہوں مجھے کوئی ایسا نسخہ تجویز کریں جس سے جسم میں طاقت آئے اور سستی کا احساس نہ ہوں۔

(شفقت احمد‘ اوکاڑہ)
جواب: محترم! سب سے پہلے تو اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو وزن کم کریں‘ ورزش کی عادت ڈالیں‘ صبح وشام ورزش ضرور کیا کریں‘ اپنی خوراک بہتر کریں اور کام میں بھی دلچسپی لینے کی عادت ڈالیں۔ کوشش کریں کہ اپنی دکان میں بھی فارغ نہ بیٹھیں‘ کچھ نہ کچھ کرتے رہا کریں۔ درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔ ھوالشافی: صبح و شام معجون اذراقی ایک چمچ چائے والا اور معجون فلاسفہ ایک چمچ چائے والا ہمراہ دودھ کھائیں۔ صبح دوپہر شام کھانے کے بعد جوارش بسباسہ آدھا چمچ چائے والا پانی سے کھالیا کریں۔ قبض کی شکایت ہو تو رات کو سوتے وقت حب تنکار دو گولی پانی سے کھائیں۔ انشاء اللہ آپ ٹھیک ہوجائیں گے۔ غذا نمبر 3استعمال کریں۔
یہ آسیب نہیں بیماری ہے
میری عمر 19 سال ہے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ کچھ عرصہ سے مجھے بہت ڈراؤنے اور پریشان کن خواب آتے ہیں۔ عجیب سی شکلیں نظر آتی ہیں‘ لگتا ہے کہ کوئی چیز سینے پر سوار ہے‘ گلا دبا رہی ہے‘ اس دوران میں چیخ مارنا چاہتا ہوں‘ دوسروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ کیا ہورہا ہے لیکن میری آواز ہی نہیں نکلتی‘ نہ ہلا جاتا ہے۔ پھر جب سینے پر دباؤ ختم ہوجاتا ہے تو میں اٹھ جاتا ہوں لیکن طبیعت بہت پریشان رہتی ہے۔ کوئی کہتا ہے آسیب ہے‘ کوئی کچھ کہتا ہے۔ میں اس وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ براہ مہربانی مجھے اس کا حل بتائیں۔

(محمد عمران‘ لاہور)
جواب: محترم! یہ کوئی بھوت پریت آسیب یا چڑیل کا سایہ نہیں‘ یہ ایک بیماری ہے۔ طب میں اس کو کاربوس یا نیند میں ڈرنا یا نیند میں گھٹنا بھی کہتے ہیں۔ کاربوس کا مطلب دبانے یا بھینچنے والا ہے۔ اس مرض میں مریض کے تنفس کے عضلات میں ایک قسم کا تشنج پیدا ہوتا ہے اور مریض کو سانس گھٹتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ اس کی وجہ عموماً شدید درجے کی ہاضمے کی خرابی ہوا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ دماغی تردد‘ غم فکر پریشانی‘ ذہنی دباؤ‘ غذائی بے قاعدگی‘ حفظان صحت کے اصولوں سے انحراف بھی اس کا سبب بن سکتے ہیں۔ آپ درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔ صبح شام خمیرہ گاؤزبان عنبری جواہردار ایک چمچ چائے والا اور دوا المسک معتدل سادہ ایک چمچ چائے والا کھانے سے نصف گھنٹہ پہلے کھالیا کریں۔ صبح دوپہر شام کھانے کے بعد حب کبدنوشادری دو گولی جوارش شاہی ایک چمچ چائے والا ہمراہ پانی کے کھالیا کریں۔ رات کو سوتے وقت معجون نجاح ایک چمچ چائے والا پانی سے کھائیں۔ دن میں دو مرتبہ شربت احمد شاہی کے دو بڑے چمچ ایک گلاس پانی میں ملا کر پی لیا کریں۔ رات کا کھانا سونے سے تین گھنٹے قبل کھالیا کریں۔ خوب چہل قدمی کریں۔ چت یا سیدھا لیٹ کر سونے سے گریز کریں بلکہ دائیں کروٹ پر لیٹ کر سویا کریں۔غذا نمبر 3استعمال کریں۔
اصلاح معدہ
میں ایک فیکٹری میں کام کرتا ہوں‘ مجھے اکثر گیس‘ قبض کی شکایت ہوجاتی ہے۔ براہ کرم! آپ مجھے معدہ اور نظام ہضم کی اصلاح کیلئے کوئی اچھا سا نسخہ تجویز کردیں۔

(اخترعلی‘ کوئٹہ)
جواب: آپ درج ذیل نسخہ خود تیار کرکے استعمال کریں۔ نسخہ ھوالشافی: فلفل سیاہ‘ اجوائن‘ نمک لاہوری‘ جواکھار‘ زیرہ سفید‘ بادیان‘ کشنیزخشک‘ آملہ اور نمک سیاہ ہم وزن لیکر سفوف کرکے محفوظ کرلیں۔ اس دوا کا ہر کھانے کے بعد آدھا چمچ چائے والا ہمراہ پانی سے کھالیا کریں۔ اس سے نظام ہضم کی اصلاح ہوجائے گی۔ معدے کو تقویت ملے گی‘ کھانے کو ہضم کرنے اور پیٹ سے ہوا کے اخراج میں مدد ملے گی۔ غذا میں نرم اور زودہضم غذائیں کھائیں۔ غذا نمبر 1استعمال کریں۔
قبض اور پیشاب میں جلن
میری عمر 35 سال ہے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ کافی عرصہ سے مجھے پیشاب بہت جل کر آتا ہے۔ پیشاب کرنے سے پہلے اور بعد میں بھی جلن ہوتی ہے‘ پیشاب مقدار میں کم اور بار بار آتا ہے اور بہت پیلے رنگ کا آتا ہے۔ قبض بھی شدید ہے۔ براہ مہربانی مجھے اس کا کوئی علاج تجویز کردیں۔

(عاشق حسین‘ اسلام آباد)
جواب: اگر خشک چیزوں کا بکثرت استعمال‘ چائے کافی کی زیادتی‘ پانی کم پینے‘ بہت زیادہ پسینہ آنے سے جس سے پیشاب کی مقدار کم ہوجائے‘ اچار ترش غذائیں زیادہ کھانے مثانے اور پیشاب کی نالی کی سوزش وغیرہ سے ایسی علامات ہوسکتی ہیں۔ آپ درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔ صبح شام معجون دبیدالورد ایک چمچ چائے والا‘ عرق کاسنی نصف کپ‘ عرق مکو نصف کپ کے ساتھ کھالیا کریں۔ صبح دوپہر شام کھانے کے بعد اکسیر جگر گولیاں دوعدد پانی سے کھالیا کریں۔ دن میں دو سے تین مرتبہ شربت بزوری معتدل چار بڑے چمچ ایک گلاس پانی میں حل کرکے پی لیا کریں۔ قبض کی صورت میں رات کو حب تنکار دو گولی پانی سے کھالیا کریں۔ غذا نمبر 1استعمال کریں۔
پوشیدہ امراض
میری عمر 21 سال ہے‘ میرا مسئلہ ہے کہ عرصہ تین سال سے ماہواری بے قاعدہ ہوگئی ہے‘ وقت پر نہیں آتی۔ آئے تو درد کے ساتھ اور کم آتی ہے۔ اس وجہ سے میرا جسم پھول رہا ہے براہ مہربانی! مجھے اس کیلئے کوئی نسخہ تجویز کردیں۔

(ش،ن‘ لاہور)
مشورہ: محترمہ! عام طور پر اس کا سبب نسوانی ہارمونز کے توازن کی خرابی‘ ذہنی دباؤ‘ ڈائٹنگ‘ رحم میں خرابیاں‘ ماہواری کے دوران زیادہ ٹھنڈے پانی سے غسل کرنا‘ خون کی کمی ہونا ہے۔ آپ درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔ صبح و شام معجون دبیدالورد ایک چمچ چائے والا‘ عرق مکو اور عرق بادیان نصف کپ کے ہمراہ صبح‘ دوپہر شام کھانے کے بعد‘ جوارش کمونی ایک چمچ چائے والا‘ حب کبد نوشادری دو گولی ہمراہ پانی صبح و شام‘ شربت فولاد دو چمچ چائے والے دودھ میں ملا کر پی لیا کریں۔کریں۔غذا نمبر 1استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 751 reviews.