محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے عبقری رسالہ پڑھتے ہوئے صرف سات ماہ ہوئے ہیں مگر ان سات ماہ میں نے اس شاندار رسالہ سے بہت کچھ پایا ہے۔ خاص طور پر روحانی محفل نے تو میری زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ ہی حل کردیا ہے۔ محترم حکیم صاحب! میں جہاں بھی کام کرتا تھا دو یا تین ماہ کے بعد پتہ نہیں کیا ہوتا تھا میرا دل بالکل بھی وہاں کام کرنے کو نہیں کرتا تھا جس کی وجہ سے کچھ عرصہ بعد میں وہ کام چھوڑ دیتا تھا۔ میری اس بُری عادت کی وجہ سے میرے گھریلو حالات دن بدن بدسے بدتر ہوتے جارہے تھے۔ ایک دن میں عبقری رسالہ پڑھ رہا تھا اور اس میں موجود روحانی محفل کا فیض پڑھتے ہوئے مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ میں بھی اپنے اس مسئلہ کیلئے روحانی محفل ہی کروں۔ میں اُس دن سے ہر ماہ باقاعدگی سے روحانی محفل کررہا ہوں اور مسلسل چھ ماہ سے ایک ہی جگہ کام کررہا ہوں اور میں بالکل مطمئن ہوں اور رزق برکت بھی خوب ہے۔ (محمد ریاض‘ لاہور)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں