Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سخاوت کی لذت سے آشنا ایک مومن

ماہنامہ عبقری - نومبر 2014ء

داعی اسلام حضرت مولانا محمد کلیم صدیقی مدظلہ(پھلت)۔

اشراق کے بعد مطاف کو خالی دیکھ کر طواف کرنے کا تقاضا ہوا‘ دھوپ چڑھنے تک طواف کے مزے لے کر حسب پروگرام  مجھے اپنے ایک مربی اور مشفق عالم دین سے ملاقات کیلئے جانا تھا۔حاضری ہوئی تو معلوم ہوا وہ مدینہ منورہ تشریف لے گئے ہیں۔ بڑے مکان کے کونے میں صدر دروازے  کے نزدیک ترین زمین پر کالے رنگ  کے نیم مجذوب آدمی کو دیکھا جو بڑے اطمینان سے ایک میلے  سے کرتے  میں بیٹھے تھے۔ راقم سطور نے اپنے رہبر سے جو ان سے متعارف  تھے‘ تعارف حاصل کرنا چاہا تو وہ ایک پرکشش شخصیت نکلی ‘ جوانی کی عمر میں بغیر پاسپورٹ اور ویزے کے پیدل ہندوستان سے مکہ معظمہ پہنچے وہ آج تک اسی طرح یہاں رہ رہے ہیں‘ یہاں پر ایک ایسے کمرے میں رہتے ہیں جس میں پوری طرح پاؤں بھی نہیں پھیلتےاور ابھی تک کمرے میں اے سی تو بڑی دور کی بات ہے پنکھا بھی نہیں لگوایا۔ سعودی پولیس والے ان کو پکڑتے ہیں پاگل سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں۔ یہاں پر ان کا مشغلہ یہ ہے کہ لوگوں کو یہاں زمزم پہنچاتے ہیں کاندھوں پر زمزم ڈھونے کی وجہ سے ان کے کندھے بیلوں کی طرح سخت ہوگئے ہیں۔ دس بیس لیٹر کی زمزم کی کین لانے کے لوگ ان کو دو ریال یا پانچ ریال اور بعض لوگ دس ریال تک دے دیتے ہیں‘ ان کے پاس کپڑے کی تین ہمیانی (تھیلیاں) ہیں‘ ایک تھیلی میں زمزم ڈھونے کی مزدوری رکھتے ہیں‘ کچھ لوگ ان کو مسکین سمجھ کر صدقہ اور خیرات دیتے ہیں‘ صدقہ خیرات کی رقم دوسری تھیلی میں رکھتے ہیں ۔ کچھ لوگ ان کو اللہ کا مقرب بندہ ‘ ولی اور صاحب خدمت سمجھ کر ہدیہ دیتے ہیں۔ یہ ہدیہ تیسری تھیلی میں رکھتے ہیں۔ ہدیہ کی رقم یہ بزرگوں اور علماء پر خرچ کرتے تھے‘ ہندوستان سے آنے والے مختلف لوگوں کے ذریعے ہدیہ بھیجتے رہتے تھے‘ صدقے اور خیرات کی رقم سے انہوں نے اپنے علاقے کے مختلف غریبوں کے وظیفے متعین کررکھے تھے‘ غریبوں مسکینوں اور یتیموں کو ماہانہ متعین رقم کررکھے تھے‘ غریبوں مسکینوں اور یتیموں کو ماہانہ رقم وہ عمرہ اور حج سے واپس ہونے والوں کے ذریعے سے بھیجتے رہتے تھے‘ چند سال قبل ان کا انتقال ہوا تو معلوم ہوا کہ ایک سو سے زیادہ لوگوں کو وہ ماہانہ تعاون کرتے تھے بلکہ ان کی کفالت کرتے تھے‘ زمزم کی مزدوری سے وہ مسجدیں بنواتے تھے‘ راقم سطور کو یہ سن کر بڑی حیرت ہوئی کہ 1977ء میں ملک کے ایک بڑے ادارے کی مسجد کی مکمل توسیع ان کی زمزم کی مزدوری کی رقم سے ہوئی۔ جس پر 1977-78ء میں گیارہ لاکھ روپے ہندوستانی سے زیادہ خرچ ہوئے تھے‘ اس کے علاوہ چھیالیس چھوٹی بڑی مسجدیں ان کے کاندھوں پر ڈھوئے گئے زمزم کی مزدوری سے تعمیر کرائی گئیں۔
یہ مثالی سخی اور آخرت کیلئے جینے والے مثالی مسلمان اس دنیا سے جاچکا‘ مگر راقم سطور کے دل و دماغ پر اس کے کردار کی عظمت کے نقوش تازہ ہیں‘ بار بار یہ خیال آتا رہتا ہے کہ ہمارے نبی ﷺ کے سچے فرمان کی تصویر

کن فی الدنیا کانک غریب اور عابر سبیل
(ترجمہ: دنیا میں اس طرح رہو جیسے مسافر اور راستہ پار کرنے والا) آج کے دور میں بھی پیدا ہوتے رہتے ہیں‘ سخاوت کی لذت سے آشنا مثالی سخی آج بھی اس دنیا کیلئے وجہ رحمت ہوتے ہیں مگر افسوس آخرت کے ہمیشہ کے حقیقی سفر گھر سے غافل‘ نعم عارضی اور سفر کی دنیوی زندگی کی رنگ رلیوں میں مست زندگی کی حقیقت لذت سے محروم لوگ اس مزے کو کب پاسکتے ہیں؟

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 713 reviews.