اُس وقت میری آنکھیں کھلیں‘ میں تو بچوں کا رازق خود کو سمجھتا تھا‘ آج کے بعد اسلام کو سیکھوں گا جو آج تم نے مجھے سمجھایا۔
احسان دانش ایک مزدور تھا‘ اَن پڑھ تھا‘ ان پڑھ عورت سے شادی ہوئی لیکن اُس لڑکی کی ماں دیندار تھی‘ پردے کی پابند تھی‘ احسان دانش کے دو بچے بھی تھے‘ ایک دن کام نہ ملا‘ دوسرے دن‘ تیسرے دن‘ سر پکڑ کر بیٹھ گیا‘ بیوی نے دیکھا کہ پریشان ہے‘ پوچھا تو کہنے لگا اپنی نہیں تمہاری پریشانی ہے‘ کوئی اُدھار بھی تو نہیں دیتا۔ بیوی نے کہا بس اتنی سی پریشانی ہے۔۔۔ کہا ہاں۔۔۔! کہنے لگی: مجھے میری امی نے ایک مسئلہ بتایا تھا وہ آپ کو بتادوں؟ کہا ہاں بتاؤ۔ کہنے لگی: آپ جانتے ہیں کہ میں باپردہ ہوں کبھی آپ کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر قدم نہیں نکالا‘ نماز کی بھی پابند ہوں‘ پردے کی بھی۔۔۔ کیا آپ اس کی گواہی دیتے ہیں؟ شوہر نے کہا ہاں! کہنے لگی: یہ بتاؤ مجھے پردے میں رہنے کا حکم کس نے دیا؟ کہا اللہ نے۔۔۔! کہنے لگی: اللہ کو پتہ ہے بُرقعے والی عورت نہ دکانداری کرسکتی ہے‘ نہ لمبی چوڑی ڈیلنگ‘ نہ دیہاڑی لگاسکتی ہے‘ اللہ کو پتہ تھا ناں۔۔۔! شوہر نے کہا ہاں! کہنے لگی: اس کے باوجود بھی اللہ نے حکم دیا؟ کہا ہاں! کہنے لگی: اب یہ بتاؤ کونسا دنیا کا ایسا جرنیل ہے جو سپاہی سے کہے کہ اس مورچے سے ہلنا نہیں اور اس کا راشن نہ بھیجے۔ اُس کو کوئی جرنیل کہے گا؟احسان دانش کہنے لگا پہلا دن تھا کہ مجھے پردے کی آیت سمجھ آئی (اللہ نے عورت کو کاروبار‘ جھوٹ‘ داؤفریب‘ شیطان سے بچنے کیلئے وہ مورچہ دیا) کہنے لگی: میرا اللہ اتنا غافل تو نہیں۔میں اللہ کا حکم سمجھ کر اس مورچے میں ہوں‘ میری اماں کہتی ہے کہ دو مسلمان کا کھانا ایک کو کافی ہوجاتا ہے‘ بچے دودھ پیتے ہیں آپ کی ذمہ داری کوئی نہیں‘ میرا راشن آئے گا‘ میرے ساتھ کھالینا۔ احسان دانش کہنے لگا اُس وقت میری آنکھیں کھلیں‘ میں تو بچوں کا رازق خود کو سمجھتا تھا‘ آج کے بعد اسلام کو سیکھوں گا جو آج تم نے مجھے سمجھایا۔ یہ چلا گیا علم حاصل کرنے۔۔۔ کچھ عرصہ کے بعد اپنی لائبریری میں بیٹھا تھا کہنے لگا: ایک کتاب بھی ایسی نہیں جس کے اندر سے میں نہ گزرا جس کے بارے میں چاہو بحث کرلو۔ مگر ایک عورت کی سمجھ داری دین کا مسئلہ سیکھنے کی وجہ سے اَن پڑھ آدمی اپنے وقت کاعالم اور شاعربنا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں