Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حلقہ کشف المحجوب

ماہنامہ عبقری - نومبر 2014ء

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں اور مراقبہ بھی کرواتے ہیں۔قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔

پیاسوں کو جام محبت پلانے‘ جام رسالتﷺ پلانے کیلئے پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کی بے پنا خدمات ہیں‘ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے یہ جام غزنی سے پیا‘ غزنی افغانستان کا مشہور صوبہ ہے‘ روایات میں سبکتگین کا نام بھی آتا ہے۔ یہ محمود غزنوی رحمۃ اللہ علیہ کے والد تھے اور اس کو بخت کیسے لگا‘ اس نے ایک ہرنی کا پیچھا کیا‘ یہ سردار تھا‘ ہرن تو بھاگ گئی مگر جو اس کا بچہ تھا وہ اس کا ساتھ نہ دے سکا اس نے بچے کو پکڑلیا‘ اب جب یہ آگے چلا تو اسے پیچھے آہٹ محسوس ہوئی‘ دیکھا پیچھے پیچھے ہرنی آرہی تھی اور وہ پیاس اور بھوک سے نڈھال تھی‘ اس کے اندر ایک آواز آئی کہ جیسے یہ ہرنی مجھ سے کہہ رہی ہے کہ میری مامتا کو تڑپا کر تو کہاں خوشیاں تلاش کررہا ہے‘ مجھے تڑپا کر تو خوش کیسے رہ سکے گا‘ میں شام کو دودھ کس کو پلاؤں گی‘ مہربانی کرکے مجھے میرا بچہ واپس کردے۔ بس یہ آواز اندر اٹھی تو اس نے ہرنی کا بچہ چھوڑ دیا۔ رات کو سرور کونین ﷺ خواب میں آئے‘ آپ ﷺ نے فرمایا نصرالدین تو نے ایک ہماری ایک مخلوق پر رحم کیا ہے اللہ تجھ پر رحم فرمائے گا‘ اللہ تجھے ملک دے‘ تجھے مال دے گا۔ آج کی باتوں سے ہمیں کیا سبق ملا‘ ایک تو پیرعلی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کا تعارف ملا اور دوسرا استخارہ کی اہمیت کا پتہ چلا کہ اسلام میں اس کی کیا اہمیت ہے‘ استخارے کا نچوڑ یہ ہے کہ مومن کی نظر جب اٹھے تو اللہ پر اٹھے‘ ساری کشف المحجوب جتنی بھی ہے سب توحید کی طرف بلاتی ہے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے بھی یہی سبق دیا کہ اللہ سے مانگنا ہے‘ اللہ سے لینا ہے‘ اللہ ہی سے ہوتا ہے‘ اللہ ہی کرتا ہے‘ اللہ کے بغیر کوئی کچھ نہیں کرسکتا‘ آگے استخارے کی وضاحت لکھی ہے کہ میری پہلی نظر اللہ تعالیٰ کی ذات عالی کی طرف اٹھی۔ یاد رکھنا! جس دل میں لاالہ الا اللہ محمدرسول اللہ نہیں ہے وہ پتھر ہے اور جس دل میں کلمہ ہے‘ وہ دل مٹی ہے‘ ہاں وہ مٹی بنجر تو ہوسکتی ہے‘ مگر مٹی پھر آباد ہوجایا کرتی ہے پتھر کبھی آباد نہیں ہوتے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 706 reviews.