Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2014ء

بچی کی آخری تحریر۔۔!!!۔
(سلیم اللہ‘ کنڈیارو)

ہمارے گاؤں سے چالیس میل دور ایک شہر ہے‘ اس میں تین چار سال پہلے عجیب واقعہ ہوا‘ وہ اس طرح کے سکول میں گرمیوں کی چھٹیاں ہوئیں تو ایک لڑکی اپنے گھر واپس نہ پہنچی۔ لڑکی تیسری کلاس کی طالبہ تھی‘ ہر جگہ بہت ڈھونڈا‘ گھر والوں نے گمشدگی کی ایف آئی آر بھی درج کرائی‘ پولیس نے بہت ڈھونڈا‘ خود بھی انہوں نے تلاش کیا۔۔۔ مگر لڑکی نہ ملی۔تین ماہ اسی طرح روتے‘ دھوتے سسکتے گزرگئے۔ تین ماہ بعد جب چھٹیاں ختم ہوئیں اور سکول کھلا تو وہ لڑکی اپنے کلاس روم میں مردہ حالت میں ملی‘ صرف ڈھانچہ اور کپڑے پہنے ہوئے تھے۔اس نے اپنی کاپی پر مرتے وقت کچھ تحریر کیا تھا جو کہ درج ذیل ہے:۔امی میں نے گھر آنا ہے مگر یہاں وہ دروازہ بند کرکے چلے گئے ہیں‘ امی مجھے یہاں ڈر لگ رہا ہے‘ سکول گھر سے بہت دور ہے‘ میں کیسے آؤں۔ میری تو کوئی آواز بھی نہیں سن رہا‘ امی تم کہاں ہو۔۔؟؟؟ میں کس طرح آپ کے پاس پہنچوں۔ امی! بھوک بہت لگی ہے‘ کیا کھاؤں۔۔؟؟؟ امی! پیاس بہت لگی ہے۔۔۔ یہاں تو پانی بھی نہیں ہے۔
بس۔۔۔!!! بالآخر اس معصوم بچی کی معصوم چیخیں اسی طرح ہمیشہ کیلئے بند ہوگئیں۔ کاش! کہ وہ والدین یا پولیس ایک مرتبہ سکول کی تلاشی لے لیتے تو ان کی بچی اس طرح سسک سسک کر نہ مرتی۔میری سکولوں کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ روزانہ سکول بند کرنے سے پہلے ایک مرتبہ ہر کلاس میں دیکھ لیں کہ شاید کوئی بچہ سویا نہ ہو یا کسی باتھ روم میں نہ ہو ۔

بکری کا دودھ‘ قدرت کا تحفہ
(شمیم الظفر عرفی‘ کوٹ ادو)

زمانہ ماضی و حال کے جملہ طریقہ ہائے کے علاج کے ماہران فن کا متفقہ فیصلہ ہے کہ دودھ میں بچوں اور نونہالوں کی غذا کا ایک ایسا جزو شامل ہے جو ان کی زندگی کیلئے لازم اور ضروری ہے۔ ہمارے ملک میں اکثر گائے اور بھینس کا دودھ مستعمل ہے اگرچہ ان کا دودھ دیگر مویشیوں سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا اور جہاں یہ دونوں جانور نہیں پائے جاتے دیگر حیوانات کا دودھ استعمال کیا جاتا ہے جب ہم دودھ کے اجزاء کا مقابلہ کرتے ہیں تومعلوم ہوتا ہے کہ بکری کا دودھ بلحاظ وزن مخصوص پانی اور چربی کی مناسبت اور پروٹین وغیرہ کی موجودگی کے ان کے دودھ سے دوسرے درجہ پر ہے‘ چنانچہ موجودہ اور گزشتہ طبی معلومات کی بنا پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ ان کے دودھ کے بعد بکری کا دودھ بچے کی پرورش کیلئے زیادہ مفید ہے کیونکہ اس کی کم مقدار میں سے بچہ نشوونما کیلئے زیادہ غذائیت حاصل کرلیتا ہے اور اس طرح سے اس کو زیادہ زور ہضم پر لگانا نہیں پڑتا اور اس کا معدہ اور انتڑیاں بار بار خراب نہیں ہوتیں‘ بکری کا دودھ بچوں‘ بوڑھوں‘ مدقوق اور مسلول لوگوں اور عام بیماریوں کیلئے مفید ہے‘ بالخصوص ایسے مریض اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کی نشوونما رک جائے‘ یہ امر واضح ہوچکا ہے کہ بکری کا دودھ دِق کے جراثیم سے خالی ہوتا ہے بلکہ ایسے جراثیم کا مقابلہ کرتا ہے اور تباہ شدہ ٹشوز کو دوبارہ نشوونما دینے میں نمایاں حصہ لیتا ہے الغرض بکری کا دودھ بہ نسبت اور جانوروں کے دودھ کے بچوں کو استعمال کرانے سے بچوں کی اموات میں بہت ہی تخفیف کا باعث ہوتا ہے۔

زندگی میں کامیابی کا راز
(راوی: حاجی فیض محمد صاحب
 ضبط  و تحریر: سید واجد حسین بخاری)

میری عمر الحمدللہ اس وقت تقریباً75 سال ہے۔ اللہ نے بہت کچھ دیا ہے‘ اس کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ زندگی میں بہت نشیب و فراز دیکھے ہیں۔ بہت گھاٹے اٹھائے ہیں‘ نفع بھی بہت کمایا ہے‘ اللہ پاک نے چار فیکٹریاں عطا کی ہیں اور میں سمجھتا ہوں اس میں میرا کوئی کمال نہیں ہے۔ میں نے اپنی والدہ کی بہت خدمت کی ہے اور ہم سب بھائیوں میں سے والدہ کو مجھ سے زیادہ محبت تھی‘ وہ مجھے بہت دعائیں دیتی تھیں۔ آج جو کچھ بھی ہوں والدہ کی دعاؤں کی وجہ سے ہوں اور وہ خوش قسمت انسان ہے جس کیلئے دعائیں دینے والے موجود ہوں اور دوسری شخصیت جس نے مجھے ہرمشکل گھڑی میں دعا دی ہے اور میری مشکل آسان ہوئی ہے وہ مولانا عبداللہ رحمۃ اللہ علیہ ہیں جو کہ تقریباً تیس سال احمد پور شرقیہ میں درس و تدریس کے شعبہ سے منسلک رہے ہیں اور حیات صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین پر کتاب لکھنے کی وجہ سے ملک گیر شہرت کے مالک تھے۔ جب تک زندہ رہے مجھے دعائیں دیتے رہے۔
مشکل وقت میں جب بھی کوئی مسئلہ پھنس جاتا تھا تو میں ان کے پاس چلا جاتا تھا اور حقیقتاً مسئلہ حل ہوجاتا تھا‘ مولانا عبداللہ رحمۃ اللہ علیہ ہر کسی سے شفقت سے پیش آتے تھے۔ ایک دفعہ انہوں نے مجھے ایک تعویذ دیا کہ اپنے پاس رکھو۔ میرا مسئلہ کئی دنوں سے حل نہیں ہورہا تھا جیسے وہ تعویذ میں لیکر گھر گیا فوراً میرامسئلہ حل ہوگیا۔ یہ بھی سچ ہے کہ بزرگوں سے دعائیں لینے کیلئے بھی قربانیاں دینی پڑتی ہیں‘ بزرگوں کی اتنی خدمت کریں کہ وہ خود دعائیں دیں آپ کو کہنا نہ پڑے۔ خدمت میں برکت ہے۔

مشکلات کا حل و پیچش کا آسان علاج
(ر۔د، اٹک)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں مندرجہ ذیل تین تحریریں متفرق‘ طبی و روحانی خاص طور پر قارئین عبقری کیلئے بھیج رہا ہوں۔

پھونکوں سے یہ چراغ بھجایا نہ جائے گا

ہمارے حیات آباد (پشاور) کے ایک بڑے عالم ایک دفعہ شکاگو میں گئے‘ وہاں ایک پادری سے ملاقات ہوئی‘ پادری نے کہا ہمارے بڑے کہہ رہے ہیں کہ 2000ء کے بعد سے اسلام کا عروج ہے۔ پھر اس نے کہا جب اسلام غالب آجائے گا تو آپ لوگ ہم سے کیا سلوک کریں گے؟ انہوں نے فرمایا کہ اسلام میں نہ پریشر ہے نہ تعصب ہے اور پادری کو بتایا کہ آج کل شکاگو میں بہت زیادہ لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہورہے ہیں‘ یہ خود ہورہے ہیں ان پر کوئی کسی قسم کا پریشر نہیں ہے۔ایک دن نبی کریم ﷺ گھر تشریف لائے تو آپ ﷺ کے چہرہ انور پر کسی بدبخت نے کوڑا کرکٹ ڈال دیا تھا‘ حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا آپ ﷺ کا چہرہ انور دھلانے کیلئے پانی لائیں‘ چہرہ انور دھلارہی تھیں اور ساتھ رو رہی تھیں‘ آپ ﷺ نے فرمایا: بیٹا رو نہیں‘ یہ دین جو تیرا باپ لے کر آیا ہے اللہ پاک ہر کچے اور پکے مکان میں داخل کرکے چھوڑے گا۔
یہ بات تو پکی ہوگئی کہ دین پوری دنیا میں پھیل کر رہے گا‘ لیکن اس کیلئے اگر ہماری جان‘ مال‘ وقت استعمال ہوجائے تو اللہ پاک صدیقین کی جنت عطا فرمائیں گے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم دین کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

پیچش کیلئے میرا آزمودہ نسخہ

ایک گڑ کی حسب خوراک ڈلی کوٹ کر فرائی پین میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور اس میں تھوڑا سا پانی ڈال دیں تاکہ شربت یا چاش بن جائے۔ اس چاش کے مطابق اس میں چھلکا اسپغول ڈال دیں‘ آدھا چمچ دیسی گھی ڈال دیں‘ یہ حلوہ بن جائے گا‘ اس کو ٹھنڈا کرکے آدھا ایک وقت کھالیں آدھا چند گھنٹوں کے بعد دوبارہ کھالیں۔ خونی پیچش کیلئے بھی بہت مفید ہے۔

ہر مشکل کا حل

حضور نبی اکرم ﷺ نے غزوہ خندق میں چٹان توڑنے کیلئے تین ضربیں لگائیں‘ ضربیں لگانے سے پہلے ہر بار سورۂ انعام کی آیت نمبر 115 پڑھی۔ یہ آیت پڑھ کر تیسری ضرب سے چٹان توڑ دی۔ یہ آیت ہر بڑی سے بڑی چٹان جیسی مشکل کا آسان حل ہے۔

 ہر قسم کے دردکا آسان علاج
(محمدعثمان چوہان‘ عمرکوٹ)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس مندرجہ ذیل دو نسخہ جات ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں‘ میں غریب آدمی ہوں اس لیے نسخہ جات بھی نہایت سستے اور کارآمد بھیج رہا ہوں:۔یہ نسخہ بخار‘ ذات الجنب کے علاوہ گلے سے لیکر مقعد تک کے تمام دردوں کو بند کردیتا ہے بلکہ اکسیر ہے‘ درد قولنج سے لے کر تمام دردوں کیلئے اکسیر ہے۔
 ھوالشافی: مغز کرنجوہ سات عدد کوٹ کر پاؤ بھر پانی میں جوش دیں‘ جب آدھ پاؤ رہ جائے تو چھان لیں اور مریض کو نیم گرم پلادیں‘ انشاء اللہ فوراً افاقہ ہوگا۔
چنبل سے نجات:ھوالشافی: ریٹھہ جس سے کپڑے اور سر دھویا جاتا ہے اس کو لیں۔ یعنی پوست ریٹھہ حسب ضرورت لے کر کھرل کریں۔ سفوف بنا کر کپڑچھان کرکے پانی اور شہد کی مدد سے نخودی گولیاں بنالیں۔ خوراک: ایک گولی صبح دہی کے ساتھ دیں اور شام کو صرف پانی سے نگلوادیں۔ یہ گولیاں خون کو صاف کرتی ہیں‘ آتشک جیسے خطرناک مرض کو اکسیر ہے‘ اس کے علاوہ خارش‘ پت‘ داد‘ چنبل وغیرہ امراض کو ختم کرتی ہیں۔

جس کام کیلئے پڑھا کامیاب پایا
(ایک بہن)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ کچھ سالوں سے مسلسل ماہنامہ عبقری پڑھ رہی ہوں۔ اس سے زبردست میگزین میں نے آج تک نہیں پڑھا۔ ہمارے مطلب کی ہر چیز اس میں دستیاب ہوتی ہے۔اس رسالے میں سے کچھ وظائف ہم نے کیے جو کہ سوفیصد کامیاب پائے ان میں سے کچھ کا ذکر میں قارئین عبقری کے فائدے کیلئے کررہی ہوں تاکہ اور لوگ بھی کریں اور مجھے بھی دعاؤں میں یاد رکھیں!۔
وظیفہ نمبر 1:آب زم زم کے پانی پر اول و آخر درود شریف ایک بار پھر ایک بار الحمدشریف پھر تین بار سورۂ اخلاص پڑھ کر دم کریں اور پی لیں‘ ہر قسم کی بیماری کیلئے۔ میری بہن عرصہ 22 سال سے بستر پر پیشاب کررہی تھی‘ اس پانی کی برکت سے الحمدللہ بالکل ٹھیک ہوگئی ہے۔ میری امی کے جسم میں بھی کئی بڑی بڑی گلٹیاں تھیں ‘ انہوں نے بھی یہی پانی کچھ عرصہ استعمال کیا اب الحمدللہ جسم میں گلٹیوں کا نام و نشان نہیں ہے۔ یہ وظیفہ مارچ 2009ء میں چھپا تھا۔
وظیفہ نمبر 2: گزشتہ چند سال پرانے ماہنامہ عبقری رسالے میں سورۂ قریش والا وظیفہ پڑھا‘ بس پھر جس کام کیلئے بھی سارا دن کھلا پڑھا کامیاب پایا‘ نہایت ہی مجرب وظیفہ ہے۔
وظیفہ نمبر 3: قارئین! واقعی اس وظیفہ سے مشرق و مغرب کے فاصلوں پر اپنے بکھرے مقاصد کو مقناطیسی کیفیت سے پوراہوتے دیکھا ہے۔ میں نے یہ وظیفہ خود بھی کئی بار کیا اور میری امی نے بھی۔۔۔ اور بھی بہت سے لوگوں کو بتایا‘ انہوں نے بھی اس وظیفے کی تعریف کی۔ ’’حضرت سلطان نظام الدین اولیاء محبوب الٰہی قدس اللہ سرۃ العزیز سے روایت ہے کہ جو کوئی ایک سو بار بعد نماز فجر‘ اس وظیفے کو پڑھے گا انشاء اللہ ایک ہفتے میں اس کی حاجت پوری ہوگی اور مقصد برآری نہ ہو تو کل قیامت کے روز اس کا ہاتھ میرے دامن میں ہو۔‘‘ وظیفہ یہ ہے:۔ بروز جمعہ یَاھُو یَااَللہُ۔ بروز ہفتہ: یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ۔ بروز اتوار: یَاوَاحِدُ یَااَحَدُ یَاصَمَدُ۔ بروز پیر:  یَاذَاالَجَلَالِ وَالْاِکْرَامْ۔ بروز منگل:  یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ۔ بروز بدھ: یَاحَنَّانُ یَامَنَّانُ۔ بروز جمعرات: یَامَالِکَ الْمُلْک یَاذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامْ۔ بعد نماز فجر ایک تسبیح پڑھنی ہے۔ یہ وظیفہ ماہنامہ عبقری فروری 2008ء صفحہ نمبر 35 پر درج ہے۔

دل کے امراض کا شفابخش نسخہ
(ڈاکٹر مسز میجر کاظمی)

دل کے امراض اور بند شریانیں کھولنے کانسخہ اٹھارہ سالوں سے استعمال ہورہا ہے‘ شفابخش مجرب نسخہ جس سے دل کی شریانیں کھولنے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول بلڈپریشر کو نارمل کرتا ہے‘ نمونیہ اور معدہ کے امراض‘ موٹاپا اور چربی کو ختم کرتا ہے۔ یہ اینٹی بائیوٹک کاکام بھی دیتا ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں اس قدرتی جڑی بوٹی سے سستا دل کا علاج کرائیں اور اپنے آپ کو سوفیصد آپریشن سے بچائیں۔ ھوالشافی: دیسی لہسن کا رس دو کپ‘ دیسی ادرک کا رس دو کپ‘ لیموں کا رس دو کپ‘ سرکہ سیب دو کپ ان سب اشیاء کو ہلکی آنچ پر پکائیں جب 1/3 حصہ رہ جائے تو اس کو اتار کر ٹھنڈا کریں‘ پھر اس میں بیری کا شہد ایک پاؤ ملائیں۔ اب اس پر سورۂ ابراہیم کی 26 نمبر آیت‘ 676 مرتبہ روزانہ پڑھ کر دم کریں۔ یَاسَلَامُ یَاحَفِیْظُ 35 ہزار مرتبہ پڑھ کر دم کرلیں۔ تمام کام باوضو کریں۔ خوراک: صبح‘ دوپہر‘ شام کھانے کے بعد ایک کپ گرم پانی میں دوائی سے دو بڑے چمچ ملا کر لیں۔ اس کے علاوہ زیتون کا تیل چار بڑے چمچ روزانہ‘ اجوہ کھجور اور سادہ کھجور کی گٹھلیوں کا آٹا ایک چمچ شہد کے ساتھ روزانہ لیں۔ یہ ہمارا خاندانی نسخہ ہے جو صدیوں سے قابل استعمال ہے۔ آپ بھی استعمال کریں اور ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 700 reviews.