Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں؟

ماہنامہ عبقری - نومبر 2014ء

میری خواہش۔۔!!!۔

زندگی میں میری یہی خواہش تھی کہ میرے ہاں جو بھی بچہ ہو اسے حافظ قرآن بناؤں۔ اللہ تعالیٰ نے بیٹے سے نوازا تو پانچ سال کی عمر میں اسے ایک مدرسے میں داخل کرادیا۔ پانچ سال ہوچکے اور بچے نے بمشکل چھ سپارے حفظ کیے ہیں۔ پابندی سےسبق نہیں سنتا اور پچھلے سبق بھی بھول جاتا ہے۔ وہ کس طرح قرآن حفظ کرسکتا ہے‘ مجھے بتائیے؟ 

(سعیدہ‘ لاہور)
مشورہ:کچھ بچے پیدائشی طور پر ذہین ہوتے ہیں اور کچھ بالکل ہی غبی۔۔۔ لیکن اس میں کچھ ماحول کا اثر بھی ہوتا ہے۔ کچھ استاد پیار محبت سے پڑھاتے ہیں اور کچھ زیادہ ہی سختی کرتے ہیں۔ میں نے ایک مدرسہ دیکھا جہاں قاری صاحب بچوں پر بھرپور توجہ دیتے تھے۔ سارے بچے غریب تھے‘ پسماندہ علاقوں سے آئے ہوئے تھے۔ تقریباً ستر بچے تھے‘ نو سال کی عمر سے لے کر چودہ پندرہ سال تک۔ صبح ان کیلئے دسترخوان بچھتا تو قاری صاحب انہی کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کرتے اور انہی کے ساتھ کھاتے۔ ان کی محبت کی وجہ سے بچے قرآن تیزی سے حفظ کرتے اور دو سے اڑھائی سال میں قرآن پاک کا دورہ مکمل کرلیتے ہیں۔ اب آپ نے اپنے بچے کو جہاں داخل کروایا ہے وہاں جاکر خود دیکھئے‘ بیٹھئے کہ قاری صاحب کیسے پڑھاتے ہیں؟ پانچ سال بڑی مدت ہے‘ اس دوران بچہ حفظ نہیں کرسکا تو اب کیا کرے گا؟ میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ بچے کو سکول میں داخل کرائیے اور گھر پر قاری صاحب کو بلا کر بچے کو قرآن پاک پڑھوائیے۔ اس طرح بچے کا مستقبل محفوظ رہےگا یا آپ اپنے بچے کو کسی ایسے سکول میں داخل کروائیں جہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کا سلسلہ بھی ہو۔ آج کل ایسے مدرسے بہت ہیں جہاں بچے کی نفسیات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیم دی جاتی ہے۔

زنگ لگی مشین

میرے پاس قیمہ نکالنے والی ایک پرانی مشین ہے جس میں زنگ لگ جاتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ باوجود کوشش کے وہ اچھی طرح صاف نہیں ہوتی۔ اس کیلئے مجھے بتائیے میں کیا کروں کہ وہ صاف بھی ہوجائے اور اس میں زنگ بھی نہ لگے؟ (م۔و‘ کراچی)۔
مشورہ: بی بی! قیمے کی مشین کو آپ پہلے صاف کپڑے سے اچھی طرح رگڑ لیں پھر اس کے اندر سرسوں کا تیل لگادیں‘ کسی کپڑے کو تیل میں بھگو کر اچھی طرح مشین کے اندر لگادیجئے‘ اب اس میں زنگ نہیں لگے گا۔ جب قیمہ بنانا ہو تو مشین کو صاف کرکے اس میں ڈبل روٹی کا سلائس ڈال کر نکالیے‘ اس سے آپ کی مشین صاف ہوجائے گی۔ قیمہ نکال لینے کے بعد آپ ایک اور سلائس ڈال کر اپنی مشین صاف کرلیجئے اور دوبارہ تیل لگا کر رکھ دیجئے۔ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

رنگ پیلا خون ختم

میری عمر اٹھارہ سال ہے‘ رنگ پیلا ہے اور خون بالکل نہیں بنتا۔ دوائیاں کھاتی رہتی ہوں لیکن فائدہ کم ہی ہوا ہے۔ مجھے ایسی غذائیں بتائیے جن سے میرے جسم میں خون بنے اور میں جلدی سے ٹھیک ہوجاؤں۔ (عائمہ‘ راولپنڈی)۔
مشورہ: ابھی آپ کی عمر ہی کیا ہے‘ اس عمر میں تو پانی سے بھی خون بنتا ہے‘ دراصل غلط عادات کی بنا پر ہمیں ڈاکٹر کے پاس جانا پڑتا ہے‘ بھیڑ کی کلیجی کھانے سے تازہ خون پیدا ہوتا ہے‘ سردی کا موسم ہے آپ کو چاہیے کہ ہفتے میں تین بار پیٹ بھر کر کلیجی کھائیں۔ کلیجی آپ تازہ میتھی کے ساتھ پکوا سکتے ہیں۔ کلیجی کے ٹکڑے توے پر تکے کی طرح بھون کر کھاسکتے ہیں یا اس کا سالن بنوا کر کھائیے۔ گاجریں خوب کھائیں‘ چقندر‘ شلجم‘ مولی‘ سلاد‘ بند گوبھی بھی اپنی غذاؤں میں شامل کیجئے‘ آپ کی صحت ٹھیک ہوجائے گی۔

بچہ کیڑے کھاجاتا ہے

میرا دو سال کا بھتیجا ہے‘ اسے بھوک نہیں لگتی‘ خود اسے دودھ بنا کر دیں تو پی لیتا ہے ورنہ نہیں۔ الم غلم چیزیں جیسے بکری کی مینگنیاں‘ کیڑے مکوڑے شوق سے کھاتا ہے۔ میرے ابو ڈاکٹر ہیں‘ اسے بھوک لگنے کی دوائیں بھی دیں مگر کوئی فرق نہیں پڑا۔ بے انتہا ضدی اور اکھڑبچہ ہے۔ آلتی پالتی مار کر بیٹھ نہیں سکتا۔ اللہ کا دیا سب کچھ ہے مگر یہ بچہ کسی پھل کو ہاتھ نہیں لگاتا۔ براہ کرم یہ مسئلہ حل کردیں‘ سارا گھر آپ کا ممنون ہوگا۔ (ع،ن‘ شاہکوٹ)۔
مشورہ: بی بی! سب لوگ بیٹھ کر اکٹھے کھانا کھائیں تو بچہ بھی شوق سے دیکھتا ہے‘ آپ لوگ شام کا کھانا مل کر کھائیے۔ آپ کو کھاتا دیکھ کر بچہ بھی شوق سے کھائے گا۔ اس کی عمر کے دو چار بچے پڑوس‘ محلے سے بلوائیے۔ سب کو بٹھا کر پھل سامنے رکھئے‘ دوسرے بچوں کے ساتھ یہ بھی پھل مانگے گا۔ بڑی بوڑھیاں کہتی تھیں غریب بچوں کو بلا کر دسترخوان پر بچے کے ساتھ بٹھاؤ اور پھر انہیں کھانے پینے کی چیزیں دو۔ جو بچہ کھانا اور پھل نہیں کھاتا وہ اس طرح کھانا کھانے لگتا ہے۔ آپ ایک پاؤ بکرے کا قیمہ لے کر اس میں تھوڑی سی چنے کی دال ملائیے۔ پھر نمک اور کالی مرچ سات دانے ملا کر ابالیے۔ پھر اسے پیس کر چھوٹے گولے بنا کر ہلکا سا فرائی کرلیجئے اور ٹھنڈے ہونے پر بچے کے سامنے رکھئے۔ وہ شوق سے کھائے گا۔ مرغی کی کلیجی کے ٹکڑے نمک لگا کر فرائی کرکے دیجئے۔ بچے کی ٹانگوں پر زیتون کے تیل کی مالش روزانہ کیجئے۔ اس طرح اس کی ٹانگیں مضبوط ہوں گی۔ وہ بیٹھنے لگے گا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 695 reviews.