Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری نے مجھے عامل بنادیا

ماہنامہ عبقری - نومبر 2014ء

طارق حمید گِل‘ اوکاڑہ

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ ڈیڑھ سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں‘ اس میں جتنے بھی مضامین پڑھے کافی حد تک فائدہ ہوا اور مزید فائدہ حاصل کررہا ہوں۔ چند ماہ قبل عبقری میں جسمانی دردوں سے افاقہ کیلئے عمل پڑھا اس دن اہلیہ محترمہ کو دم کیا تو فوری افاقہ ہوا وہ گھر کاکام کرنے لگ گئی۔ اب میرا اشارہ محترم صہیب ہاشمی کی طرف ہے جنہوں نے دل کھول کر جنات کے ستائے ہوئے لوگوں کیلئے تحفہ عنایت فرمایا۔ میں نے ان کے عطا کیے ہوئے اسماء الحسنیٰ کے عمل سے بھی فوائد حاصل کیے۔ ایک جوان عورت پر حاضری کی پہلے تو منزل شروع کی تو خیر ایک جن صاحب حاضر ہوئے اور بڑی صلح صفائی کیساتھ کہنے لگے اس لڑکی (مریضہ) نے ہمارے بچے کو کھیتوں میں چلتے ہوئے کچل دیا ہے اس لیے اس کو پکڑا ہے‘ دوسرا اس نے جھوٹ بولا کہ وہ مولوی ہے لہٰذا مجھے معاف کردیا جائے پھر نہیں آؤں گا۔ راقم الحروف کے ساتھ مولوی قاری صاحب مقامی استاد وحفظ بھی تھے انہوں نے مشورہ دیا کہ معاف کرنا بہتر ہے‘ میں نے ضروری شرائط پر معافی دے دی کہ آئندہ اس بچی کے پاس نہیں آئیگا۔ پھرکچھ دنوں بعد وہ پھر بچی پر حاضر ہوگیا‘ میرے ذہن میںعبقری میں چھپاعمل آیا کہ اُس مضمون میں جنات کی اڑی توڑ (تکبر) کیلئےاسماء الحسنیٰ بتایا گیا تھا۔ میں نے منزل کا کچھ حصہ پڑھ کر ساتھ ہی عبقری میں دیا گیا عمل پڑھا تو جن منت سماجت کرنے لگا کہ مجھے جانے دو‘ آپ تو خود حافظ قرآن ہو میرے ساتھ نیکی کا سلوک کرو‘ وغیرہ وغیرہ۔۔۔! میرے دل میں اللہ پاک نے یہ بات ڈالی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے ان ناموں میں اتنی حفاظت اورطاقت ہے کہ جن نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں اللہ پاک کے وہ پیارے اور حفاظت والے نام یہ ہیں:۔

یَاحَفِیْظُ یَاحَفِیْظُ یَاحَفِیْظُ یَارَقِیْبُ یَاوَکِیْلُ یَانَاصِرُ یَابَصِیْرُ۔یَااَللہُ یَااَللہُ یَااَللہُ ان الفاظ کو گیارہ مرتبہ پڑھنے سے الحمدللہ مریض بالکل ٹھیک ہوکر بیٹھ جاتا ہے اور گھر میں آئے ہوئے شیطانی کارندے رخصت ہوجاتے ہیں۔ اس کے بعد میں نے بچی کے گلے میں ایک صفحے پر آیت الکرسی بسم اللہ کے ساتھ لکھ کر تعویذ بنا کر ڈال دیا جس کی وجہ سے دوبارہ وہ جنات نہیں آئے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 694 reviews.