Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپکا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - نومبر 2014ء

کچا گوشت

خواب: میں نے دیکھا کہ ایک آدمی جس کو پہلے میں نے کبھی نہیں دیکھا‘ کچے گوشت کی بوٹیاں نوچتا اور چباتا ہوا جارہا ہے‘ اس کے چہرے پر شیطانی مسکراہٹ ہے۔ ایک خواب اور دیکھا جس میں ایک بوڑھے آدمی (جس کو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا) نے ایک چغہ پہن رکھا ہے اور اس نے میرا جیولری بکس چرالیا ہے لیکن میں اس سے واپس لے لیتی ہوں اور اس میں سے میرا کوئی زیور کم نہیں ہوتا لیکن اس بوڑھے کے پاس کالےکاغذ میں لپٹی سوئیاں ہیں۔ (فرازیہ‘مری)۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے اور آپ کی والدہ کے ساتھ اثرات کا مسئلہ ہے۔ آپ فوری طور پر گوشت کا صدقہ دیں اور سورۂ فاتحہ‘ آیۃ الکرسی‘ سورۂ فلق اور ناس اکتالیس اکتالیس بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیاکریں۔ یہ عمل نوے دن تک جاری رکھنا ہے۔

اچھی خبر

خواب: میں نے دیکھا ایک بہت بڑی محل نما عمارت ہے‘ اس میں محلوں کی طرح راہداریاں بنی ہوئی ہیں۔ پھولوں سے بھری ہوئی کیاریاں ہیں۔ بڑے بڑے لان ہیں جن میں اچھے کپڑوں میں ملبوس لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ اچانک میری نظر اوپر کی طرف اٹھتی ہے تو جھروکے میں مجھے کافی عورتیں نظر آتی ہیں‘ ان عورتوں کے درمیان میری بیوی بھی کھڑی ہوئی ہے جو کہ بہت اچھی لگ رہی ہے میں سوچتا ہوں یہ تو میری بیوی ہے اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (غلام رسول‘ پشاور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو جلد اچھی خبر ملنے والی ہے‘ آپ سورۂ یٰسین ایک بار بعد نماز فجر تلاوت کرکے دعا کرلیا کریں۔

لوح قرآنی

خواب: میں نے ایک کام کیلئے استخارہ کیا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ لوح قرآنی پڑھ رہی ہوں‘ پڑھتے پڑھتے میں نے کہا کہ یہ تو لوح قرآنی آدھی لکھی ہوئی ہے پھر نہ جانے کیسے وہ لوح قرآنی پوری ہوجاتی ہے پھر میں وہ ساری لوح قرآنی پڑھتی ہوں۔ پہلے میں نے لوح قرآنی (یٰسین) سے شروع کی ہے اور پھر میں بعد میں الم سے شروع کی ہے میں کہتی ہوں کہ اب میں نے پوری لوح قرآنی پڑھ لی ہے۔ (شائستہ‘ لاہور)۔
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق جس مقصد کیلئے آپ نے استخارہ کیا ہے اس میں انشاء اللہ آپ کو کامیابی نصیب ہوگی آپ سورۂ یٰسین روزانہ ایک بار ضرور پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔

لڑکی‘ میں اور سائیکل

خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے دادا جی کے گھر کی طرف جارہا ہوں جس گلی میں گزر رہاہوں‘ اس گلی میں میری پھوپھی کا بھی گھر ہے۔ وہ اور ان کی بیٹی گھر کے اوپر سے مجھے دیکھ رہی ہیں۔ میں ان کی طرف دیکھے بغیر گزر جاتا ہوں۔ میرے دل میں اس وقت ان کیلئے نفرت ہوتی ہے کہ مجھے ان کی بیٹی سے شادی نہیں کرنی۔ پھر منظر بدلتا ہے میں اپنے دادا کے گھر کمرے کے دروازے میں کھڑا ہوں۔ ایک آدمی جس کو میں نہیں پہچانتا‘ اس کو کافی چوٹیں آئی ہوتی ہیں یا وہ نشے کی حالت میں ہوتا ہے کہ کبھی اس طرف اور کبھی اس طرف گرنے لگتا ہے۔ میرے دل میں آتا ہے کہ میں اسے پکڑ کر باہر پھینک آؤں۔ پھر منظر بدلتا ہے میری پھوپھی کی لڑکی اسی گھر میں (یعنی دادا جی کی) چار پائی پر بیٹھی ہے اور میں مین دروازے سے اندر داخل ہوتا ہوں‘ مجھے لگتا ہے کہ میں اسے لینے آیا ہوں۔ باہر میری سائیکل کھڑی ہوتی ہے حالانکہ میں سائیکل پر نہیں آیا۔ پھر میں سوچتا ہوں کہ اس کو سائیکل پر بٹھا کر کس طرح لے کر جاؤں گا۔ پھر میں اس سے کہتا ہوں آؤ چلیں اور پھر میں سائیکل پکڑ کر پیدل چلتا ہوں اور وہ میرے پیچھے چلتی ہوئی آرہی ہے۔

(محمد شاہد‘ راولپنڈی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کسی مسئلے پر تذبذب ہورہے ہیں لیکن اگر اس کام کو ہمت کرکے کرلیا تو انشاء اللہ بڑی کامیابی ملنے کا اشارہ ہے۔

بال زمین پر

خواب: میرے بھائی نے دیکھا کہ اس کی بہن اپنے سر پر تیل کی مالش کررہی ہے‘ وہ کہتا ہے میرے سر پر بھی تیل لگاؤ ساتھ ہی اس نے اپنے سر میں سے خشکی جھاڑنی شروع کردی‘ کافی ساری خشکی یا تقریباً ساری خشکی گرگئی اور تھوڑے بہت بال بھی زمین پر گرگئے اور پھر آنکھ کھل گئی۔ (افشین‘ کوہاٹ)۔
تعبیر: آپ کے بھائی کے خواب کے مطابق اسے کسی بیماری میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے آپ اس کو صدقہ دینے کیلئے کہیں اور سورۂ فاتحہ 41 بار مع تسمیہ بعد نماز فجر روزانہ 21 دن تک پڑھ لیا کریں‘ انشاء اللہ حفاظت ہوجائے گی۔

اثرات  بد

خواب: میں نے دیکھا کہ گھر کی لائٹ گئی ہے اور میرا بھائی جو سنگاپور میں زیرتعلیم ہے آیا ہوا ہے۔ اس نے مجھ سے کہا کہ میں اس کیلئے کچھ پکاؤں۔ اتنے میں ہمارے گھر ایک خالی کمرہ جو کہ پہلے میری مرحوم پردادی اور پھر میرے مرحوم تایا کے زیراستعمال تھا‘ لیکن اب کچھ سال سےبند پڑا ہے۔ اس میں سے ایک چھوٹا بچہ گھٹنوں کے بل چلتا ہوا گلابی رنگ کے سر سے پاؤں تک ڈھکے ہوئے لباس میں آتا ہے۔ میں نے اس کی شکل نہیں دیکھی‘ میرا بھائی اس کو پیار سے اٹھالیتا ہے۔ میں اپنے بھائی اور اس بچے پر سورۂ فلق اور ناس پڑھ پڑھ کر پھونکنا شروع کردیتی ہوں‘ پڑھتے پڑھتے میرا بھائی اس بچے کو لے کر چلنا شروع کرتا ہے اور میں پڑھ پڑھ کر پھونکتی رہتی ہوں کہ میرا بھائی دروازے تک آجاتا ہے۔ میں اب کی بار اس پر جیسے ہی سورۂ فلق و ناس پڑھ کر پھونکتی ہوں تو اچانک میرے بھائی کا چہرہ بہت بھیانک ہوجاتا ہے۔ وہ ایک ہاتھ میں تو بچہ پکڑا ہوتا ہے جبکہ دوسرے ہاتھ سے مجھے زور کا دھکا دے کر کہتا ہے ’’فلق‘‘۔ اس کے بعد مجھے محسوس ہوجاتا ہے کہ میں خواب دیکھ رہی ہوں۔ میں خواب سے جاگنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن مجھے غنودگی کی حالت میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کوئی میرا گلا دبا رہا ہے۔ میں اس کیفیت سے نکلنے کی کوشش کرتی ہوں بڑی مشکل سے میری آنکھ کھلتی ہے تو اس وقت اذانیں ہورہی تھیں۔ ا،ف۔ ملتان)۔)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ پر اثرات کا مسئلہ ہے جو کہ کافی عرصے سے آپ کو تنگ کررہے ہیں‘ آپ فوری طور پر گوشت کا صدقہ دیں اور سورۂ فاتحہ‘ آیۃ الکرسی‘ سورۂ فلق اور سورۂ ناس اکتالیس اکتالیس بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں اور پانی میں دم کرکے پی لیا کریں۔ یہ عمل 90 دن تک مسلسل کرنا ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 691 reviews.