Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

چھ ماہ کی بچی سے جن کی دوستی

ماہنامہ عبقری - نومبر 2014ء

وہ تقریباً چھ ماہ کی تھی میرا ایک کزن آیا وہ بار بار اسے تنگ کررہا تھا تو میری بہن نے صرف چھ ماہ کی عمر میں کہا: ’’اب مجھے چھیڑا تو بہت بُرا ہوگا۔۔۔‘‘ اب سب بہت زیادہ سہم گئے‘ کیونکہ آواز بہت بھاری تھی۔

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! بعد سلام عرض ہے کہ اللہ رب العزت آپ کو درازی عمر عطا فرمائے اور آپ کو محتاج خلقت کیلئے وسیلہ خیر و برکت بنائے رکھے۔ آمین!۔
محترم حکیم صاحب! میں حال ہی میں رسالہ عبقری سے متعارف ہوئی ہوں اور میں نے اس سے بہت فائدہ پایا ہے۔ بہت سارے مسائل کا حل اس رسالے سے جان لیتی ہوں۔محترم حکیم صاحب! میری چھوٹی بہن کے ساتھ بہت عجیب و غریب مسائل ہیں۔ میری چھوٹی بہن بچپن سے ہی بہت جذباتی ہے‘ اب اس کی عمر دس سال ہے‘ چھوٹے بڑے کسی کی بھی عزت نہیں کرتی‘ مہمانوں کے سامنے مجھ پر چیخنے لگتی ہے‘ ذرا سی بات پر اشتعال میں آجاتی ہے‘ اگر نصیحت کرو یا تنبیہ تو لڑنے لگ جاتی ہے یا رونے لگ جاتی ہے۔کبھی کبھی بڑے لوگوں کی طرح ایسا پختہ جواب دے جاتی ہے کہ سب حیران رہ جاتے ہیں‘ کبھی کبھی ایسی ایسی عجیب باتیں کرتی ہے کہ لگتا ہے کہ کوئی تیس سال کی خاتون باتیں کررہی ہے۔اب میں اصل مسئلہ کی طرف آتی ہوں:۔اس کے ساتھ پیدائش سے ہی کچھ ماورائی قوتوں کا مسئلہ ہے‘ وہ تقریباً چھ ماہ کی تھی میرا ایک کزن آیا وہ بار بار اسے تنگ کررہا تھا تو میری بہن نے صرف چھ ماہ کی عمر میں کہا: ’’اب مجھے چھیڑا تو بہت بُرا ہوگا۔۔۔‘‘ اب سب بہت زیادہ سہم گئے‘ کیونکہ آواز بہت بھاری تھی۔
دوسرا واقعہ اس سے کچھ عرصے بعد جب وہ ڈھائی سال کی تھی‘ ہمارے گھر ہماری پڑوسن اور میری سہیلی آئی تھی‘ وہ بار بار اسے تنگ کررہی تھیں اور اس کے ساتھ کھیل رہی تھیں‘ میری امی نے اس خیال سے کہ وہ میری بہن کو چھیڑنے سے باز آجائیں فرمایا کہ اس کے ساتھ جنات ہیں (اس وقت میری بہن صرف چند الفاظ اردو کے بول سکتی تھی اور میری امی نے یہ جملہ بھی اردو میں کہا تھا)میری بہن نے اچانک مُڑ کر بڑے عجیب لہجے میں دیکھا اور کہا: ’’میں جن نہیں میں بَلا ہوں۔۔۔!!!‘‘
یہ رات کا وقت تھا‘ میری بہن گہری نیند سوئی ہوئی تھی‘ میرے امی ابو آپس میں باتیں کررہے تھے‘ میرے ابو کوئی بات کرکے چپ ہی ہوئے تھے کہ میری بہن نے اسی بات کا جواب دے دیا‘ امی ابو نے دیکھا تو وہ گہری نیند سوئی ہوئی تھی۔۔۔۔اکثر وہ ایسی ایسی باتیں کرجاتی ہے کہ ہم سب حیران رہ جاتے ہیں کہ ہم نے کبھی ایسی باتیں نہ کبھی دیکھی نہ سنی۔۔!!!۔
محترم حکیم صاحب! اب تو ہمیں اکثر اپنی اس بہن سے ڈر لگتا ہے‘مگر خاص بات یہ ہے کہ اس نے کبھی ہم میں سے یا کسی کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچایا‘ اکثر بچوں کےساتھ بچوں کی طرح ہی کھیلتی ہے‘ مگر جب بڑوں کے درمیان ہوتی ہے تو ان کے ساتھ بالکل سنجیدہ گفتگو کرتی ہے حالانکہ اس کی عمر صرف دس سال ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 682 reviews.