Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جادو‘ نظربد‘ لاعلاج امراض سے شفاء یابی

ماہنامہ عبقری - نومبر 2014ء

ایسا بندہ ہر روز نماز فجر کے بعد اول و آخر درود شریف چھ مرتبہ‘ دوسو مرتبہ درج ذیل عمل کو پڑھے اور پڑھ کر اپنے جسم پر پھونک دے اور روزانہ پینے کے پانی پر بھی دم کرے اور یہی پانی سارا دن پیے۔ انشاء اللہ بہت جلد صحت یاب ہوگا۔

بندہ خدا‘ واہ کینٹ

انسان کی یہ فطرت ہے کہ وہ کسی کو خوش نہیں دیکھ سکتا اور حسد میں مبتلا ہوکر جادو ٹونہ کے ذریعہ سے اُس بندے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے یا بعض اوقات بچوں کو نظربد لگ جاتی ہے یا کوئی ایسی بیماری لگ جاتی ہے کہ بے پناہ خرچ کرنے کے بعد بھی اسے آرام نہیں آتا اور ایسا بندہ ہروقت پریشان رہتا ہے۔ ان تینوں مسائل سے نجات کیلئے قرآن پاک کا یہ عمل پرتاثیر ہے۔ پابندی سے عمل کریں اور ان مصائب سے جان چھڑائیں۔
ایسا بندہ ہر روز نماز فجر کے بعد اول و آخر درود شریف چھ مرتبہ‘ دوسو مرتبہ درج ذیل عمل کو پڑھے اور پڑھ کر اپنے جسم پر پھونک دے اور روزانہ پینے کے پانی پر بھی دم کرے اور یہی پانی سارا دن پیے۔ انشاء اللہ بہت جلد صحت یاب ہوگا۔عمل یہ ہے:۔یَاحَیُّ حَیْنَ لَاحَیَّ فِیْ دَیْمُوْمَۃِ مُلْکِہٖ وَبَقَائِہٖ یَاحَیُّ۔جادو سے حفاظت کیلئے یہ عمل بھی بہت مفید ہے۔ اول آخر گیارہ گیارہ بار درودشریف پڑھ کر اکتالیس مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھیں اور پانی پر دم کرکے پی لیں یا مریض کو پلادیں۔ انشاء اللہ فوری طور پر جادو کا اثر زائل ہوجائے گا۔ مجرب ہے۔جادو سے بچاؤ کا دوسرا عمل یہ ہے کہ صبح کے وقت جب سورج قدرے بلندہوجائے تو سورۂ عبس (پارہ 30) تین بار پڑھیں اور پڑھ کر مریض اور اس کے پانی پر دم کریں۔ مریض یہی پانی سارا دن پیتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ سات دن کے اندر اندر ہی جادو سے جان چھوٹ جائے گی اگر سورۂ توبہ کی آخری دو آیات پابندی سے صبح و شام تین تین مرتبہ پڑھے تو جادو واپس لوٹ جاتا ہے۔ ان دو آیات کو تین تین مرتبہ صبح و شام پابندی سے پڑھنے سے دین اور دنیاوی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ میں خود اس عمل کا پابند ہوں۔

بٹوہ ہمیشہ بھرا رہے
(غلام مرتضیٰ ڈیہو‘ پنوں عاقل)

بے شک اللہ کے کلام پاک میں شفا ہے‘ حکمت اور خزانہ پوشیدہ ہے۔ قرآن پاک کی سورۂ کہف کو جمعہ کے دن پڑھنے والے کا قرضہ ایسے اترے گا کہ وہ خود حیران رہ جائے گا۔ میرا آزمودہ ہے۔

بے روزگار افراد کیلئے شاندار وظیفہ

قرآن پاک کی سورۂ مریم کو جو بھی سات مرتبہ روزانہ پڑھے گا اس کی ملازمت کا بندوبست اللہ پاک خود کریں گے۔ میں نے تین دن پڑھی ایک جگہ ملازمت کا بندوبست ہوگیا۔ سب بےروزگار لوگوں سے درخواست ہے کہ سورۂ مریم کو سات مرتبہ پڑھ کر اللہ سے دعا کریں‘ رد نہیں ہوگی۔ (انشاء اللہ)

ناراض خود صلح کیلئے چلے آئیں

ایک مرتبہ میرا دوست ناراض ہوگیا‘ کافی بار منانے کی کوشش کی مگر وہ مانا نہیں‘ میں نے یَاوَدُوْدُ کا ورد کرنا شروع کردیا‘ خدا نے کرم کردیا وہ خود صلح کیلئے چلے آئے۔

شیطان سے حفاظت

میں نے دفتر ماہنامہ عبقری سے ایک کتاب ’’کالی دنیا کالا جادو‘ وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات‘‘ منگوائی‘ اس میں پڑھا کہ رات کو چالیس مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ کر جہاں سے حصار شروع کرو جہاں تک ختم کرو‘ وہاں جنات اور شیطان سے حفاظت ہوجاتی ہے‘ الحمدللہ میں کئی بار آزمایا ‘ بلکہ کئی لوگوں کو بھی بتایا ‘ جیسا لکھا ہے بالکل ایسا ہی پایا ہے۔
محبت کے دروازے کھلوانے کا خاص عمل اسی عبقری کے خاص نمبر ’’کالی دنیا کالا جادو‘ وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات‘‘میں محبت کے بند دروازے کھلوانے کا عمل پڑھا۔ قرآن پاک کی آیت وَ اَلْقَیْتُ عَلَیْکَ مَحَبَّۃً مِّنِّیْ وَلِتُصْنَعَ عَلٰی عَیْنِیْ ﴿ۘطٰہٰ۳۹﴾میں نے صبح و شام ایک ایک تسبیح اس آیت کی پڑھی تو اللہ نے محبت کے دروازے میرے لیے کھول دئیے اور گھر والے سب مجھ سے محبت سے پیش آنے لگے۔میں جہاں جاتا ہوں لوگ میرے لیے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔
دوسروں کی نظروں میں محبوب جو کوئی قرآن پاک کی آیت  فَسُبْحٰنَ الَّذِیْ بِیَدِہٖ مَلَکُوْتُ کُلِّ شَیْءٍ وَّ اِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ ﴿یٰسین۸۳﴾ اول و آخر درودشریف کے ساتھ گیارہ مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے گا وہ شخص لوگوں کی نظروں میں محبوب ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 680 reviews.