Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - نومبر 2014ء

منفی خیالات سے نجات

میں میڈیکل کالج میں پڑھتی ہوں‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے مجھے ناکامی کا خیال آجاتا ہے۔ یہ خیال مجھ پر شدید مایوسی طاری کردیتا ہے اور میں سوچنےلگتی ہوں کہ کتنی ہی محنت کرلی جائے لاحاصل ہی رہے گی۔ پڑھتے وقت ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں اس امتحان میں فیل ہوجاؤں گی۔ (نسیمہ‘ کراچی)۔
جواب: منفی خیالات سے نجات اور قوت ارادی میں اضافہ کے لیے مراقبہ ایک نہایت مفید عمل ہے۔ آپ کیلئے نیلی روشنیوں کا مراقبہ بہتر رہے گا۔ رات سونے سے قبل آرام دہ نشست میں بیٹھ کر مراقبہ میں تصور کریں کہ آپ نیلے رنگ کے ماحول میں بیٹھی ہیں۔ مراقبہ سے قبل سو بار درود شریف اور سو بار  یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ کا ورد کریں۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے  یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ کا ورد کرتی رہا کریں۔

اسلام سے دوری کا نتیجہ

میرا مسئلہ خود اپنی غلطی کا نتیجہ ہے۔آج جب میں اپنی سابقہ زندگی کے بارے میں سوچتی ہوں تو کانپ جاتی ہوں‘ اللہ سے رو رو کر توبہ کرتی ہوں ۔ میری کچھ غلطیوں نے میری زندگی کو جہنم بنا کر رہ دیا ہے۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ دو سال پہلے ایک شخص سے میری دوستی ہوگئی۔ میں تو اسے غیرشادی شدہ ہی سمجھتی تھی اس نے بھی نہیں بتایا کہ وہ شادی شدہ ہے۔ لیکن سات آٹھ ماہ بعد کسی اور ذریعہ سے مجھے یہ معلوم ہوا کہ (ش) تو شادی شدہ ہے اس پر میں نے (ش) سے کچھ کہے سنے بغیر کنارہ کشی اختیار کرلی اور اپنی تعلیم مکمل کرکے ایک جگہ جاب کرلی۔ یہاں میری ایک اور لڑکے (ا) سے دوستی ہوئی اس نے مجھے بہت محبت دی‘ میں نے اسے (ش) کے بارے میں سب کچھ بتادیا۔ بہرحال (ا) نے مجھے معاف کردیا اور ہمارا رشتہ طے ہوگیا۔ (ا) کا ایک بھائی ہمارے رشتہ کے حق میں نہ تھا۔ (ش) کو یہ بات معلوم ہوئی تو اس نے (ا) کے بھائی سے رابطہ کیا اور انہیں میرے بارے میں بُری بُری بتائیں اس پر (ا) کے بھائی نے ہنگامہ کھڑا کردیا اور (ا) کو مجبور کردیا کہ وہ یہ رشتہ ختم کردے۔ ایک دھوکہ باز شخص کی گھٹیا حرکت کی وجہ سے میرا رشتہ ٹوٹ گیا۔ بہرحال مجھے تو اپنی ہی غلطی کی سزا ملی۔ آج بھی ہم ایک دوسرے سے شادی کے خواہشمند ہیں لیکن ان کا بھائی ہمارے رشتہ پر راضی نہیں ہے۔ براہ کرم کوئی دعا بتائیں جس کی برکت سے میرا رشتہ دوبارہ ہوجائے۔(م،ا)۔
جواب:یہ سب اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے‘ آپ عصر کی نماز کے بعد 100 بار نَصْرٌ مِّنَ اللہِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ۔ گیارہ گیارہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر مقصد کے حصول کیلئے دعا کریں۔ یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔ ناغہ کے دن بعد میں شمار کرلیں‘ چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے یَاسَلَامُ کا ورد کریں اور روزانہ سابقہ گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے سو مرتبہ استغفار لازمی پڑھیں۔

میں اور میرا شوہر۔۔۔

میں اور میرا شوہر اکثر ایک دوسرے سے لڑنے لگتے ہیں حالانکہ بظاہر کوئی وجہ بھی نہیں ہوتی‘ پہلے ہم دونوں ایک دوسرے سے شدید محبت کرتے تھے‘ ایک دوسرے کیلئے جیتے مرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ ہمیں ایک دوسرے سے بے زاری محسوس ہوتی ہے شکل دیکھ کر غصہ آنے لگتا ہے۔ شادی سے پہلے میں پانچ وقت نماز کی پابند تھی‘ تہجد بھی پڑھتی تھی۔ شوہر بھی پابند صلوٰۃ تھے اور اکثر درس بھی دیا کرتے تھے لیکن اب کچھ عرصہ سے پانچ وقت کی نماز بھی صحیح طرح ادا نہیں ہوپارہی ہے۔ شوہر کی صحت بھی خراب رہنے لگی ہے۔ میری نند کو کسی نے بتایا ہے کہ ہمارے خاندان پر کوئی بدخواہ کچھ گندا عمل کروا رہا ہے۔ (س،ج)۔
جواب: شام کو تین بار سورۂ فلق پڑھ کر پانی پر دم کرکے سب گھر والوں کو پلائیں اور تھوڑا سا پانی گھر کے چاروں کونوں میں بھی چھڑک دیں۔ یہ عمل بلاناغہ کم از کم اکیس روز تک کیا جائے۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے اسمائے الٰہی یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ کا ورد کریں۔ سب گھر والوں کی طرف سے حسب استطاعت صدقہ کرتے رہیں۔ رات سونے سے قبل ایک سو ایک بار سورۂ النساء کی آیت53-54اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے سب گھر والوں کا تصور کرکے دم کردیں اور مخالفوں کے شر سے محفوظ رہنے کی دعا کریں۔ کم از کم ایک ماہ تک۔

معاشی پریشانی

گرمی کے دنوں میں میری طبیعت سست رہتی ہے۔ بلڈپریشر اکثر کم ہوجاتا ہے۔ طبیعت کی سستی کی وجہ سے کام میں بھی دل نہیں لگتا۔ اس کے علاوہ کچھ دنوں سے معاشی پریشانی کی وجہ سے قرض ہوگیا ہے۔(منیراحمد‘ سکھر)۔
جواب: گرمی کے دنوں میں بلڈپریشر کم ہونے کی وجہ پسینہ کی زیادتی ہوسکتی ہے۔ پسینہ کی زیادتی سے جسم میں نمکیات کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔ ایسی صورت میں پانی زیادہ پینا چاہیے۔ پینے کے پانی میں حسب ذائقہ شکر اور تھوڑا سا نمک شامل کرلینا چاہیے۔روزگار میں برکت اور قرض کی ادائیگی کیلئے عشاء کی نماز کے بعد 101 بار یَارَزَّاقُ گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر دعا کریں۔ یہ عمل کم از کم ایک ماہ تک جاری رکھیں۔ ہر جمعرات حسب توفیق خیرات کردیا کریں۔

تشویش‘ پریشانی اور خبط

میں تشویش‘ پریشانی اور خبط کا شکار ہوں‘ مجھے ہروقت گندگی اور ناپاکی کا احساس رہتا ہے۔ باتھ روم جاؤں تو لگتا ہے کہ چھینٹے پڑگئے ہیں یا طہارت صحیح نہیں کی‘ چنانچہ دوبارہ ہاتھ پاؤں دھوتی ہوں یا غسل کرتی ہوں۔۔۔ کبھی کبھی تو دن میں پانچ چھ مرتبہ نہاتی ہوں‘دوران غسل نلکے اور ہینڈل بار بار دھوتی ہوں‘نہا کر باہر آؤں تو لگتا ہے کہ شاید ان کپڑوں پر پیشاب کے قطرے لگ گئے ہیں ‘یہ بے چینی اتنی شدت سے ہوتی ہے کہ دوبارہ نہانے چلی جاتی ہوں۔ میری صحت جواب دے چکی ہے‘ اب اکثر دل ڈوبتا ہوا محسوس ہوتا ہے‘ سر چکراتا ہے اور متلی محسوس ہوتی ہے۔ ایک خاص بات یہ کہ جن دنوں میں نے نماز نہیں پڑھنی ہوتی تب ایسا کچھ احساس نہیں ہوتا۔ (پوشیدہ)۔
جواب: صبح و شام اکیس اکیس بار سورۂ نور آیت نمبر 21۔ تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک چمچ شہد پر دم کرکے پئیں ایک ماہ تک روزانہ کم از کم دو رکوع سورۂ بقرہ کی تلاوت کریں اور ترجمہ بھی پڑھیں۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے  یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ کا ورد کریں۔

غلط دوستوں کی صحبت

میری شادی کو 24 سال ہوگئے ہیں ماشاء اللہ تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں‘ ایک بیٹی اور بیٹا ابھی پڑھ رہے ہیں‘ ایک بیٹی کا رشتہ ایک بہت اچھے گھرانے میں طے ہوگیا ہے‘ معاشی لحاظ سے الحمدللہ کوئی پریشانی نہیں ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ میرے شوہر کی صحبت بہت خراب ہے۔ پیسے کی فراوانی نے انہیں بگاڑ دیا ہے‘ میں نے شوہر کو سمجھایا کہ بچے بڑے ہوگئے ہیں‘ بیٹی کی شادی ہونے والی ہے اپنی اولاد کی خاطر ہی سہی ان چیزوں کو چھوڑ دیں تو انہوں نے بے ساختہ جواب دیا کہ تمہیں اور بچوں کو چھوڑ سکتا ہوں ان دوستوں کو نہیں چھوڑ سکتا۔ میری بڑی بیٹی اپنے باپ کی باتوں کی وجہ سے بہت پریشان ہے۔ اس کے سسرال والے بڑے کاروباری اور نہایت نیک اور پابند صوم وصلوٰۃ ہیں۔ ابھی تک بیٹی کے سسرال والے میرے شوہر کی ان عادتوں کی وجہ سے لاعلم ہیں۔ اگر پتہ چل گیا تو کہیں اس رشتہ پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔  (ام مبین احمد‘ اسلام آباد)۔
جواب: رات سونے سے قبل ایک سو ایک بار سورۂ حم السجدہ کی آیت 34-35۔اول و آخر گیارہ گیارہ بار درودشریف کے ساتھ پڑھ کراپنے شوہر کا تصور کرکے دم کردیں اور ان کے طرز عمل میں اصلاح اور مزاج میں اعتدال کیلئے دعا کریں۔ عمل کم از کم تین ماہ تک جاری رکھیں۔

احساس گناہ کی شدت

میری شادی ہوئے پانچ سال ہوگئے ہیں‘ الحمدللہ مجھے بہت نیک سیرت اور صورت اللہ نے بیوی دی ہے اور نہایت ہی خوبصورت دو بیٹے بھی عطا فرمائے ہیں۔ مگر پچھلے دنوں مجھ سے ایک ایسا گناہ سرزرد ہوگیا ہے کہ جو مجھے دن رات کھائے جارہا ہے۔ مجھے اپنے آپ سے گھن ہوگئی ہے۔ اپنی بیوی کے سامنے جاتا ہوں تو شرم سے پانی پانی ہوجاتا ہوں۔ ہر روز اللہ سے رو رو کر توبہ کرتا ہوں۔ براہ مہربانی مجھے کوئی ایسا وظیفہ عطا فرمادیں کہ میرے دل کو سکون مل جائے۔ میرا نام شائع نہ کیا جائے۔ (پوشیدہ)۔
جواب: سیدنا حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ارشادات سے معلوم ہوتا ہے کہ سچی توبہ پچھلے گناہوں کو دھو دیتی ہے۔ انسان فطرتاً کمزور واقع ہوا ہے لیکن جب وہ اپنی خطا کا اعتراف کررہا ہے اور اللہ تعالیٰ سے استغفار و توبہ کررہا ہے تو وہ احساس گناہ سے خواہ مخواہ اپنے آپ کو مبتلائے عذاب کیوں رکھے بلکہ اس پر واجب ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور معافی اور مغفرت کا امیدوار رہے۔ رسول اکرم ﷺ کا ارشاد اقدس ہے:۔ ’’اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے اگر تم گناہ نہ کرتے تو اللہ تعالیٰ تمہیں ختم کرکے ایسی قوم لاتا جو گناہ کرکے اللہ تعالیٰ سے استغفار کرتی پھر اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرماتا۔‘‘ (صحیح مسلم) ایک اور جگہ ارشاد فرمایا: ’’ہر انسان خطا کار ہے اور خطاکاروں میں سب سے بہتر توبہ کرنے والے ہیں‘‘ (مسند احمد)۔
قرآن پاک میں اللہ رب العزت کا ارشاد ہے: ’’اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں سے محبت کرتا ہے‘‘(توبہ 22)۔ چالیس روز تک ہر نماز کے بعد 100 مرتبہ اسم الٰہی یَامُوْخِرُ کا ورد کرلیں۔ انشاء اللہ آپ کے دل کا بوجھ ہلکا ہوجائے گا۔

نسوار سے چھٹکارا

تقریباً دو سال سے نسوار کھانے کی لت لگ گئی ہے‘ میں اس بُری عادت سے جان چھڑانا چاہتا ہوں۔ (محمداسحاق‘ ملتان)۔
جواب: ایک پاؤ سونف لے لیں‘ آدھ پاؤ سونف کو بھون کربقیہ آدھ پاؤ میں ملا کر رکھ لیں‘ جب نسوار کی خواہش ہو یہ سونف کھالیا کریں۔ اپنی والدہ سے کہیں کہ جب آپ گہری نیند سوجائیں تو وہ آپ کے سرہانے کھڑے ہوکر سورۂ مائدہ کی آیت 90 ایک مرتبہ اتنی آواز سے پڑھیں کہ آپ کی نیند خراب نہ ہو۔ اس عمل کا دورانیہ 90 روز ہے۔

عجب نفسا نفسی

ہمارے گھر میں عجیب نفسانفسی کا عالم ہے۔ پیار محبت اگر ہے تو محض اپنے مطلب کیلئے بہن بھائی بہت بدتمیز اور نافرمان ہیں اس ماحول کی تشکیل میں ہمارے بڑوں کی غلطیوں کا بہت دخل ہے۔ مثلاً بڑے بھائی نے کیبل لگوائی ہوئی ہے‘ انٹرنیٹ کا کنکشن بھی ہے‘ ہر کسی کے پاس وائی فائی موبائل ہے‘ ہر کوئی اپنے کمرے میں بیٹھ کر لیپ ٹاپ یوز کررہا ہے‘ اتنی بڑی فیملی میں صرف میں ہی ہوں جو ہر غلط بات کی بہت زیادہ مخالفت کرتا ہوں‘ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس سے گھر میں اسلامی تعلیمات کا بول بالا ہو اور گھر کے تمام افراد اس دنیا کو عارضی و فانی سمجھنے لگیں۔ (محمد شہباز‘ لاہور)۔
جواب: اپنے بڑوں کی غلطیاں نکالنے اور دوسروں کی مخالفت کرتے رہنے سے گھر میں اسلامی تعلیمات کا بول بالا نہیں ہوسکتا۔ حضور پاک ﷺ کی حیات طیبہ عمل سے عبارت ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے امت مسلمہ کیلئے جو پروگرام پیش کیا اس پر خود عمل کرکے دکھایا۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ وہ ہے جو اُس کی مخلوق کے کام آتا ہے۔ آپ یہ نہ دیکھیں کون کس طرز فکر کا حامل ہے آپ ہر ایک کے ساتھ اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں۔ حضور نبی کریمﷺ کا فرمان ہے’’مسکراہٹ بھی صدقہ ہے‘‘ روحانی مدد کیلئے ہر نماز کے بعد یَاوَلِیُّ کی ایک تسبیح پڑھ لیا کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 674 reviews.