Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ایک درہم کے عوض جنت

ماہنامہ عبقری - نومبر 2014ء

راشد شمسی‘ لاہور

امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ محدثین کے امام ہیں۔ ایک بار وہ کشتی میں سفر کررہے تھے‘ دریا کے کنارے ایک آدمی کو چھینکنے کے بعد الحمدللہ کہتے سنا‘ چھینکنے والا الحمدللہ کہے تو جواب میں یرحمک اللہ کہنا سنت ہے اور مسلمان بھائی کا حق بھی ہے۔ امام صاحب کی کشتی آگے نکل گئی تھی آپ رحمہ اللہ نے ایک درہم کے عوض ایک چھوٹی کشتی کرائے پر لی‘ چھینکنے کے والے کے پاس آئے اور انہیں یرحمک اللہ کہا اسی نے جواب میں یھدیک اللہ کہا (اس کا مطلب ہے اللہ آپ کو ہدایت دے) امام صاحب رحمۃ اللہ علیہ واپس اپنی کشتی میں آگئے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: ’’مجھے خیال ہوا کہ ہوسکتا ہے‘ یہ آدمی مستجاب الدعوات ہو‘ اللہ کے ہاں اس کی دعا قبول ہوتی ہے اور میرے یرحمک اللہ کہنے کے جواب میں وہ یھدیکم اللہ کہے گا تو بہت ممکن ہے اس کی یہ دعا میرے حق میں قبول ہوجائے۔ اس لیے میں کشتی لیکر اس کے پاس گیا۔
کہتےہیں جب سفر شروع ہوا‘ رات کے وقت کشتی میں تمام مسافر سوارہوگئے تو سب نے ہاتف غیبی کی آواز سنی ’’اے کشتی والو! ابوداؤد نے ایک درہم کے عوض جنت خرید لی‘‘
جھوٹ کی سزا: ایک چیونٹی اپنے بل سے نکلی اسے مری ہوئی ٹڈی کا ایک ٹکڑا ملا‘ اس نے اٹھانا چاہا مگر اٹھا نہ سکی‘ اسے چھوڑ کر چلی گئی اور اسے اٹھانے کیلئے کئی چیونٹیوں کو بلالائی‘ میں نے اس ٹکڑے کو زمین سے اٹھالیا‘ چیونٹیوں نے اس جگہ گھوم کر اس ٹکڑے کی تلاش کی جب وہ نہ ملی تو باقی واپس چلی گئیں اور وہ اکیلی وہیں رہی‘ میں نے اس ٹکڑے کو اس کے سامنے رکھ دیا‘ اس نے پھر اٹھانا چاہا لیکن اٹھا نہ سکی‘ وہ پھر چلی گئی اور ان کوساتھ لے آئی‘ میں نے وہ ٹکڑا پھر اٹھا لیا وہ اِدھر اُدھر دیکھ کر واپس چلی گئیں اور وہ چیونٹی پھر وہیں رہی‘ میں نے کئی بار ایسا کیا‘ آخر ایسا ہوا کہ ان چیونٹیوں نے ایک حلقہ باندھا اور اس چیونٹی کے عضو الگ الگ کردئیے۔ میں نے اس حکایت کا جب اپنے استاد سے ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا دوسری چیونٹیوں نے اس چیونٹی کو اس لیے مارا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی فطرت میں یہ بات ڈال دی ہے کہ جھوٹ گناہ ہے وہ چیونٹی ان کے نزدیک جھوٹی ثابت ہوئی تھی۔(شفاء العلیل لابن قمر)۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 673 reviews.