حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ نے ایک جماعت یمن بھیجی اور ان میں سےا یک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو ان کا امیر بنایا جن کی عمر سب سے کم تھی‘ وہ لوگ کئی دن تک وہاں ہی ٹھہرے اور نہ جاسکے‘ اس جماعت کے ایک آدمی سے حضور ﷺ کی ملاقات ہوئی۔
حضور ﷺ نے فرمایا: اے شخص! تجھے کیا ہوا؟ تم ابھی تک کیوں نہیں گئے؟ اس نے عرض کیا: یارسول اللہ !ﷺ ہمارے امیر کے پاؤں میں تکلیف ہے‘ چنانچہ آپ ﷺ اس امیر کے پاس تشریف لے گئے اور بِسْمِ اللہِ وَبِاللہِ اَعُوْذُ بِاللہِ وَقُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَافِیْھَا۔ سات مرتبہ پڑھ کر اس آدمی پر دم کیا وہ آدمی اسی وقت ٹھیک ہوگیا۔
(حکیم ریاض حسین‘ مکڑوال میانوالی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں