محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے عبقری رسالہ پڑھتے ہوئے چند مہینے ہی ہوئے ہیں‘اس رسالے نے میری بہت سی روحانی و جسمانی پریشانیاں دور کی ہیں۔میں اب اصل مسئلہ کی طرف آتا ہوں:۔ میری شادی تقریباً دو سال پہلے ہوئی اور چند ماہ بعد ہی میری بیوی مجھے چھوڑ کر چلی گئی اور اس نے مجھ سے طلاق لےلی۔ اس کے بعد میری والدہ اور گھر والے میرے لیے رشتہ تلاش کرتے‘ دیکھنے والے آتے مگر کہیں ہاں نہ ہوتی‘ ڈیڑھ سال اسی طرح گزر گیاجس کی وجہ سے میری والدہ اور میں بہت زیادہ پریشان رہتے‘ ایک دن عبقری میں روحانی محفل دیکھی اور میں نے رشتہ کی نیت کرکے روحانی محفل کرنا شروع کردیں‘ یقین جانیے! ابھی میں نے صرف پانچ ماہ ہی روحانی محفل یقین اور توجہ کے ساتھ تھی کہ میرا ایک بہت ہی بہترین جگہ پر رشتہ طے ہوگیا اور اب الحمدللہ! اگلے ماہ میری شادی ہے۔ (محمد شہریار خان‘ راولپنڈی(
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں