Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پیغمبر اسلامﷺک غیر مسلموں سےحسن سلوک

ماہنامہ عبقری - نومبر 2014ء

اسلام اور رواداری۔قسط نمبر ۹۴

ابن زیب بھکاری

اس وقت تک تینوں میں سے کسی نے اسلام کی غلامی کا تاج سر پر نہیں سجایا تھا۔ جنگ بدر کے اختتام پر آپ ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے فرمایا: ’’جاکر دیکھو ہمارے گھرانے بنوہاشم کے کون کون آدمی گرفتار ہوئے ہیں۔ ’’جناب علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے جاکر دیکھ بھال کی اور آکر گزارش کی کہ چچا عباس‘ بھائی عقیل اور نوفل بن حارث اسیروں میں داخل ہیں۔ یہ سن کر آپ ﷺ تینوں قیدیوں سے ملنے تشریف لے گئے اور حضرت عقیل رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے پاس کھڑے ہوکر فرمایا: ’’ابوجہل مارا گیا ہے‘‘ حضرت عقیل رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ بولے: ’’اب تہامہ میں مسلمانوں کا کوئی مزاحم نہیں رہا‘‘ حضرت عقیل رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ بالکل تہی دست تھے‘ اس لیے ان کے چچا حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے اپنی گرہ سے ان کا فدیہ ادا کرکے انہیں آزاد کرایا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 647 reviews.