Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

درس سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2014ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری سے پچھلے چند مہینوں سےمنسلک ہوں اور عبقری کے توسط سے ہی میں آپ کے درس روحانیت وامن میں ہر جمعرات شرکت کرتی ہوں۔ محترم حکیم صاحب! درس میں شرکت کی وجہ سے مجھ میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ میرے خیالات‘ الفاظ سب بدل گئے ہیں‘ میں حیران ہوتی ہوں کہ میں وہی (س) ہوں‘ جو ہر وقت بے انتہا اور بے وجہ ہنستی رہتی تھی‘ جس کا گانوں کے بغیر گزارا نہیں تھا‘ آج اگر گانوں کی آواز کان میں پڑجائے تو کانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ نماز تو میں کافی سالوں سے پڑھ رہی ہوں لیکن اب لگتا ہے کہ جتنی بھی نمازیں پڑھی صرف اشارے کرتی رہی اب سمجھ آیا ہے کہ نماز کیا ہوتی ہے‘ خدا  سے مانگنا کیا ہوتا ہے‘ کیسے مانگتے ہیں‘ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت کیا ہوتی ہے۔یہ سب درس روحانیت و امن میں شرکت کی وجہ سے ہوا کہ میں اتنی بدل گئی ہوں۔(س،ا)۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 642 reviews.