Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2014ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

کمزوری حافظہ کا روحانی شاندار ٹوٹکہ
(کلیم اللہ شیخ‘ پہاڑ پور)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اگر کسی کو حافظہ کی کمزوری کی شکایت ہو اور یاد کی ہوئی چیزیں بھول جاتی ہوں تو اس کیلئے مندرجہ ذیل وظیفہ نہایت مفید و مؤثر ہے۔

اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَ اِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوْنَ ﴿الحجر۹﴾ اس وظیفہ کو گیارہ ‘چالیس یا سومرتبہ پڑھ کر دم کریں یا پانی پر دم کرکے پلائیں۔ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف لازمی پڑھیں۔ انشاء اللہ یادداشت اور علم میں اضافہ ہوگا۔
بداخلاق سے بااخلاق بنیے: بعض لوگوں میں ترش روئی‘ بدزبانی‘ اکھڑپن‘ بدمزاجی‘ سنگدلی جیسے ناپسندیدہ اخلاق پائے جاتے ہیں اگر وہ اپنے احوال کو سنوارنے کیلئے درج ذیل وظیفہ بڑے شوق اور ذوق سے کریں تو انشاء اللہ اخلاق حسنہ سے بامشرف ہوگا اور بداخلاقی سے نجات مل جائے گی۔ یَاحَمِیْدُ یَالَطِیْفُ اس وظیفہ کو سومرتبہ روزانہ پڑھے‘ اول و آخر گیارہ مرتبہ درودشریف لازمی پڑھے۔ مدت وظیفہ چالیس دن ہے۔
عبادت میں خشوع وخضوع کیلئے: اگر کسی شخص کا عبادت میں دل نہ لگتا ہو‘ نماز میں خیالات آتے ہوں تو اس کیلئے وہ ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ سورۂ کافرون کی تلاوت کرے‘ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اور گیارہ مرتبہ استغفار پڑھے۔ یہ وظیفہ کم ازکم چالیس دن کرے۔ پڑھنے سے عبادت میں رغبت اور شوق وذوق پیدا ہوگا۔
فقرو فاقہ سے نجات کا وظیفہ:اس وظیفہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ فقروفاقہ سے ایسے نجات دیتا ہے جس کا انسان کو گمان بھی نہیں ہوتا۔ نماز چاشت کے بعد سجدہ میں سات مرتبہ اَلْوَھَّابُ پڑھیں۔ اس وظیفہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ غنا قلب عطا کرتا ہے اور سو مرتبہ اسی طرح پڑھنے سے وسعت رزق نصیب ہوتی ہے۔ اول و آخر گیارہ بار درودشریف کے ساتھ گیارہ دن اور زیادہ سے زیادہ چالیس دن جاری رکھیں۔
جماعت کیساتھ نماز پڑھنا: حضور ﷺ کا فرمان عالیشان ہے ’’باجماعت نماز تنہا نماز سے 27 گنا افضل ہے‘‘ مسلمان جب اچھی طرح وضو کرتا ہے‘ پھر مسجد جاتا ہے اور صرف نماز ہی کیلئے نکلتا ہے تو ہر قدم پر اس کا ایک درجہ بلند کردیا جاتا ہے اور ایک خطا معاف کردی جاتی ہے اور جب نماز پڑھتا ہے تو فرشتے اس کیلئے دعا کرتے ہیں‘ جب تک وہ بے وضو نہ ہوجائے۔ جتنی دور سے کوئی نماز پڑھنے آئیگا اتنا ہی زیادہ ثواب پائے گا۔
میرے طبی و روحانی آزمائے ٹوٹکے
(قرۃ العین‘چیچہ وطنی)
غم و افکار سے نجات: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے مروی ہے کہ جسے غم و افکار گھیرلیں اسے چاہیے کہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ بکثرت پڑھے۔ یہ جنت کے خزانوں میں سےایک خزانہ ہے۔ یہ جنت کے دروازوں میں ایک دروازہ ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ کے ساتھ ایک فرشتہ اترتا ہے اور صحت مندی لاتا ہے کیونکہ یہ 99 امراض کی دوا ہے۔ روزانہ سو مرتبہ پڑھنے سے کبھی محتاجی نہ ہوگی۔ اس کلمہ کے عمل سے بڑھ کر کوئی چیز مددگار نہیں ہوگی۔
دانت کمزور ہونے کی ایک وجہ: کھانے کے بعد خلال کرنا سنت ہے‘ نہ کرنے سے دانت کمزور ہوجاتے ہیں۔
سردی میں ہاتھ پاؤںاب نہ پھٹیں گے: بعض اوقات سردی میں ہاتھ پاؤں اور ہونٹ پھٹ جاتے ہیں‘ چہرے پر خشکی سے نشان پڑجاتے ہیں جو سخت تکلیف دیتے ہیں‘ اس کا علاج رات کو ہلکی آگ یا ہیٹر کے سامنے بیٹھ کر متاثرہ مقام پر پیاز کا ٹکڑا ملیے۔ پھٹے ہونٹ‘ ایڑیاں ٹھیک ہوجائیں گی۔
سر میں خشکی کے تین علاج: 1۔سر میں زیتون کا تیل ڈال کر روزانہ کم از کم سات منٹ بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح مالش کریں‘ انشاء اللہ عزوجل سات دن میں سر کی خشکی دور ہوجائے گی۔ 2۔ روزانہ تھوڑے سے نیم کے پتے پیس کر پانی میں ڈال کر سردھوئیے۔ 3۔ انگور‘ تربوز‘ ناشپاتی سیب اور موسمی وغیرہ زیادہ استعمال کیجئے۔
جسم کو لوہے کی لاٹھ بنانے والانسخہ
(فرمان علی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کے ماہنامہ عبقری کا شمارہ نمبر1 سے مستقل قاری ہوں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز کرے تاکہ دکھی بہن بھائیوں کو آپ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے مواقع میسر ہوں۔ عبقری خدمت خلق کا ایک جذبہ ہے اور خدا آپ کو اس میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔ ذیل میں ایک نسخہ درج کرتا ہوں یہ نسخہ میں نے استاذ الحکماء حکیم محمد عبداللہ (مرحوم) کی تصنیف ’’کمزوری اور نامردی کا شرطیہ علاج‘‘ سے لیا ہے۔
برائے قوت باہ: حکیم محمد عبداللہ مرحوم لکھتے ہیں کہ یہ وہی نسخہ ہے جس کو ہمارے ایک دوست فیس لے کر بتاتے تھے۔ یہ مرض احتلام و جریان کو دور کرکے بدن کو لوہے کی لاٹھ بنانے والا‘ چہرے کے رنگ کو کابلی انار کی مانند سرخ بنانے والا‘ مغلظ منی‘ ممسک طبعی وغیرہ۔۔۔ یہ نسخہ آج مفت میں لکھا جاتا ہے تاکہ قارئین عبقری اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
ھوالشافی: ستاور ایک تولہ رات کو پانی میں بھگوئیں ‘ صبح تک نرم ہوجائے گا‘ گھوٹ کر آٹا ملادیں اور بطریق معروف ’’مال پوڑے‘‘ (جو عموماً گھریلو خواتین برسات یا سخت سردیوں میں گھروں میں تیار کرتی ہیں) تیار کرکے مریض کو بطور ناشتہ کھلایا کریں‘ نہایت لذیذ مال پوڑے بنتے ہیں۔
بالوں کو گھنا کرنے کا آزمودہ نسخہ
(حمیرا فیض)
ھوالشافی: کسٹرآئل ایک چھوٹی بوتل ‘ Evion کیپسول، چارسو ملی گرام والا ایک پتہ۔ کیپسول کی Tipکو تھوڑا سا کاٹ کر تمام دس کیپسولز کو تیل کی بوتل میں نچوڑ لیں۔ جب بھی استعمال کرنے لگیں بوتل کو ہلا لیں۔ ہفتے میں دو یا تین بار استعمال کریں۔ رات کو لگا کر صبح کسی اچھے سے شیمپو سے سر دھولیں اور نتائج جلد آپ کونظر آجائیں گے لیکن آزمائش شرط ہے۔ Evionکیپسول دراصل وٹامن ای کے کیپسول ہوتے ہیں جو بالوں کے لیے نہایت ہی مفید ہیں۔
معدہ کیلئے دیسی پھکی
(امجد محمود راجپوت‘ راولپنڈی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ہر مہینے آپ کا عبقری شمارہ لے کر بڑی خوشی سے پڑھتا ہوں جس سے بہت کچھ حاصل ہوا ہے اور میری معلومات میں بہت اضافہ بھی ہوا ہے۔ میرے پاس قبض‘ گیس‘ معدہ کی جلن کیلئے ایک شاندار نسخہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں:۔
ھوالشافی: یہ دیسی پھکی میں نے خود اپنے گھر میں تیار کی ہے اور استعمال کررہا ہوں۔ اس کے علاوہ میں نے بہت سے لوگوں کو تیار کرکے استعمال کروائی ہے ‘ جس جس نے استعمال کی الحمدللہ ! اس سے بہت فائدہ ہوا۔
دیسی پھکی تیار کرنے کا طریقہ:پنیر ڈوڈی۔ اجوائن۔ سفیدپودینہ جس کو پہاڑی پودینہ بھی کہتے ہیں۔ ان تین چیزوں کو ہم وزن لے کر کوٹ چھان لیں۔ پھر اس میں حسب ضرورت کالانمک ملا کر استعمال کریں۔آدھا چمچ چائے والا کھانے کے بعد صبح و شام کھائیں۔قبض‘ گیس‘ معدہ کی جلن سب ٹھیک۔استعمال کریں اور دعائیں دیں۔
رنگ سرخ و سفید کرنے کیلئے
(نورحرا‘ ڈی جی خان)
زیتون کا تیل چند قطرے، تین یا چار عدد زعفران ڈنڈی‘ پانچ یا چھ قطرے لیمن جوس ملا کر اچھی طرح مکس کرکے چہرے پر لگائیں۔ یہ ٹوٹکہ صرف سرد موسم میں استعمال کریں۔ چند دنوں کے استعمال سے ہی آپ کی جلد سرخ و سفید اور چمکدار ہوجائے گی۔
درد‘ گیس دور کھانا جلد فوری ہضم:ھوالشافی: نشادر‘ پنیر‘ بڑی الائچی‘ چھوٹی الائچی‘ کالی مرچ‘ ہڑیڑ‘ بہیڑے ‘ سونف دس، دس گرام۔ نشادر پانچ گرام اور کالانمک حسب ضرورت۔ ان سب چیزوں کو پیس لیں اور آدھی چمچ کھانے کے بعد استعمال کریں۔ زیادہ بنانے کیلئے تمام اشیاء کی مقدار بڑھالیںاور اپنی اس بہن کو دعاؤں میں ضرور یادرکھیں۔
آدھے اور پورےسر کا کامیاب دَم
(عاشق حسین ‘ فیصل آباد)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آج آپ کوتین عدد دم بھیج رہا ہوں ‘ان میں سے دو میرے آزمودہ ہیں اور ایک میرے دوست کا آزمودہ ہے۔
بچھو کے کاٹے کا دم
پہلے میں آپ کو اپنے دوست کا آزمودہ دم بتاتا ہوں میرے دوست نے آج تک جس پر بھی یہ دم کیا ہے اسے فوراً آرام آگیا۔ جس کسی کو بھی بچھو کاٹ لے تو زخم کے قریب سے پکڑ کر یہ دم تین دفعہ کردیا جائے تو فوراً آرام آجاتا ہے۔ دم یہ ہے:۔
کالا بچھوا کینچنی والا ہری پوچھلی گَل سونے دیاں مالاں
لوہے کاکوٹ سمندر کی کھائی
چھوڑ بچھوا چھوڑ محمود غزنوی کی دہائی
اب میں آپ کو اپنے آزمودہ دو دم بتا تا ہوں۔
دم آدھے سر کے درد کیلئے
اُبھردیاں چنوں ابھاریا
تو جتیا میں ہاریا
سَڑ جا ادھ ورتیا ساریا
پیشانی کو پکڑ کر سات دفعہ اول و آخر درود شریف کے ساتھ یہ دم کیا جائے۔ انشاء اللہ آرام آجائے گا۔
پورے سر کے درد کیلئے دم
سمندر اُتے رہندے چار بِیر
اک بنے گنہاندرا دوا سِر دی پِیڑ
تیسرا تھن تھیلیا چھوتھا چندر پیڑ
پیشانی کو پکڑ کر سات دفعہ اول و آخر درود شریف کے ساتھ یہ دم کیا جائے۔ انشاء اللہ آرام آجائے گا۔یہ دونوں دم پنجابی میں ہیں ۔
ایک رات میں پتے کی پتھری کا علاج
(سعدیہ اسلم‘ راولپنڈی)
ھوالشافی:صبح کے وقت میگنیشم سلفیٹ چار چمچ چار گلاس پانی میں ڈالیں اور فریج میں رکھ دیں۔1۔ شام چھ بجےایک گلاس اس میں سے پی لیں۔پھرشام چھ بجے آدھا کپ لیموں کا رس اور آدھا کپ زیتون کا تیل ملا کر فریج میں رکھ دیں۔2۔ رات آٹھ بجے لیموں ، تیل ملا آمیزہ فریج میں سے نکال کر پی لیں اور ساتھ ایک گلاس پانی بھی میگنیشم سلفیٹ والا پی لیں۔ 3۔ رات دس بجے پھر ایک گلاس پانی میگنیشم سلفیٹ والا پی کر سیدھا لیٹ جائیں‘ رات کا کھانا ہرگز نہ کھائیں۔4۔ صبح نہار منہ پانی کا ایک بچا ہوا گلاس میگنیشم سلفیٹ پی لیں۔ اس طرح چاروںگلاس پورے ہوئے۔5۔ صبح چھ یا آٹھ بجے انشاء اللہ پتھری پاخانہ کے ساتھ نکل جائے گی۔آپ خود دیکھ سکتے ہیں۔یہ میرا آزمایا ہوا نسخہ ہے‘ مجھے اسی نسخہ کی وجہ سے تکلیف دہ مرض سے نجات ملی تھی۔ آپ بھی آزمائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔
سب پریشانیاں ختم
(محمد اکمل فاروق ریحان‘سرگودھا)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے ایک جاننے والے ہیں ان کو کچھ مسائل درپیش تھے جن کی وجہ سے وہ بے حد پریشان تھے‘ ان کی جائیداد پر ان کے رشتے دار قابض ہوگئے‘ ان کی بیوی بچوں کو لے کر میکے چلی گئی‘ برادری ساری ان کی مخالف ہوگئی۔ ایک دن میری ان سے ملاقات ہوئی میں نے ان کو آپ کا بتایا ہوا ایک عمل بتایا کہ 7 دنوں میں ایک قرآن پاک اس طرح ختم کرے کہ قرآن کی ہرسطر پر انگلی پھیرتا جائے اورلَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الْظّٰلِمِیْن بِحَقِّ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ پڑھتا رہے۔ مدت کے بعد ملاقات ہوئی کہنے لگے میں نے ایک دفعہ پڑھا تھا‘ صرف سات دنوں کے اندر میرے بچے مجھے مل گئے‘ اور آہستہ آہستہ میرے سارے کام حل ہوگئے۔ (مکمل عمل 49 دنوں میں 7 قرآن پاک ختم کرنے کا ہے)۔
دل کے والو کھولنے کا باکمال نسخہ
عبقری میں ایک نسخہ چھپا تھا کہ جس کے دل کے والو بند ہوں یا دل کی تکلیف ہو وہ سنامکی اور کلونجی ہموزن باریک پیس لے اور صبح و شام اس کا قہوہ استعمال کرکے‘ چائے کی پتی کی جگہ ایک چمچ اس کا ڈال کر حسب ذائقہ چینی ڈال دیں۔ اس کے استعمال سے دل کے والو کھل جائیں گے۔
ہمارے علاقے کے ایک بہت بڑے زمیندار اور وکیل ہیں۔ ان کو کچھ ماہ پہلے دل کا بہت سخت اٹیک ہوا‘ وہ ڈاکٹروں سے علاج کروا رہے تھے مگر افاقہ نہیں ہورہا تھا۔ ہمارا ایک رشتہ دار ان کی عیادت کیلئے گیا اور ان کو یہ نسخہ بتایا کہ یہ ماہنامہ عبقری میں چھپا تھا‘ انہوں نے اس نسخے کو لگاتار کچھ دن استعمال کیا۔ کچھ عرصہ بعد دوبارہ ٹیسٹ کروائے تو رپورٹ بالکل نارمل تھی۔ ڈاکٹرز حیران تھے کہ اس کی رپورٹ تو ایسے آئی ہے جیسے اس کو کبھی کوئی دل کا مسئلہ ہوا ہی نہیں تھا۔ یہ اسی نسخہ کی کرامت تھی‘ اب وہ بالکل نارمل زندگی گزار رہے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 633 reviews.