Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات کا پیدائشی دوست

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2014ء

بتالیسویں صفحہ کی ہدایت: اس کے بتالیسویں صفحے پر لکھا ہوا تھا کہفجر کی نماز سے پہلے رزق تقسیم ہوتا ہے۔ تینتالیسویں صفحہ کی ہدایت: اس کے تینتالیسویں صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ عشا کی نماز پڑھنے سے زندگی میں چین و سکون اور نسلوں کے دل جڑتے ہیں۔چوالیسویں صفحہ کی ہدایت: اس کےچوالیسویں صفحے پر لکھا ہوا تھا کہچاشت کی نماز ہمیشہ اللہ پاک کے رزق اور برکت کے وعدوں کو یاددہانی کرانے کا ذریعہ بنتی ہے۔پینتالیسویں صفحہ کی ہدایت: اس کے پینتالیسویں صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ دل کی دنیا جب بھی اجڑ جائے اور بگڑجائے تو یاد رکھ! اس وقت تجھے درود شریف کام آئے گا۔چھیالیسویں صفحہ کی ہدایت: اس کے چھیالیسویں صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ کھانے کے بعد ہاتھ دھونے سے پاکیزگی اور رزق کی برکت ضرور مل کر رہے گی۔ سینتالیسویں صفحہ کی ہدایت: اس کے سینتالیسویں صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ گھر میں سلام کرنے سے اللہ پاک راحت کے دروازے کھولتا ہے۔اڑھتالیسویں صفحہ کی ہدایت: اس کے اڑھتالیسویں صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ روزانہ ایک مسکین تیرے گھر سے ضرور کھائے۔ ورنہ فاقے تیرے مقدر ہوجائیں گے۔انچاسویں صفحہ کی ہدایت: اس کےانچاسویں صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ ایسے ضرورت مند کو تلاش کر جو سوال نہ کرسکے۔ پچاسویں صفحہ کی ہدایت: اس کے پچاسویں صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ آنکھوں کی روشنی چاہتا ہے تو اندھیروں والی نمازیں پڑھا کر۔اکاون صفحہ کی ہدایت: اس کے اکاون صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ جسم کی صحت چاہتا ہے کھانا اس وقت کھا جب بھوک بے چین کردے۔باون صفحہ کی ہدایت: اس کے باون صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ سارا خزانہ تیرے لیے اور تو خزانہ کیلئے۔۔۔ترپن صفحہ کی ہدایت: اس کے ترپن صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ لیکن ایک بات یاد رکھنا اس خزانے کا حقیقی مالک وہی بنے گا جو ہماری ہدایات پر عمل کرے گا۔چوون صفحہ کی ہدایت: اس کے چوون صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ تیری نسلوں میں ایک شاہسوار پیدا ہوگا۔ خیال کرنا بدکاری سے نسلیں ناپاک نہ کرنا۔پچپن صفحہ کی ہدایت: اس کے پچپن صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ تجھے ایک بار راستے میں ایک مجذوب ملے گا اسے پاگل سمجھ کر نظرانداز نہ کرنا۔چھپن صفحہ کی ہدایت: اس کےچھپن صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ یہاں سے فارغ ہونے کے بعد تیرے دونوں کانوں میں کھجلی ہوگی اسے کھجانا نہیں یہ دراصل دل کے برتن کے بھرنے کی علامت ہے۔ستاون صفحہ کی ہدایت: اس کےستاون صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ اگر کبھی رات کو تو الو کی آواز سن لے تو فوراً اعوذباللہ من شیطن ارجیم پڑھنا اور بائیں طرف تین بار تھوک دینا۔ اٹھاون صفحہ کی ہدایت: اس کے اٹھاون صفحہ پر لکھا ہوا تھا کہ غریب مسلمانوں کی طرفداری کرنا چاہے وہ بظاہر ظالم ہی کیوں نہ ہوں؟ انسٹھ صفحہ کی ہدایت: اس کے انسٹھ صفحے پر لکھا ہوا تھا کہغریب مسلمانوں کے نقصان کو برداشت کرنا کیونکہ ان کا نقصان تیرے نفع میں جائے گا۔ساٹھ صفحہ کی ہدایت: اس کے ساٹھ صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ وقت تیرا دشمن ہے اگر تو نے اس کو نہ پکڑا تو یہ تیرے ایسے دشمن کے پاس جائے گا جس سے تجھے دکھ ہوگا۔
اکسٹھ صفحہ کی ہدایت: اس کے اکسٹھ صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ ضروریات زندگی کو کم کرنا ورنہ خواہشات سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔باسٹھ صفحہ کی ہدایت: اس کے باسٹھ صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ اپنی مرادوں میں بامراد رہنے کیلئے بہن بھائیوں کو کبھی نہ بھولنا۔تریسٹھ صفحہ کی ہدایت: اس کے تریسٹھ صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ اس خزانے کے ملنے کے بعد تو حقیقی دولت مند ہے حقیقی دولت مندی کے حصول کیلئے تجھے سوفیصد عاجز بننا پڑے گا۔چونسٹھ صفحہ کی ہدایت: اس کے چونسٹھ صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ ہم نے یہ خزانہ ایک متکبر کو دینا چاہا شاید وہ عاجز بن جائے لیکن اس کی سوچ ہی غلط تھی۔ پینسٹھ صفحہ کی ہدایت: اس کے پینسٹھ صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ یہاں سات طاقتور بڑے جنات رہتے ہیں ہر پیر اور جمعہ کے دن ان کو گوشت ضرور دیتے رہنا۔ ان کی خوراک کا خیال رکھنا۔چھیاسٹھ صفحہ کی ہدایت: اس کےچھیاسٹھ صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ حقیر سے حقیر کو تو حقیر نہ سمجھنا ورنہ تو حقیر ہوجائے گا۔سرسٹھ صفحہ کی ہدایت: اس کےسرسٹھ صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ کسی علت اور بُری عادت میں مبتلا انسان کیلئے تنہائی میں دعا ضرور کرنا ۔ اس عمل سےتیری نسلیں بچ جائیں گی۔ارسٹھ صفحہ کی ہدایت: اس کے ارسٹھ صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ خلوص یہ نہیں کہ خلوص کے بدلےخلوص بلکہ غیرمخلص سے بھی خلوص کر۔انہترصفحہ کی ہدایت: اس کے انہتر صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ آ تجھے ایک نور کی کرن بتاؤں کہ سوتے ہوئے مراقبہ موت سے سو۔ستر صفحہ کی ہدایت: اس کے ستر صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ تیرا دل کبھی بھی عبادت سے نہ بھرے اگر ایسا ہوگیا تو اس دن تومُردوں میں شمار ہوگا۔اکہتر صفحہ کی ہدایت: اس کے اکہتر صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ پاکیزگی یہ بھی ہے کہ غیرپاکیزہ لوگوں کے ساتھ تو پاکیزگی اختیار کر۔بہتر صفحہ کی ہدایت: اس کے بہتر صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ تیری شفقت اور محبت سب کیلئے عام ہو بارش کی طرح۔تہتر صفحہ کی ہدایت: اس کے تہتر صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ اس خزانے میں سے سات مٹھیاں بھرلینا ایک مٹھی چیونٹیوں کے بلوں میں ڈال دینا۔چوہتر صفحہ کی ہدایت: اس کے چوہتر صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ دوسری مٹھی شیر کی کھچار میں ڈال دینا۔پچہتر صفحہ کی ہدایت: اس کے پچہتر صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ تیسری مٹھی چوہے کی بل میں ڈال دینا۔
چھہتر صفحہ کی ہدایت: اس کےچھہتر صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ چوتھی مٹھی سانپ کے بل میں ڈال دینا۔ستتر صفحہ کی ہدایت: اس کے ستتر صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ پانچویں مٹھی نیولے کی بل میں ڈال دینا۔اٹھہتر صفحہ کی ہدایت: اس کے اٹھہتر صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ چھٹی مٹھی گوہ کی بل میں ڈال دینا۔
اناسی صفحہ کی ہدایت: اس کے اناسی صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ ساتویں مٹھی چیل کے گھونسلے پر رکھ دینا۔اسّی صفحہ کی ہدایت: اس کے اسیّ صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ تو حیران ہے کہ یہ سب موتی ضائع گئے نہیں تو۔۔۔۔ یہ دراصل کچھ حق داروں کا حصہ ہے جو وہ آکر لے جائیں گے۔اکیاسی صفحہ کی ہدایت: اس کے اکیاسی صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ خزانہ بانٹنے سے کبھی ختم نہیں ہوا ہاں چھپانے سے ضرور ختم ہوتا ہے۔بیاسی صفحہ کی ہدایت: اس کےبیاسی صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ پھر اگر تیرا دل سخاوت میں اور مائل ہو تو ایک راز تجھے اور بتاتے ہیں اس راز میں تیرے لیے بہت بڑے دروازے کھلے ہیں وہ راز یہ ہے کہ تو ۔۔۔۔تراسی صفحہ کی ہدایت: اس کےتراسی صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ چودہویں رات میں دریا کے کنارے جا اور چاندنی رات میں ستر باندھ کر اکتالیس ڈول لے اور اس سے نہا اور ہر ڈول کو جسم پر بہاتے ہوئے اللہ سے توبہ کر کہ یااللہ! میرے جسم سے سارے کے کالے عیب دھودے۔چوراسی صفحہ کی ہدایت: اس کے چوراسی صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ قیامت کے دن سرخرو رہنے کیلئے تجھے اپنی زندگی کو پہلے سے تیار رکھنا ہوگا سجدوںکی طاقت سے۔۔۔
پچاسی صفحہ کی ہدایت: اس کے پچاسی صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ بیوی کے لیے شفیق بن جا۔ نسلوں میں راحت پائے گا۔
چھیاسی صفحہ کی ہدایت: اس کے چھیاسی صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ کبھی دولت کی وجہ سے تکبر آ بھی جائے تو گھر میں اترا لینا اور وہ بھی تنہائیوں میں پھر بہت لمبی توبہ کرنا۔ستاسی صفحہ کی ہدایت: اس کے ستاسی صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ لوگوں میں اور مجمع میں کبھی نہ اترانا۔ کوئی اتراتا ہو تو اس سے سبق حاصل کرنا۔اٹھاسی صفحہ کی ہدایت: اس کے اٹھاسی صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ اپنی تسبیح کو مضبوط رکھنا تجھے جو خزانہ ملا ہے تسبیح اور مصلے کی وجہ سے ملا ہے۔ کبھی اس تسبیح اور مصلے کو نہ بھولنا۔
اننانوے صفحہ کی ہدایت: اس کے اننانوے صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ کچھ لوگ نا مراد سے بامراد بنتے ہیں تو بھی انہی میں سے تھا سدا بامراد رہنے کیلئے تجھے اپنے غریب رشتے داروں کو نہیں بھولنا چاہیے۔نوے صفحہ کی ہدایت: اس کےنوے صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ میں نے ایک دفعہ چیونٹی سے پوچھا تجھے رزق کہاں سے ملتا ہے؟ کہنے لگی: یاغنی پڑھنے سے۔
اکانوے صفحہ کی ہدایت: اس کےاکانوے صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ میں نے چڑیا سے بہت لمبی باتیں کیں اور چڑیا سے پوچھا تیرے اندر اتنا صبر کہاں سے آیا؟ کچھ بھی تیرے پاس نہیں لیکن تو ہروقت ہری بھری رہتی ہے کہنے لگی: یَاغَفَّارُ کثرت سے پڑھتی ہوں۔بانوے صفحہ کی ہدایت: اس کےبانوے صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ میں نے شیر سے سرگوشی کی کہ تجھے ہمیشہ تازہ اور گرم خون اور گوشت ملتا ہے اس کی وجہ؟ آنسو بہا کے اور آہستگی سے کہنے لگا یَاتَوَّابُ میرا وظیفہ ہے۔
ترانوے صفحہ کی ہدایت: اس کےترانوے صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ میں نے بلی کو بہلایا گود میں بٹھایا اپنے قریب کیا اور پھر اس کو رازوں کی دنیا پر لایا اور یہی سوال کیا کہ تیرا جسم کیسے پلتا ہے؟ کہنے لگی: یَاحَقُّکہنے سے۔چورانوے صفحہ کی ہدایت: اس کےچورانوے صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ کتا خونخوار سہی۔۔۔! لیکن رب کی مخلوق میں سے ہے۔ میں نے اس سے پوچھا کہ تو دھتکارا بھی جاتا ہے لیکن تیرا جسم اور پیٹ سدا بڑھتا ہے وجہ۔۔۔۔؟؟؟ غرّا کے کہنے لگا کہ میری مٹی میں ’’ہو‘‘ کا مزاج ہے۔ بس اس لفظ نے میری ضروریات پوری کی ہیں۔پچانوے صفحہ کی ہدایت: اس کےپچانوے صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ رات کے اندھیرے نے مجھے ایک راز بتایا جو مجھے دیکھ کر ڈر جاتا ہے اس کی قبر میں‘ میں نہیں پہنچتا جو مجھے دیکھ کر خوش ہوتا ہے اور گناہ میں مائل ہوتا ہے میں اس کی قبر میں ضرور پہنچتا ہوں۔چھیانوے صفحہ کی ہدایت: اس کےچھیانوے صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ دن کی روشنی سے میرے رازو نیاز چلتے رہتےہیں‘ ایک بار میں نے پوچھا دن تجھے روشن کیوں کیا گیا؟ کہنے لگا: میں سارا دن جل جلالہٗ پڑھتا ہوں جس دن یہ پڑھنا چھوڑ دیتا ہوں‘ میں ہی اندھیرا ہوجاتا ہوں۔ستانوے صفحہ کی ہدایت: اس کےستانوے صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ میں نے ماں کے قدموں کو چوما حیران ہوا؟ مجھے قدموں کے نیچے فرشتے کی خوشبو آئی۔ اب سمجھ آئی کہ واقعی ان قدموں سے سب کچھ ملتا ہے۔
اٹھانوے صفحہ کی ہدایت: اس کےاٹھانوے صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ میں نے ماں کے چہرے کو پیار سے گھورا اس کے چہرے میں حوروں کا حسن نظر آیا۔ ننانوے صفحہ کی ہدایت: اس کےننانوے صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ شعور بولا کہ اپنے دل کو کبھی آزاد نہ چھوڑو کسی کے حوالے کر ورنہ دل بھٹک اور بہک جائےگا۔سو صفحہ کی ہدایت: اس کےسو صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ میری طبیعت جب بھی بغاوت پر مائل ہوئی میں نے ہمیشہ قبرستان کا رخ کرلیا۔ پرانی ویران قبر کے قریب بہت دیر بیٹھ کر بہت دیر رویا‘ مجھے فائدہ ہوا۔ایک سو ایک صفحہ کی ہدایت: اس کےایک سو ایک صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ آزاد بندوں کا رویہ آزادی نہیں ہوتی بلکہ اس آزادی کے ذریعے ایک انوکھا راز کھولنا ہوتا ہے اور وہ راز یہ ہے کہ اپنے دل کو اللہ کے سامنے قیدی بنالے۔۔۔۔!!!
سورۂ مزمل کے کچھ کمالات:خزانہ کیا تھا کہ اس میں بڑے بڑے بادشاہوں کے خزانے بھی چھوٹے پڑجائیں اور بڑی بڑی حکومتیں اور طاقتیں بھی اس کے سامنے ہیچ ہوجائیں لیکن اصل بات یہی ہے جس کو جتنی چیز ملتی ہے اس کا برتن اتنا بڑا ہوتا ہے اور اس کی وسعت اتنی عظیم ہوتی ہے۔ خزانے میں دراصل برکت بھی اس وقت پڑے گی جب اس کے ساتھ سورۂ مزمل کی تاثیر اور طاقت ہوگی اور سورۂ مزمل کیا ہے اگر آپ کہیں تو میں اس کے کچھ کمالات آپ کو بتاتا چلوں اس میں تاثیر ہے‘ اس میں تسخیر ہے ‘اس میں کمال ہے‘ اس میں محبت ہے‘ اس میں ہیبت ہے‘ عظمت ہے‘ کبریائی ہے اور تمام بڑے بڑے فرشتوں کی پیاری سورت سورۂ مزمل کے پڑھتے ہی ایک خاص نور جو نیلے رنگ کا ہوتا ہے واضح رہے کہ قارئین! آپ نے دیکھا ہوگا کہ اکثر کوئی عمل نیلے رنگ کے دھاگے کے ساتھ گرہیں دیکر گلے میں ڈالا جاتا ہے‘ دراصل اس نیلے رنگ سے نیلی شعاعیں نکلتی ہیں اور یہ نیلی شعاعیں جادو‘ بندش‘ بیماریاں‘ پریشانیاں‘ مسائل‘ مشکلات‘ الجھنیں‘ رکاوٹیں‘ سفلی اور بدنظر کے تمام بُرے اثرات کا سوفیصد توڑ ہے۔بالکل اسی طرح جب انسان سورۂ مزمل پڑھتا ہے ایک خاص نیلے رنگ کا نور اس کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور جتنا زیادہ پڑھتا جاتا ہے اتنا نور نکلتا جاتا ہے اور اتنا نور میں طاقت اور تاثیر بڑھتی جاتی ہے‘ بس یہی طاقت اور تاثیر ہی ہوتی ہے جو انسان کے اندر کی غلاظت اور کثافت کو دور کرتی ہے۔جادو کیا ہے؟:جادو کیا ہے؟ کالے جنات‘ کالی دنیا اور کالی چیزوں کے مخالف ردعمل کا نام جادو ہے۔یعنی ایک بندہ کچھ ایسے لفظ بیٹھا پڑھ رہا جن لفظوں کے اندر کالی دنیا ہے اور شیطانی طاقت اور تاثیر ہے وہ لفظ مخالف بن کر اس بندے کو مختلف شکلوں میں ستاتے ہیں اور مختلف شکلوں میں پریشان کرتے ہیں تو اسی چیز کا نام جادو ہے۔ سورۂ مزمل اس کا سوفیصد علاج ہے۔ اور سوفیصد حل ہےاور سوفیصد طاقت اور تاثیر ہے۔

(جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 623 reviews.