Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آمد باسعادت مشائخ و احباب

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2014ء

AUSIPICIOUS VISIT OF SAINTS AND COMPANIONS

حضرت مولانا عبیداللہ المفتی دامت برکاتہم العالیہ مہتمم جامعہ فیروز پور روڈلاہور اپنے ڈرائیور فاروق خان صاحب کے ساتھ10-8-14کوبوقت ساڑھےبارہ بجے تسبیح خانہ جدید میں تشریف لائے اور علوم و معرفت کی بہت گہری گفتگو فرمائی اور موتی بکھیرے مزید ان تمام علماء اور احباب کی موجودگی میں بار بار اظہار فرمایا کہ میں نے اپنی خوشی اور دل سے حضرت حکیم صاحب کو 2004ء میں خلافت سے نوازا ہے اور یہی میرے یکتا خلیفہ ہیں‘ اس سے پہلے میں نے کسی کو خلافت نہیں دی اور ان سب علماء اور احباب کی موجودگی میں دعا بھی فرمائی اور یہ بھی فرمایا کہ میرے روحانی مشن کومیری خلافت کی وجہ سے حکیم صاحب ہی لے کر چل رہے ہیں اورچلیں گے۔
اس روحانی محفل میں مندرجہ ذیل علماء کرام اور احباب حضرت مولانا عبیداللہ المفتی دامت برکاتہم العالیہ کی محفل اور گفتگو میں شامل تھے۔1۔ مولانا عبدالجبار سلفی صاحب (تحریک صوت القرآن سبزہ زار‘ لاہور)۔ جناب طارق عزیز صاحب۔ جناب حاجی الیاس صاحب۔ جناب مولانا عبدالرحیم صاحب (خطیب قرطبہ مسجد‘مزنگ)۔ جناب مولانا محمد احمد ابن مولانا عبدالرحیم صاحب۔جناب میاں طارق صاحب۔ جناب مولوی ساجد صاحب۔ جناب مولانا عمرفاروق صاحب۔ جناب مفتی برکت اللہ صاحب (دارالعلوم اسلامیہ پارک پونچھ روڈ‘ لاہور)جناب احسان سبحان صاحب۔جناب ابن احسان سبحان صاحب۔ جناب کیپٹن حبیب اللہ صاحب۔ جناب مولانا محمد ولیدالرشیدی صاحب (استاذ الحدیث جامعہ مدنیہ قدیم)۔ جناب میاں احسن طارق صاحب۔ جناب حافظ طلحہ طارق صاحب۔ جناب حافظ بلال خان صاحب۔ جناب ڈاکٹر فیصل شمسی صاحب۔ واضح رہے کہ مدینہ منورہ مسجد نبویؐ شریف میں قدمین شریفین کی طرف اصحاب صفہ کے قریب حضرت مولانا محمدکلیم صدیقی دامت برکاتہم العالیہ پھلت نے27 ذوالحجہ،27 جنوری 2006ء بروز جمعہ حضرت حکیم صاحب کو خلافت سے نوازا۔ اپنی تسبیح عنایت فرمائی اور دستار بندی فرمائی۔ اس میں بھی جناب مفتی برکت اللہ صاحب اور جناب مولانا ذوالقرنین صاحب (جامعہ مدنیہ) اور دیگر علماء شامل تھے۔نوٹ: حضرت حکیم صاحب کو اب تک بارہ بڑے علماء اور مشائخ سے خلافت اور اجازت حاصل ہے۔ لیکن حضرت حکیم صاحب صرف اپنے شیخ اول حضرت خواجہ سید محمد عبداللہ ہجویری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا سلسلہ قادری ہجویری ہی چلاتے ہیں اور اسی سلسلے ہی میں لوگوں کو بیعت کرتے ہیں۔ باقی تمام خلافتیں حصول برکت اور توجہات کیلئے ہیں جبکہ بیعت اور پورے عالم میں سلسلہ صرف حضرت ہجویری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا ہی چل رہا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 619 reviews.