محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت آپ کو اور آپ کے والدین محترم‘ اہل اولاد اور نسلوں کو دونوں جہانوں میں سربلند خوش و کامیاب رکھے‘ تمام مسلمانوں کا جنات سمیت خاتمہ بالخیر ایمان سلامتی کے ساتھ ہو آمین ثم آمین۔محترم حکیم صاحب! آج میں قارئین عبقری کیلئے آپ کو گھیگوار بوٹی جسے انگلش میں ایلوویرا کہتے ہیں کے کچھ فائدے بتاتا ہوں جو کہ میں نے بارہا مریضوں کو استعمال کرائے اور اللہ رب العزت نے انہیں ایسے شفاء دی کہ خود مریض اور ڈاکٹر بھی حیران ہوئے۔معدے ورحم میں زخم اور سوجن: اگر کسی شخص کے معدے میں زخم ہو یا سوجن ہو تو گھیگوار بوٹی کا ایک پتہ لے کر چھیل لیں اندر کا گودا نکال کر مٹی کے برتن میں ڈال دیں اوپر سےپانی ڈال کر برتن کو بھرلیں اور ایک بار ہلا کر پھر چھوڑ دیں اور پورے دن میں جتنا زیادہ ہوسکے اس برتن سے پانی نکال کر پیتا رہے‘ انشاء اللہ معدے کا زخم ختم ہوجائیگا اس کے علاوہ عورتوں کے رحم کا زخم‘ سوجن اور چربی اوررحم کے منہ اوپر جو چربی ہوتی جس کی وجہ سے نطفہ اندر نہیں جاتا یا پھر بچہ دانی میں زخم و سوجن کی وجہ سے بچہ پیدا نہیں ہوتا اس کیلئے مٹی کی ہانڈی لے کر اس میں تقریباً آدھا کلو وزنی گھیگوار کا گودا ڈال کر اوپر پانی ڈالیں اور ایک دفعہ کچھ ہلا کر پھر چھوڑدیں اور کوشش کرے کہ جتنا زیادہ ہو اُس ہانڈی سے پانی نکال کر پیتے رہیں‘ ہر بار ہانڈی کو ہلانے کی ضرورت نہیں‘ صرف ایک بار ہلا کر چھوڑ دیں اور روزانہ گھیگوار کا گودا تازہ ڈالیں‘ تقریباً دو یا تین مہینے تک استعمال کرنے سے بچہ دانی کا زخم‘ سوجن‘ ورم‘ چربی ختم ہوجاتا اورعورت کو اولاد پیدا کرنے کے قابل بناتا ہے‘ انشاء اللہ اور کسی قسم کا نقصان نہیں ہونے دیتا ہے۔خیال رہے کہ ہانڈی بڑی لے لیں یا مٹکا لے لیں مگر خیال رہے کہ مٹکا بہت بڑا نہ ہو اتنا ہو کہ جتنا پانی وہ ڈالے تو وہ رات تک سارا پانی ختم کرے اور اگر پینے والے زیادہ افراد ہوں تو اسی حساب سے گودا اور پانی بڑھا دیں اور پھر گودا فی کس ایک پاؤ جتنا ہو اور اگر اکیلا ہو تو پھر آدھا کلو پانی میں ڈالیں اور روزانہ ایک سو دفعہ ہبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یَاسَلَامُ پڑھ کر صبح و شام اُس ہانڈی پر دم کریں۔ انشاء اللہ اللہ پاک ایسی شفاء دے گا کہ خود مریض ڈاکٹرز حیران ہونگے‘ ناممکن کو ممکن بنادے گا۔شوگر کے مریض متوجہ ہوں!: اگر کسی مرد یا عورت کو شوگر ہواور وہ شوگر کتنی ہی پرانی ہو یا شوگر کی وجہ سے زخم بگڑگیا ہو‘ ڈاکٹر کہتے ہوں کہ جسم کامتاثرہ حصہ کاٹنا پڑے گا یا خون کی شوگر ہو تو وہ حضرات روزانہ صبح خالی پیٹ گھیگوار کا گودا تقریباً آدھ چھٹانک کھالیں اوپر سے پانی پی سکتے ہیں‘ اس کے ساتھ مریض خود یا کوئی دوسرا فرد اسی گودے پر کھانے سے پہلے فجر کی دوسنتیں ادا کرکے سات مرتبہ اول و آخر درودشریف اور درمیان میں اکیس مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کردیں اور پھر فجر کی فرض نماز پڑھ لیں‘ اس کے بعد طاق دفعہ درودشریف ایک سو ایک دفعہبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یَاسَلَامُ پڑھ کر دم کریں پھر وہ گودا سخت سے سخت شوگر والے کودیں وہ کھالے اوپر سے پانی پی لے‘ انشاء اللہ اکتالیس دنوں کے اندر ہی اللہ پاک شوگر جیسے موذی مرض سے مکمل شفاء دے دیتا ہے۔ نوٹ: پرہیز ضروری ہے اور وہ یہ ہے کہ بڑا گوشت‘ چھوٹا گوشت‘ مچھلی کا گوشت‘ دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی اشیاء بالکل بند ہیں۔ یعنی گوشت اور دودھ سے بنی ہوئی اشیاء بالکل بند ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں