Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچھتی ہیں؟

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2014ء

کھانسی‘ گلے کی سوزش‘ ٹھنڈ کا علاج

موسم بدلتے ہی میرا گلا خشک ہونے لگتا ہے۔ پانی پینے کے بعد بھی خشکی محسوس ہوتی ہے۔ رات کو بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ آنکھ کھلے تو گلا سوکھا ہوا ہوتا ہے۔ کھانسی بھی خشک اٹھتی ہے۔ یہ تکالیف دور کرنے کا نسخہ لکھئے۔ (مسز راحیل)۔
مشورہ: کچھ لوگوں کو یہ شکایت سردی کے آتے اور جاتے وقت ہوتی ہے۔ اصل میں ہم لوگ پانی کم پیتے ہیں‘ اس کے باعث گلا خشک ہوتا ہے‘ آپ گن کر آٹھ گلاس پانی روزانہ پیجئے‘ اس سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوگی۔ گلے کیلئے شہتوت بہت اچھے ہیں‘ آپ شربت توت سیاہ خریدیے۔ صبح ایک چمچہ لیں اور رات کو سوتے وقت بھی۔ اس سے گلے کی خشکی دور ہوگی۔ موسمی الرجی بھی ٹھیک ہوجائے گی۔ دن میں تین چار بار غرارے ذرا سا نمک ملا کر کرسکتے ہیں۔ چائے کے بچے ہوئے پانی سے غرارے کرنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔ گرم پانی میں شہد ڈال کر پینے سے فرق پڑتا ہے۔ خشک کھانسی کیلئے ایک نسخہ پیش ہے۔ ھوالشافی: چار پانچ بادام‘ تھوڑا سا مکھن اور چینی یا مصری ملا کر کھالیں۔ بادام پیس کر ملاسکتے ہیں۔ مکھن نہ ہو تو بادام اور چینی یا مصری خوب چبا چبا کر کھائیے۔ ملٹھی کا چھوٹا سا ٹکڑا لے کر چینی یا مصری تھوڑی سی منہ میں رکھیے۔ اسے چوستے رہیے۔ گلے کی خراش اور کھانسی کیلئے مفید ہے۔ بعض حکیم کچے سبز امرود گرم راکھ میںد با کر رکھتے تھے۔ کچھ دیر بعد نکال کر امرود کھانے سے کھانسی ٹھیک ہوجاتی۔ بڑی بوڑھیاں امرود کھلا کر کھانسی‘ گلے کی سوزش‘ بلغم کا علاج کرتی تھیں۔

جھریوں نے پریشان کردیا!۔

میں نے آنکھ کے نیچے حلقے ہونے کی وجہ سے کریمیں استعمال کیں تو ان سے جلد خشک ہوکر جھریاں پڑگئیں۔ اب میں بہت پریشان ہوں۔ (فائزہ بلال)۔
مشورہ: چہرے پر خصوصاً آنکھوں کے نیچے طرح طرح کی کریمیں لگانے سے بچنا چاہیے۔ آپ صرف گھیکوار کا گودا لے کر پندرہ بیس منٹ آنکھوں کے نیچے لگائیے۔ صبح و شام تین دن کافی ہے۔ پھر ایک چمچی زیتون کے تیل میں چار قطرے لیموں کا رس ملائیے اور آنکھوں کے نیچے لگائیے۔ اس سے بہت فرق پڑے گا۔ جلد نرم ہوجائے گی اور جھریاں بھی آہستہ آہستہ ختم ہوں گی۔

سردی کے موسم میں دردیں

آج کل حجامہ کا علاج لوگ شوق سے کراتے ہیں‘ میری ایک کزن نے بھی کراچی میں یہ علاج کرایا۔ اسے کافی فرق پڑا۔ آپ اس بارے میں کچھ بتائیے۔ اس علاج کے بعد نقصان تو نہیں ہوتا؟ (نازیہ‘ اسلام آباد
مشورہ: حجامہ جدید علاج نہیں بلکہ ہمارے پیارے رسول ﷺ کے زمانے سے اس میں شفاء ہے۔ ہمارے پرانے طبیب بھی اس میں ماہر تھے۔ وہ پرانی بیماریوں کا علاج رگ سے خون نکال کر کرتے تھے۔ اسی طرح بعد میں جونک لگوا کر خون نکالنے لگے۔ مدعا یہ تھا کہ فاسد خون جسم میں نہ رہے۔ دیہات کی عورتیں بھی جونکیں لگانے میں مہارت رکھتی تھیں۔ مٹی کے برتن میں جونکیں ہوتیں۔ سردی کے موسم میں دردوں کی شکایت ہوتی تو دوچار جونکیں لگانے سے درد ختم ہوجاتا اور سردیاں آرام سے گزرتیں۔ یہ علاج کسی اچھے ماہر معالج سے کرانا چاہیے۔ رگ پر ہلکا نشان لگاتے ہیں۔ پھر آج کل تو چھوٹے شیشے کے گلاس سے کام لیا جاتا ہے۔ ٹشو پیپر گلاس میں جلا کر اسے رگ پر رکھا جاتا ہے۔ اس میں تھوڑا تھوڑا خون نکلتا ہے۔ اب تو فصد کے ماہر ہی نہیں دکھائی دیتے۔ حجامہ سے نقصان نہیں ہوتا۔ جس چیز سے نشان لگاتے ہیں‘ اسے صاف ستھرا اور جراثیم سے پاک ہونا چاہیے۔
قربانی کا گوشت اور بدبو
ہم قربانی کا گوشت فریج میں رکھتے ہیں‘ دوچار دن بعدگوشت  سے عجیب ناگوار بدبو آنے لگتی ہےجو باورچی خانے میں بھی پھیل جاتی ہے۔ عید آنے والی ہے اور گوشت کا بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ اسے کس طرح رکھیں؟ (شیزہ عامر)۔
مشورہ: بی بی! قربانی کا گوشت تین گھنٹے کے اندر بانٹ دینا چاہیے۔ گھر میں رکھنا ہے تو سفید شاپر بیگ میں رکھیے۔ اس پر چٹ لگائیے کہ گوشت سالن کا ہے یا قیمے کا؟ اس کا کیا بنانا ہے؟ آدھ کلو سے زیادہ گوشت رکھا جائے تولوڈشیڈنگ ہے اور بار بار فریج کھلنے سے خراب ہونے لگتا ہے۔ بہرحال عید سے پہلے آپ فریج صاف کریں‘ اس میں ایک پیالے میں چار پانچ چمچ میٹھا سوڈا ڈال کر رکھ دیجئے۔ گوشت کی بدبو پیدا نہیں ہوگی۔ گوشت کی بدبو دور کرنے کیلئے اسے دھوئیں پھر آدھی پیالی سرکہ پانی میں ملا کر گوشت بھگودیں۔ آدھ گھنٹہ بعد نکالیے اور دھو کر استعمال کیجئے۔ باورچی خانے کے سنک اور فرش کو بھی سرکہ ملے پانی سے دھوئیے۔ تکے روسٹ بنانے کیلئے گوشت دھو کر اس پر سلاد‘ آئل اور سرکہ لگائیے۔ پھر مسالے لگا کر فریز کردیجئے۔ کالے لفافوں میں گوشت ہرگز نہ رکھیے۔ قربانی کا گوشت جب بھی پکائیں اس کے ساتھ دہی کا رائتہ اور سلاد ضرور رکھیے تاکہ وہ ضرر نہ پہنچائے۔ نہاری‘ پائے‘ حلیم میں جب تک لیموں کارس‘ ادرک‘ ہری مرچیں نہ ڈالی جائیں مزہ نہیں آتا۔ عید پر لیموں ضرور لاکر گھر پر رکھیے۔ اس سے ہاضمہ صحیح رہے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 610 reviews.