Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات کو بھگانےکا سریع لتاثیر عمل

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2014ء

یہ حقیقت ہے کہ اگر جنات نے گھر میں مضبوط ترین بسیرا بھی کرلیا ہو چاہے جتنا مرضی پرانا ہو‘ اس عمل کے بعد وہ وہاں پر نہیں رہ سکتے۔اگر ہیں گے تو ان پر اللہ پاک کا غضب نازل ہوجائے گا۔ انشاء اللہ۔ ان کو وہاں سے جانا ہی پڑے گا۔

(صہیب احمدہاشمی )

جنات کو دور کرنے کے یوں تو بہت سے عملیات ہیں مگر ان میں سےایک حیرت انگیز اور سریع التاثیر عمل بیان کرتا ہوں۔ اس عمل کے بعد گھر میں کوئی جن چاہے وہ خود آیا ہو یا بُری نیت سے کسی کی طرف سے بھیجا گیا ہو اس جگہ نہیں ٹک سکتا جہاں اسے کیا جاتا ہو۔ یہ مسنون عمل ہے۔جب ایک مرتبہ حضرت ابودجانہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے نبی کریم ﷺ سے جنات کے تنگ کرنے کی شکایت کی تو آقا کریم ﷺ نے ایک خط جنات کے نام لکھوایا۔ حضرت ابودجانہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے وہ تہدیدی نامہ مبارک اپنے پاس رکھ لیا۔ رات کو مخصوص وقت جب وہ جنات آتے تھے تو وہ تنگ نہ کرسکے بلکہ وعدہ کرکے گئے کہ جہاں بھی نبی اکرم ﷺ کا یہ تہدیدی نامہ مبارک ہوگا وہاں داخل نہیں ہوں گے کیونکہ اس نامہ مبارک کی برکت سے وہ شدید عذاب میں مبتلا ہوگئے تھے۔انتہائی مجرب عمل ہے‘ جنہوں نے مجھے عطا کیا تھا۔ ان کے معمولات میں سے تھا۔ صرف ایک واقعہ گوش گزار کرتا ہوں۔ میرے علاقے کے قریب ہی ایک گاؤں کی عورت ہے جس پر جنات کا بہت سخت اثر تھا اور ان کے اثر سے بہت بیمار رہتی تھی اور نوبت فاقوں تک جا پہنچی تھی۔ غریب عورت تھی‘ لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرکے محنت مزدوری کرکے پیٹ پالتی تھی۔ ان خبیثوں کے زیراثر سخت بیمار پڑ کے کام کاج سے بھی گئی۔ ایک دن ہمارے گھر سوالی بن کر آئی اور اپنا دکھڑا سنانے لگی۔ میں نے ایک تہدیدی نامہ مبارک لپیٹ کر اس کو دیا اور کہا کہ رات کو سوتے وقت تکیے کے نیچے رکھ لینا اور بستر پاک صاف ہونا چاہیے۔ کچھ دن بعد واپس آئی تو صحت میں واضح فرق تھا۔ بہت دعائیں دینے لگی اور بتانے لگی کہ اسی رات جب میں تہدیدی نامہ مبارک رکھ کر سوئی ہوں۔ مجھے آدھی رات تک جھٹکے لگتے رہے اور صبح تک طبیعت بالکل ٹھیک ہوگئی۔ یہ حقیقت ہے کہ اگر جنات نے گھر میں مضبوط ترین بسیرا بھی کرلیا ہو چاہے جتنا مرضی پرانا ہو‘ اس عمل کے بعد وہ وہاں پر نہیں رہ سکتے۔ اگر رہیں گے تو ان پر اللہ پاک کا غضب نازل ہوجائے گا۔ انشاء اللہ۔ ان کو وہاں سے جانا ہی پڑے گا۔
یہ عامل حضرات کیلئے ایک انتہائی قیمتی تحفہ ہے۔ یہ لگا کر عمل والی جگہ پر وظیفہ کریں تو انشاء اللہ کوئی شیطانی چیز تنگ نہ کرپائے گی۔ یہ عمل کرنے کے بعد جادو بہت تیزی سے ختم ہوتا ہے۔ ہم نے تو فوٹو کاپی کروا کرواکر رکھے ہوئے ہیں۔ مریضوں کو بتاتے ہیں کہ اپنے کمرے میں لگاؤ اور چین کی نیند سوؤ اور اپنے عملیات کا اثر زوردار بناؤ۔
عمل: آدھی رات کو باوضو تقریباً ایک بجے (اس وقت زیادہ مؤثر ہے) تہدیدی نامہ مبارک کو 313 مرتبہ پڑھیں۔ اول و آخر درود شریف تین مرتبہ آواز اتنی ہو کہ کان میں سنائی پڑے پھر تہدیدی نامہ مبارک پرپھونکے بغیر اس کو دیوار پر چسپاں کردیں۔ تکیے کے نیچے رکھ سکتے ہیں مگر احتیاط کریں کہ بے حرمتی نہ ہو یا تہدیدی نامہ تہہ کرکے کالے کپڑے میں لپیٹ کر کسی ایسی جگہ باندھ دیں جہاں روشنی اسے لگے اور ہوا سے ہلتا رہے۔ درخت‘ روشن دان  وغیرہ کے ساتھ۔ موم جامہ ضرور کریں اگرکھلی فضا میں باندھنا ہو تو۔ پورے گھر کے کمروں میں راہ داریوں میں لگا سکتے ہیں۔ باتھ روم میں نہیں لگانا۔ اگر پڑھنے والے عمل کو ہفتے میں ایک بار بھی کرلیا کریں تو بہت زوراثر پائیں کے انشاء اللہ۔ انتہائی سستا اور زود اثر کام ہوگا۔ انشاء اللہ۔ تہدیدی نامہ درج ذیل ہے:۔

تہدیدی نامہ مبارک

 
ھٰذَا کِتَابٌ مِّنْ مُحَمَّدِ رَّسُوْلِ اللّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ

 اِلٰی مَنْ یَّطْرُقُ الدَّارَ مِنَ العُمَّارِ وَالزُّوَّارِ اِلَّا طَارِقًا یَّطْرُقُ بخَیْرِ اَمَّا بَعْد فَاِنَّ لَنَا وَلَکُمْ فِی الْحَقِّ سَاعَۃً فَاِنْ کُنْتَ عَاشِقًا مُّوْلِعًا اَوْفَاجِرًا فَہٰذَا کِتَابٌ یَّنْطِقُ عَلَیْنَا وَعَلَیْکُمْ بِالْحَقِّ اِنَّا کُنَّا نَسْتَنْسِخُ مَاکُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ وَرُسُلُنَا یَکْتُبُوْنَ مَاتَمْکُرُوْنَ

اُتْرُکُوْا صَاحِبَ کِتَابِیْ ھٰذَا وَانْطَلِقُوْا اِلٰی عَبَدَۃِ الْأَصْنَامِ وَاِلیٰ مَنْ یَّزْعَمُ اَنَّ مَعَ اللّٰہِ اِلٰھًا اٰخَرَلَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ

کُلُّ شَیْ ئٍ ھٰالِکٌ اِلَّا وَجْھَہٗ لَہُ الْحُکْمُ وَاِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ حٰمٓ  لَایُنْصَرُوْنَ حٓمٓ عٓسٓقٓ تَفَرَّقَ اَعْدَ ائُ اللّٰہِ وَبَلَغَتْ حُجَّۃُ اللّٰہِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِااللّٰہِ الْعَلِّیِ الْعَظِیْمِ فَسَیَکْفِیْکَھُمُ اللّٰہُ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 608 reviews.