Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2014ء

ستمبر کے جوابات

۔1۔محترم!  آپ روغن کنجدخالص 50 گرام‘ موم خالص شہد والی بیس گرام دونوں آگ پر رکھ کر گرم کرکے ملالیں‘ نیچے اتار کر ملاتے رہیں جب نیم گرم حالت میں آجائے تو ایڑھیوں کے سوراخوں میں بھردیں اور رات کو کپڑا لپیٹ کر سوجائیں۔ اس کے علاوہ ناف میں تیل لگائیں۔(رشید احمد‘ قصور)۔
۔2۔محترمہ! اپنی خوراک پر کنٹرول کریں‘ چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کریں‘ بھوک رکھ کر کھانا کھائیں اور دوپہر کو صرف سلاد استعمال کریں۔ کلونجی کا قہوہ بنا کر استعمال کریں۔پتی کی جگہ کلونجی ڈال کر استعمال کریں۔(عائشہ امجد‘ حیدرآباد)۔
۔3۔ آپ کے سر کے اکثر مسام بند ہوچکے ہیں‘ بند ہوئے مساموں سے نئے بال اگنا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے۔ آپ یہ ٹوٹکہ پابندی سے اور مستقل مزاجی سے کچھ عرصہ استعمال کریں تو انشاء اللہ امید ہے بہت واضح رزلٹ محسوس کریں گے۔ھوالشافی: ادرک کا ٹکڑا چھیل کر اسے صبح و شام کم از کم پندرہ منٹ اپنے سر کی جلد پر رگڑیں۔ اس کے بعد سر نہ دھوئیں۔(جمشید نوید‘ گوجرانوالہ)۔
۔ 4۔سورۂ ماعون صبح و شام سات مرتبہ گھرمیں اونچی آواز میں پڑھیں۔ چالیس دن بعد ہی آپ کا گھر حشرات الارض سےصاف ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ میرا ذاتی تجربہ ہے کہ بڑے بڑے سٹورز پر ایک ٹیوب ATRARAT کے نام سے ملتی ہے‘ زرد رنگ کی ہے‘ اس پر چوہے کی تصویر بنی ہے ۔ یہ بڑے کام کی چیز ہے‘ میں اس سے کئی چھپکلیاں‘ کاکروچ‘ ٹڈیاں پکڑچکاہوں اور چوہے بھی اس سے بچ کر نہیں جاسکتے یہ ایک ایسی زبردست چیز ہے کہ اس میں حشرات کے پاؤں پھنس جاتے ہیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ دودھ کے ڈبے جو عام طور پر بازار میں ملتے ہیں‘ اس خالی ڈبے کو کاٹ کر دوحصہ کردیں‘ گتے کو پانی سے دھو کر خشک کرکے اس کے اندرونی طرف والے حصے پر درج بالا ٹیوب کا ایک عدد گول دائرہ بنا کر درمیان میں تھوڑی سی کھانے کی کوئی چیز رکھ دیں‘جتنی زیادہ گتے کی ڈشیں بنائیں اتنی زیادہ جلدی تعداد میں حشرات‘چوہے یاچھپکلیاں پکڑی جائیںگی۔ یہ اس کے ساتھ ایسی چمٹ جائیں گے کہ بھاگنا ناممکن ہے۔ پھر کسی چیز سے پورا گتہ اٹھا کر باہر پھینک دیں۔ (فیاض احمد قریشی‘ پشاور)۔

اکتوبر کے سوالات

۔ 1۔محترم قارئین السلام علیکم! میرے چھوٹے بھائی پڑھائی کی طرف بالکل توجہ نہیں دیتے اور نہ ہی نماز پڑھتے ہیں۔ ایک بھائی کے ذہن میں تو کچھ بھی نہیں بیٹھتاجس کی وجہ سے ہم سب بہت پریشان ہیں۔ بھائیوں کے امتحانات آنے والے ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے کچھ بھی یاد نہیں کیا۔ براہ مہربانی! جلدازجلد ہمارے اس مسئلے کا حل بتادیں تاکہ میرے بھائی کامیاب ہوسکیں۔ (م۔ر)۔
۔2۔ محترم قارئین السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ سردیوں میں میرے پاؤں کی انگلیاں سوج جاتی ہیں‘ ان کا رنگ سرخ اور ان میں خون جم جاتا ہے‘ پنجے کے نیچے اور ایڑھیوں میں بھی خون جم جاتا ہے‘ درد کی وجہ سے پاؤں زمین پر نہیں لگتے‘ اپنے طور پر بہت ٹوٹکے‘ دوائیاں استعمال کیے لیکن آرام نہیں آتا‘ مہربانی کرکے کوئی قاری میری اس بیماری کی دوا بتادے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیردے‘ آمین۔ (حبیب الرحمٰن‘ اٹک سٹی)۔
محترم قارئین السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے چہرے پر کالے رنگ کے تل ہیں جو بہت بُرے لگ رہے ہیں‘ میں جانتی ہوں کہ اس کا آپریشن ہوسکتا ہے لیکن کچھ گھریلو حالات کی وجہ سے میں اس کا آپریشن نہیں کرواسکتی‘ قارئین کے پاس اس کا آسان حل ہو تو مجھے ضرور بتائیں۔ ساری زندگی دعاگو رہوں گی۔ (روشنی بی بی)۔
۔ 4۔محترم قارئین السلام علیکم!ماہنامہ عبقری نومبر 2011ء میں محترم جناب حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی صاحب نے روغن بادام کے گوناگوں خواص بیان کیے‘ جس پر عمل کرکے متعدد عوارض سے جان چھوٹی۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ چونکہ خالص روغن بادام کی دستیابی حصول مشکل ہے لہٰذا قارئین سے التماس ہے بادام روغن گھر پر تیار کرنے کیلئے کوئی چھوٹا سا گھریلو اوزار جہاں دستیاب ہو‘ مہربانی کرکے مطلع فرمائیں‘ یا گھر میں روغن بادام کیسے تیار ہوسکتا ہے؟ طریقہ کار سے ضرور مطلع فرمائیں۔ یہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔ شکریہ! (حاجی تاج محمد‘ صوابی)۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 604 reviews.