کالایرقان کا روحانی علاج
میرے مرحوم ٹیچر رفیق صاحب کے ایک عمل کو میں نے اک ایسے طریقہ سے آزمایا کہ میرے مریض دعاگو ہیں‘ آج میں آپ سب کو بھی دعوت دیتی ہوں‘ آپ بھی کیجئے اور اس کی نحوست کو جڑ سے ختم کیجئے گا‘ میں ہرسال اٹ سٹ کابیج لوگوں کو دیتی ہوںآپ وہ بیج حاصل کریں اور اپنے گملے میں لگائیں جب اس کا قد بالشت بھرکا ہو تو دو رکعت نفل حاجت برائے شفاء پڑھیں۔ الحمد کے بعد 15 مرتبہ سورۂ اخلاص ایک بار آیۃ الکرسی پڑھیں سلام پھیرنے کے بعد 100مرتبہ سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴿یٰسین۵۸﴾پڑھیں اور پودے سے مخاطب ہوں اے پودے تجھے بحکم الٰہی میں فلاں کی فلاں بیماری کیلئے لے کر جارہا ہوں میرے اللہ کے حکم سے شفاء ہونی چاہیے۔ اب بِسْمِ اللہِ اَللہُ شَافِیْ‘ اَللہُ کَافِیْ‘ یَاکَفِیْلُ پڑھتے ہوئے پودا جڑسمیت اکھاڑلیں۔ اب مریض کے بستر کے اوپر اس طرح الٹا دھاگے سے باندھ کر لٹکائیں کہ دل کی جگہ پر ہو‘ جب یہ پودا سوکھ جائے تو دوسرا پودا اکھاڑ کر لائیں اس پر سات مرتبہ کریں۔ ٹیسٹ کرائیں اور خدا کا شکر بجالائیں ہمیں بھی یاد رکھیں۔(بحوالہ: عبقری جلد5)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں