Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سورۂ کہف کی عظمت اور برکات

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2014ء

جو شخص جمعہ کے دن سورۂ کہف کی تلاوت کرے گا اس کے قدم سے لیکر آسمان کی بلندی تک نور ہوجائے گا اور قیامت کے دن روشنی دے گا (پل صراط پر) اور پچھلے جمعہ سے اُس جمعہ تک اس کے سارے گناہ معاف کردئیے جائیں گے۔

سورۂ کہف کی عظمت کا اس سے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ یہ پوری سورت ایک ہی وقت میں نازل ہوئی تھی اور ستر ہزار فرشتے اس کے ساتھ آئے تھے۔ (روح المعانی ج5، ص199)احادیث مبارکہ میں سورۂ کہف کی بڑی فضیلت آئی ہے اور تلاوت کی بہت سی برکات مذکور ہیں‘ فتنہ دجال جس سے ہر نبی نے اپنی امت کو ڈرایا اور نبی آخرالزمان احمد مجتبیٰ ﷺ نے بھی اس فتنے سے پناہ مانگی اور اپنی امت کو اس فتنے سے پناہ مانگنے کی دعائیں سکھائیں۔ اس کے بارے میں حضرت ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ حضور اکرمﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’ جس شخص نے سورۂ کہف کی پہلی دس آیتیں حفظ کرلیں وہ دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا۔

(مسلم‘ ترمذی‘ بحوالہ: تفسیر ابن کثیر ج3، ص70)

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص جمعہ کے دن سورۂ کہف کی تلاوت کرے گا اس کے قدم سے لیکر آسمان کی بلندی تک نور ہوجائے گا اور قیامت کے دن روشنی دے گا (پل صراط پر) اور پچھلے جمعہ سے اُس جمعہ تک اس کے سارے گناہ معاف کردئیے جائیں گے۔‘‘ سبحان اللہ۔ (تفسیر ابن کثیر ج 3،ص70) عجیب فضیلت: حضرت اسحاق بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’کیا میں تمہیں ایسی سورۂ نہ بتاؤں جس کے ساتھ ستر ہزار فرشتے آئے تھے جس کی بڑائی نے آسمان و زمین کے درمیان کو بھردیا تھا جس کی تلاوت کرنے والے کو اتنا ہی اجر ملتا ہے۔ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا کہ کیوں نہیں ضرور بتلائیے۔ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: وہ سورۂ کہف ہے‘ جو شخص جمعہ کے دن اس کی تلاوت کرتا ہے اس کے اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کے سارے گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں اور تین دن کے مزید بھی اور اسے ایک نور دیا جاتا ہے جو زمین سے آسمان تک پہنچتا ہے اور اسے دجال کے فتنے سے بچا لیا جاتا ہے۔‘‘ (بحوالہ الجامع الاحکام القرآن ج10، ص346
عذاب قبر سے نجات: علامہ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب میں سورۂ کہف کی تلاوت کی برکت سے متعلق ایک واقعہ ذکر فرمایا ہے جس سے ان احادیث مبارکہ کی صداقت کا اظہار ہوتا ہے‘ یہ واقعہ نظر سے گزرا تو جی چاہا کہ قارئین کے گوش گزار کیا جائے۔ علامہ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں’’ صفد کے قاضی محمد بن عبدالرحمان عثمانی فرماتے ہیں کہ مجھے امیر سیف الدین بلبان الحسامی نے کہا کہ ایک روز میں صحرا کی جانب نکلا کیا دیکھتا ہوں کہ ابن دقیق العید قبرستان میں ایک قبر پر کھڑے تلاوت قرآن اور دعا میں مشغول ہیں اور زارو قطار رو رہے ہیں‘ میں نے رونے کا سبب پوچھا تو کہنے لگے کہ یہ قبر والا میرے شاگردوں میں سے تھا‘ یہ میرے پاس قرآن پڑھتا تھا اس کا انتقال ہوگیا‘ رات میں نے اس کو خواب میں دیکھا میں نے اس کی حالت دریافت کی تو کہنے لگا کہ جب سے مجھے قبر میں رکھا تو میرے پاس ایک چت کبریٰ کتا درندے کی مانند آیا اور مجھے ڈرانے لگا‘ میں اس سے گھبرا گیا‘ کیا دیکھتا ہوں کہ اسی وقت ایک دراز قد خوبصورت شخص آیا اور اس نے کتے کو بھگا دیا۔ پھر میرے پاس آکر بیٹھ گیا اور مجھے مانوس کرنے لگا۔ میں نے کہا کہ آپ کون ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ میں تیری سورۂ کہف کی تلاوت کا ثواب ہوں جو تم جمعہ کےر وز پابندی سے پڑھتے تھے‘‘

.بحوالہ: الدردالکامنۃ ص95،ج 4)۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 583 reviews.