Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شیرازی قہوہ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2014ء

(شازیہ لغاری)

آپ کیلئے قطعی ضروری نہیں کہ آپ ازحد مہنگی قیمت پر ملنے والی کاسمیٹکس کا استعمال ہی کریں بلکہ اگر آپ ہربل (دیسی) طریقوں سے گھر پر موجود اشیاء سے مختلف حسن بخش کاسمیٹکس بنائیں تو خوبصورتی کو نکھارنے میں قیمتی کاسمیٹکس سے بھی کئی گنا زیادہ اچھا کام یہ روزانہ استعمال میں آنے والی مختلف چیزیں کرتی ہیں۔ ان میں زیادہ تر یہ چیزیں آپ کو اپنے گھر میں ہی مل جائیں گی۔ اس طرح آپ کے وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہوگی۔
گھریلو شیمپو بنانے کا طریقہ: ریٹھے‘ آملے اور سیکاکائی کی پھلیاں تینوں سو سو گرام لے کر باریک پیس لیں۔ اس چورن کو دو کلو پانی میں آدھا گھنٹہ ابالیں۔ آخر میں برتن کو آگ سے اتار کر رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہوجانے پر پانی کو چھان کر بوتل میں بھرلیں اور ضرورت کے مطابق شیمپو کی طرح استعمال میں لائیں۔
مہاسوں کیلئے مڈماسک: ایک چمچ ملتانی مٹی‘ ایک چمچ ابٹن (کسی بھی قسم کا)‘ لیموں کے چند قطرے۔ اگر اسکن ڈرائی ہو تو لیموں کا استعمال مت کریں۔ ان سب اشیاء کو مکس کرکے چہرے پر ماسک کے طریقے سے لگادیں اور بیس منٹ کے بعد منہ دھولیں۔ اس ماسک کو روزانہ استعمال کرنے سے مہاسوں کے ساتھ ساتھ ان کے نشانات بھی ختم ہوجاتے ہیں۔
پلکیں لمبی کرنے کرنے کا طریقہ: شہد اور کیسٹر آئل (ارنڈی کا تیل) دونوں برابر مقدار میں لیں اور رات کو سونے سے قبل پلکوں پر لگائیں۔ پلکیں لمبی اور گھنی ہوجائیں گی۔
چہرے پر جھریاں ختم کرنے کا نسخہ: زیتون کا تیل اور بادام روغن ہم وزن لے کر ملائیں اور رات کو سونے سے قبل چہرے پر لگائیں۔ آزمودہ ہے اور یہ نسخہ ایک بہت پرانی کتاب سے لیا گیا ہے۔
داغ دھبے دور: داغوں اور مساموں کی وجہ سے چہرے پر گڑھے پڑجائیں تو روغن زیتون اور روغن کدو ہم وزن ملا کر لگائیں۔ اس سے چیچک کے داغ تک دور ہوجاتے ہیں‘ مگر شرط یہ ہے کہ مستقل مزاجی سے کام لیا جائے۔
سیاہ رنگت کو سفید کرنا: چرونجی (پنسار کی دکان سے مل جاتی ہے) دودھ میں پیس کر ہلکا گرم کریں اور رات کو سونے سے پہلے اس کی مالش کرکے سوجایا کریں۔ صبح اچھے صابن سے چہرہ دھوئیں۔
ہونٹوں پر لائے قدرتی لالی: زعفران باریک پیس کر رات کو بالائی میں تھوڑی سی زعفران ملالیں اور ہونٹوں پر ملیں۔ کچھ دنوں کے بعد ہونٹوں پر قدرتی لالی آجائے گی۔
اس کے علاوہ چقندر ہونٹوں کیلئے بہترین چیز ہے۔ یہ قدرتی لپ اسٹک کاکام بھی دیتا ہے یعنی اس کو قتلے کرکے ہونٹوں پر رگڑیں۔ ہونٹوں پر سُرخی آجائے گی۔ ان قتلوں کے ملنے سے ہونٹ جو پھٹ جاتے ہیں یا ان پر جھریاں پڑجاتی ہیں تو وہ ٹھیک ہوجاتی ہیں۔
بال لمبے کرنے کیلئے: رات پانی میں املی ڈال کر بھگودیں اور پھر صبح اس پانی سے بال دھو ڈالیں۔ بال اس طرح دھونے کا عمل کم از کم ایک ہفتہ ضرور کریں۔ اس کے ساتھ ناریل یا بادام کے تیل کی مالش بھی کرتے رہیں۔ بال لمبے ہوجائیں گے۔
پاؤں کی انگلیوں میں خارش: لمبی سیر یا چلنے کے بعد آپ کے پاؤں پسینے سے گیلے ہورہے ہوں تو آپ کے پاؤں کی انگلیوں کے درمیان خارش سی ہونے لگتی ہے۔ اس کیلئے بزرگوں کا بتایا ہوا ٹوٹکہ یہ ہے کہ پیاز کی ایک قاش لے کر پاؤں کے تلووں اور انگلیوں پر لگائیں تاکہ اس کا رس اندر جذب ہوسکے پھر ٹھنڈے پانی سے پاؤں دھولیں۔
سر کی جوئیں اور پھٹکڑی: عورتوں کا ایک بڑا مسئلہ سر کی جوئیں بھی ہیں اور وہ اس کیلئے طرح طرح کے صابن اور شیمپو استعمال کرتی ہیں مگر جوئیں پھر بھی ختم نہیں ہوتیں‘ پھٹکڑی کو پانی میں حل کرکے بالوں کو دھونے سے سر کی جوئیں مرجاتی ہیں ۔
فٹنس کیلئے: مارکیٹ میں فٹنس کو قائم اور موٹاپے کو دور کرنے کیلئے سٹور ادویات سے بھرے پڑے ہیں۔ ہر شخص بغیر محنت اورورزش کے فٹ رہنا چاہتا ہے جو کہ ناممکن ہے اگر تھوڑی محنت اور پرہیز کے ساتھ آپ گرین ٹی پئیں تو آپ فٹ رہ سکتے ہیں۔
ھوالشافی: سبز چائے(گرین ٹی) ایک چمچ۔ لیموں ایک عدد۔ شہد(ضروری نہیں) حسب ذائقہ۔
چاہے گرمی ہو یا سردی ہلکے ہلکے گھونٹ سے پئیں ‘ انشاء اللہ اس کا استعمال آپ کو ہمیشہ فٹ و تندرست رکھے گا۔
گنٹھیا اور بائے کا درد: گنٹھیا اور بائے کے دردوں کو دور کرنے کیلئے درج ذیل تیل بنا کر مالش کرنے سے بہت فائدہ پہنچتا ہے۔ ھوالشافی: ادرک کا رس پانچ سوگرام‘ تلوں کا تیل پانچ سو گرام۔ تلوں کے تیل میں ادرک کا رس ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں کہ صرف تیل رہ جائے‘ ضرورت کے وقت اس کی مالش کریں۔
شیرازی قہوہ: شیرازی قہوہ مارکیٹ میں ملنے والا قہوہ نہیں بلکہ یہ آپ کے کچن میں موجود چند مصالحہ جات کو ملا کر بنایا جاسکتا ہے۔ ان سب مصالحہ جات کو اگر اس ترکیب سے کوب کرلیا جائے تو یہ ایک بہترین قہوہ بن جائے گا جو نہایت خوش ذائقہ اور مفید جنرل ٹانک ہے۔ھوالشافی: بادیان خطائی دو گرام‘ لونگ دو عدد‘ پودینہ ایک گرام‘ دارچینی ایک گرام‘ چھوٹی الائچی دو عدد‘ بڑی الائچی ایک عدد۔ سب مصالحہ جات کو باریک کرکے محفوظ کرلیں اور پھر چائے کی طرح ابالیں‘ بس قہوہ تیار ہے۔ یہ قہوہ معدہ اور اعصاب کیلئے بہترین چیز ہے۔ اس کے علاوہ بند ناک اور سینہ کی جکڑن دور کرتا ہے۔ دل کی دھڑکن‘ گیس‘ غذا کا ہضم نہ ہونا‘ پیشاب کا بار بار آنا یا زیادہ آنا‘ سستی‘ کاہلی‘ بدن کا دکھنا‘ غنودگی ‘ نزلہ ‘زکام‘ لقوہ‘ فالج اور نمونیہ کو مفید ہے۔ نسیان میں بھی مفید ہے اور منہ کے ذائقہ کی خرابی کو بھی دور کرتا ہے۔

۔(حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی تحریر سےاستفادہ)۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 574 reviews.