Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مراقبہ سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2014ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ تقریباً دو سال سے پڑھ رہی ہوں اور مراقبہ بھی ہر ماہ کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ ابھی پچھلے ماہ میں نے عشاء کی نماز کے بعد مراقبہ کیا تو میری یہ کیفیت تھی کہ مراقبے میں بیٹھنے کے کچھ دیر کے بعد میں نے اپنے جسم کو ہلتا محسوس کیا پھر اچانک میں نے بہت زیادہ روشنی دیکھی‘ بادل دیکھے اور چمکتے ہوئے ستارے دور سے میرے دل کی طرف آئے تو میرے دل سے اللہ اللہ کا ورد تیز ہوگیا اور اس دوران میں نے ایک چہرہ بھی دیکھا جس کے بال کھلے ہوئے اور سیدھی مانگ تھی اور گھنگھریالے بال تھے‘ بڑی بڑی بادامی آنکھیں تھیں‘ مجھے دیکھ کر ان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ تھی پھر وہ اچانک نظروں سے اوجھل ہوگئے‘ پھر بادل نظر آئے اور روشنی تیز ہوگئی اور ستارے چمکتے ہوئے نظر آئے اور پھر میرا رابطہ ٹوٹ گیا اور میری آنکھیں کھل گئیں۔(ر،ج)۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 570 reviews.