محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ تقریباً دو سال سے پڑھ رہی ہوں اور مراقبہ بھی ہر ماہ کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ ابھی پچھلے ماہ میں نے عشاء کی نماز کے بعد مراقبہ کیا تو میری یہ کیفیت تھی کہ مراقبے میں بیٹھنے کے کچھ دیر کے بعد میں نے اپنے جسم کو ہلتا محسوس کیا پھر اچانک میں نے بہت زیادہ روشنی دیکھی‘ بادل دیکھے اور چمکتے ہوئے ستارے دور سے میرے دل کی طرف آئے تو میرے دل سے اللہ اللہ کا ورد تیز ہوگیا اور اس دوران میں نے ایک چہرہ بھی دیکھا جس کے بال کھلے ہوئے اور سیدھی مانگ تھی اور گھنگھریالے بال تھے‘ بڑی بڑی بادامی آنکھیں تھیں‘ مجھے دیکھ کر ان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ تھی پھر وہ اچانک نظروں سے اوجھل ہوگئے‘ پھر بادل نظر آئے اور روشنی تیز ہوگئی اور ستارے چمکتے ہوئے نظر آئے اور پھر میرا رابطہ ٹوٹ گیا اور میری آنکھیں کھل گئیں۔(ر،ج)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں