Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

احتلام و قبض کا مفت علاج

ماہنامہ عبقری - اپریل 2014ء

ایسا نسخہ بتارہا ہوں کہ جس کے بارے میں آپ نے سوچا بھی نہیں ہوگا کیونکہ اس سے مریض بغیر پیسوں کے ٹھیک ہوجاتے ہیں

گوھانجنی کی تکلیف کا علاج:ایک دن میں اپنے بھائی کے گھر گیا‘ وہاں پر ابھی بیٹھا ہی تھا کہ میری بھابی مجھے کہنے لگی کہ تیری بھتیجی کو آنکھ پر گوہانجنیاں نکلتی ہیں ایک ابھی مردہ نہیں ہوتی کہ دوسری نکل آتی ہے ہم تو بہت پریشان ہیں۔
میں نے کہا کہ چلو عصر کے بعد میرے سے دم کروانا عصر کے بعد وہ میرے پاس پہنچ گئی۔ میں نے اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم اوربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنےکے بعد تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر لَا تُبْقِیْ وَ لَا تَذَرُ ﴿ۚالمدثر۲۸﴾سانس بند کرکے7مرتبہ پڑھ کر دم کیا‘ دن میں تین مرتبہ ایسا کیا اللہ تعالیٰ نے کرم کیا وہی گوھانجنی وہیںپر سوکھ گئی اوردوبارہ پھر کبھی نہیںہوئی۔
احتلام و قبض کا مفت علاج:آج میں ایک ایسا نسخہ بتارہا ہوں کہ جس کے بارے میں آپ نے سوچا بھی نہیں ہوگا کیونکہ اس سے مریض بغیر پیسوں کے ٹھیک ہوجاتے ہیں یہ نسخہ بہت ہی آسان سا ہے۔ مثلاً آ پ کو قبض ہے اور آپ پریشان ہیں کہ یہ ٹھیک نہیں ہورہی ۔ آپ کو سالہا سال سے دائمی قبض ہو یا بواسیر چاہے خونی ہو یا بادی‘ پیٹ میں ہوا ہو جاتی ہے کھایا پیا ہضم نہیں ہوتا‘ پیٹ بھاری رہتا ہے‘ تبخیر ہے‘ دائمی سردرد رہتا ہے اور وہ بھی اس طرح کہ سر پھٹنے لگتا ہے۔نسخہ حاضر ہے: آپ جب صبح اٹھیں تو ضروری حاجات سے فارغ ہوکر پانی پئیں اس طرح پانی پینا ہے کہ منہ بھی نہیں دھونا اور کلی بھی نہیں کرنی‘ یعنی منہ دھوئے بغیر اور کلی کیے بغیر چار گلاس بڑے پائی پئیں اگر چار گلاس نہ پی سکیں تو دو گلاس سے شروع کریں اور بڑھا کر چار گلاس تک لے آئیں۔ سائیڈ ایفیکٹ کوئی نہیں ایک دو بار پیشاب جلدی آئے گا۔ کھانا ایک گھنٹے بعد کھائیں اور کھانے کے بعد ایک گھنٹے تک پانی نہ پئیں۔ انشاء اللہ آپ کو فائدہ ہوگا۔مسلسل ریشہ‘ نزلہ و زکام‘ بلغم اور دمہ والے مریض بھی آزمائیں انشاء اللہ فائدہ ہی فائدہ ہے۔(ص 57)
مزید کمالات جاننے کیلئے درج ذیل کتاب کا مطالعہ کریں:۔
’’گھریلو الجھنوں سے چھٹکارا پانے والے‘‘
(بندشوںکا توڑ اور روحانی ایٹم بم)
مقبول عبادات ‘ فضائل‘ طبی و روحانی نسخے اور آزمودہ ٹوٹکےاور بہت کچھ۔۔۔۔اس کتاب میں پڑھیں!

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 545 reviews.