Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اندھے لڑکے کی شکرگزاری

ماہنامہ عبقری - اپریل 2014ء

آپ کے پاس جو کچھ ہے اس پر شکرادا کریں۔ ہمیشہ تخلیقی رہیں‘ ایجاد کرنے والے بنیں اور مختلف اور مثبت سوچیں

ایک اندھا لڑکا بلڈنگ کی سیڑھیوں پر اپنے پاؤں کے اوپر ایک بورڈ رکھے ہوئے بیٹھا تھا اور اس بورڈ پر لکھا تھا ’’میں اندھا ہوں‘ پلیز میری مدد کریں‘‘ اور اس نے ایک ٹوپی پکڑ رکھی تھی جس کے اندر صرف چند سکے تھے۔ایک آدمی وہاں سے گزر رہا تھا‘ اس نے اپنی جیب سے چند سکے نکالے اور انہیں ٹوپی میں ڈال دیا۔ پھر اسنے وہ بورڈ (سائن) پکڑا اور اسے الٹا کرکے اس پر کچھ الفاظ لکھے۔ اس نے وہ بورڈ واپس رکھ دیا اور پھر وہاں سے گزرنے والے لوگوں نے نئے الفاظ دیکھنے شروع کردئیے۔جلد ہی ٹوپی پوری بھرگئی۔ لوگوں نے اندھے لڑکے کو مزید پیسے دینے شروع کردئیے۔ اسی دوپہر کو سائن تبدیل کرنے والا یہ دیکھنے آیا کہ اب کیا تبدیلی آئی ہے‘ سب کیسے چل رہا ہے۔ لڑکے نے اس کے قدموں کی آواز کو پہچانا اور پوچھا: ’’کیا تم وہی جس نے صبح میرا بورڈ تبدیل کیا تھا‘‘ تم نے کیا لکھا تھا؟آدمی نے کہا: میں نے صرف سچ لکھا ہے‘ میں نے بھی وہی کیا جو تم نے کہا مگر مختلف انداز سے۔ اس نے لکھا تھا: ’’آج بہت خوبصورت دن ہے اور میں اسے دیکھ نہیں سکتا۔‘‘آپ کا کیا خیال ہے کہ پہلے بورڈ اور دوسرے بورڈ میں یکسانیت تھی۔ بالکل تھی‘ دونوں بورڈ یہ ظاہر کررہے تھے کہ لڑکا اندھا تھا‘ لیکن پہلا سائن صرف یہ بتاتا ہے کہ لڑکا اندھا تھا جبکہ دوسرا سائن بتاتا ہے کہ لوگ کتنے خوش قسمت ہیں کہ وہ اندھے نہیں ہیں۔ ہمیں حیران ہونا چاہیے کہ دوسرا بورڈ زیادہ مؤثر ہے۔تحریر کا نتیجہ: آپ کے پاس جو کچھ ہے اس پر شکرادا کریں۔ ہمیشہ تخلیقی رہیں‘ ایجاد کرنے والے بنیں اور مختلف اور مثبت سوچیں۔دوسروں کو عقلمندی سے دعوت دیں‘ بغیر عذر بہانے اور پیار سے زندگی گزاریں۔ جب زندگی آپ کو سووجوہات رونے کی دیتی ہے تو آپ زندگی کو ایک ہزار وجوہات ہنسنے اور خوش رہنے کی بتائیں۔بغیر کسی افسوس کے اپنے ماضی کو برداشت کریں۔ اعتماد کے ساتھ حال کو گزاریں‘ بغیر کسی خوف کے مستقبل کو گزارنے کیلئے تیار رہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 540 reviews.