Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سردار ایسا ہوتا ہے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2014ء

نوجوان بولا: اللہ کی قسم ان کی قیمت تو پانچ سودرہم کے برابر بھی نہیں۔ مہلب نابینا تھے۔ انہوں نے اس نوجوان کی بات سن لی

ایک مرتبہ مہلب بن ابی صغیرہ کا گزر قبیلہ ہمدان کے ایک محلے سے ہوا یہ بڑے مخیر اور رئیس تھے‘ محلے کے ایک نوجوان نے انہیں دیکھ کر پوچھا‘ یہی مہلب ہے؟لوگوں نے بتایا: ہاں نوجوان بولا: اللہ کی قسم ان کی قیمت تو پانچ سودرہم کے برابر بھی نہیں۔ مہلب نابینا تھے۔ انہوں نے اس نوجوان کی بات سن لی۔ جب رات ہوئی تو مہلب نے اپنی آستین میں پانچ سو درہم رکھے اور اس محلے میں آکر نوجوان کو تلاش کرنے لگے۔ معلوم ہونے پر وہ نوجوان کے گھر آئے اور کمرہ کھولنے کوکہا۔ نوجوان نے دروازہ کھولا تو مہلب نے اس کے آگے پانچ سو درہم ڈالتے ہوئے گویا ہوئے۔ مہلب کی قیمت پکڑو‘ اللہ کی قسم اے میرے بھتیجے! اگر تو مجھے پانچ ہزار دینار کے مساوی قرار دیتا تو میں پانچ ہزار دینار بھی تیری خدمت میں لاکر رکھ دیتا۔
یہ گفتگو محلے کے ایک بزرگ نے سن لی اور بول اٹھا اللہ کی قسم تجھے سردار بنانے والے نے خطا نہیں کی۔
اللہ تعالیٰ اپنے پیارے بندوں کو دنیا سےبچاتا ہے: حضرت قتادہ بن نعمان رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب اللہ تعالیٰ کسی بندہ سے محبت کرتا ہے تو دنیا سے اس کو اس طرح پرہیز کراتا ہے جس طرح کہ تم میں سے کوئی اپنے مریض کو پانی سے پرہیز کراتا ہے جب کہ اس کو پانی سے نقصان پہنچتا ہو۔ فائدہ: دنیا اصل وہی ہے جو اللہ تعالیٰ سے غافل کرے اور جس میں مشغول ہونے سے آخرت کا راستہ کھوٹا ہو۔ پس اللہ تعالیٰ جن بندوں سے محبت کرتا ہے اور اپنے خالص انعامات سے ان کو نوازنا چاہتا ہے۔ ان کو اس مردار دنیا سے اس طرح بچاتا ہے جس طرح کہ ہم لوگ اپنے مریضوں کو پانی سے پرہیز کراتے ہیں۔
انسان کے تین دوست: علم‘ دولت اور عزت تینوں دوست تھے‘ ایک مرتبہ ان کے بچھڑنے کا وقت آگیا‘ علم نے کہا مجھے درسگاہوں میں تلاش کیا جاسکتا ہے‘ دولت کہنے لگی مجھے امراء اور بادشاہوں کے محلات میں تلاش کیا جاسکتا ہے‘ عزت خاموش رہی‘ علم اور دولت نے عزت سے اُس کی خاموشی کی وجہ پوچھی توعزت ٹھنڈی آہ بھر کر بولی میں جب کسی سے بچھڑ جاتی ہوں تو دوبارہ نہیں ملتی۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 518 reviews.