Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حالِ دل

ماہنامہ عبقری - اپریل 2014ء

اب بھی دنیا میں ایسے لوگ ہیں

،جومیں نے دیکھا‘ سنا اور سوچا۔ایڈیٹر کے قلم سے

اب بھی دنیا میں ایسے لوگ ہیں
حالِ دل،جومیں نے دیکھا‘ سنا اور سوچا۔ایڈیٹر کے قلم سے
تقریباً دو سال کے بعد کراچی جانا ہوا‘ لاہور کی مصروفیت نے بارہا مجھے کراچی جانے سے روکا لیکن کراچی جانا ہو ہی گیا۔ کراچی میں جہاں اور بے شمار ملاقاتیں ہوئیں‘ آج کی اس نشست میں دو ملاقاتوں کا تذکرہ اور اس کی اہمیت لکھوں گا۔ ایک مخلص لاہور میں ملاقات کیلئے تشریف لائے ‘اپنا نام صاحبزادہ عزیز الرحمان رحمانی بتایا۔ بڑے باپ کے بیٹے اور بڑے دادا کے پوتے اور عظیم ہستی کے نواسے۔ ان کی محبت‘خلوص دیکھ کر اپنی ساری مصروفیات چھوڑ کر لاہور ان کے ساتھ ہوا۔ مختلف جگہوں پر انہیں لے گیا‘بہت خوش ہوئے ‘ان کی خوشی میری خوشی بن گئی۔ محترم نے فرمایا کہ جب کراچی آنا ہو تو میرے پاس ضرور آئیں۔ میں ان کے ہاں گیا‘ بالائی منزل پر اپنے مہمان خانے میں لےگئے۔ وہ مہمان خانہ کم شاہی مہمان خانہ زیادہ تھا‘ بیرونی دروازہ بقول ان کے جو سوات سے تقریباً ساڑھے تین لاکھ کا لائے‘ اُسے سیٹ کرایا اور فکس کیا اندر جگہ جگہ لکڑی کا انوکھا کام‘ سونے کیلئے بستر بھی منقش خوشنما ‘بیٹھنے کیلئے کرسیاں انوکھی دلفریب‘ مہمان نوازی ایسی کہ بادشاہوں کے دسترخوان بھی قابل تعریف نہ رہیں۔ مزاج میں اخلاق‘ ہیبت‘ وقار‘ اور فیاضی بلا کی بلکہ بہت زیادہ۔ ایک ایک چیز سلیقے اور قرینے سے رکھی‘ خوبصورتی‘ خوشنمائی اپنے مزاج لباس اور گفتگو میں بار بار چھلکی پڑتی تھی۔ وہ نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے اندر کے علمی اور تخلیقی مزاج کو نہیں چھپا سکتے تھے۔ یہ قرینہ تو ایسا ہے جو شاید بہت سے اور لوگوں میں بھی ہوگا لیکن جو ایک خاص جدت اور کمال ان میں ہے وہ تخلیقی اور ایجادی مزاج انہوں نے اسماء البدریین (بدر کے تمام صحابہ کے نام مبارک) ایک بہت بڑے کپڑے پر لکھے سارے آداب پینتالیس اور پینتالیس خانوں میں نقش بنائے‘ دو لاکھ چوالیس ہزار چھ سو اٹھائیس اس کے عدد نکالے‘ چھ فٹ چوڑا نو فٹ لمبا کپڑا اسماء البدریین ان کے اعداد جو کہ نہایت منقش اور خوبصورت سلیقے سے ترتیب دئیے ہوئے ایک انوکھی حیرت پیش کررہے تھے۔ ایک بڑا کپڑا اٹھارہ فٹ لمبا اور چھ فٹ چوڑا جس میں اسماء النبیﷺ پھر ان کے اعداد پھر فضائل‘ اسماء النبیﷺ کی آیات اسماء النبیﷺ کا نقش اور یوں آٹھ سو اٹھتیس اسماء النبیﷺ یہ سب ایک نیا شاہکار تیاری کے مراحل میں ہے۔ موصوف عدد کی دنیا میں ایک یدطولیٰ رکھتے ہیں۔ ڈنکے کی چوٹ پر گفتگو‘ معاملات اور لین دین کرتے ہیں۔ لاکھ مخالفین لیکن یہ اپنے انوکھے اور نرالے مزاج سے ہٹنے کبھی نہ پائیں گے کیونکہ یہ تخلیقی مزاج بہت سوں کو بھاتا نہیں لیکن انہیں بھاتا ہے۔ مجھے بھی پسند ہے کیونکہ میں خود تخلیقی انداز کا طالب علم ہوں۔ دوران گفتگو اپنے بہت سے مشاہدات دئیے جن میں سےچند قارئین کی خدمت میں استفادہ کیلئے پیش کررہاہوں:۔ دودھ پانی برابر وزن ایک گلاس میں بھر کر رات بھر سرہانے رکھیں‘ صبح پیپل کی درخت کی جڑ میں یہ گلاس ڈال دیں‘ رزق کی فراوانی کیلئے بار بار کا تجربہ۔ یدبیضا کتاب جوکہ بڑے حضرت دین پوری رحمۃ اللہ علیہ کے حالات میں لکھی ہوئی کے حوالے سے بتایا کہ گھر میں پودینہ لگانا یعنی گملے یا کیاری میں اور گھر کے برتن دھو کر رکھنا‘ رزق کی وسعت اور برکت کیلئے انوکھا عمل ہے۔ بقول محترم کے بارہا کا آزمودہ ہے۔ سائیں محمد عالم رحمۃ اللہ علیہ خلیفہ حضرت ہالیجوی رحمۃ اللہ علیہ کا عمل دوران گفتگو ملا کہ جس کو زہریلا جانور ڈس گیا ہو اس کو تھپڑ ماردیں لیکن اُس کو اطلاع نہ ہو فائدہ ہوتا ہے جہاں زہریلے جانور نے کاٹا ہو ایک بالشت اوپر رسی یا کپڑا سے مضبوطی سے باندھ کر بیس سے واپس اُلٹی گنتی ایک تک۔ ایک سانس میں پڑھ کر تھتھکار دیں۔ برگد کے درخت کی لکڑی کاٹ کر برتن میں ڈال دیں‘ وہی پانی میاں بیوی دونوں مسلسل پئیں خاص طور پر میاں بے اولادی کیلئے ضرور یہ کرے۔ لکڑی بار بار بدل بھی سکتے ہیں۔ تجربات میں مزید بتایا کہ حکیم یوسف مولوی ساؤتھ افریقہ نے اپنا تجربہ بتایا جادو زدہ کو شربت افتیمون کچھ عرصہ ضرور استعمال کرائیں۔ بہار کے موسم میں آدھا کپ پانی میں دو بڑے چمچ شربت ملا کر صبح و شام نہار منہ دیں۔ مزید بتایا کہ ہرمل سات دانے پوٹلی بنا کر تعویذ کی طرح اگر گلےمیں ڈالیں تو جادو کا توڑ ہوجاتا ہے۔ مولانا اسد مدنی صاحب کی کاپی فوٹو سٹیٹ سامنے رکھتے ہوئے مشاہدات بتائے:۔ سفید مرغ ذبح کرکے اس کے خون سے ’’جادو برسر جادوگر‘‘ کاغذ پر لکھ کر اس جگہ لگائیں جہاں مسحور بیٹھا ہو یا اوپر لگا دیں‘ نہایت مفید ہے۔ ایک عمل اپنے مشاہدات میں سے عطا فرمایا کہ اگر یہ تحریر لکھ کر رکھ دیں‘ وہاں آگ نہیں لگے گی اگر لکھ کر جہاں آگ لگی ہو وہاں ڈال دیں تو آگ بجھ جائے گی۔۔ باقاعدہ سند اور حوالے کے ساتھ یہ عمل عطا فرمایا۔ میں نے عرض کیا کہ اگر اس کا ترجمہ ہوجائے تو بہتر ہے صاحبزادہ صاحب کے مہمان مولانا حسین احمد شرودی سابق وزیر بلدیات بلوچستان جو خود صاحب کمال ہیں‘ تشریف فرما تھے۔ انہوں نے اپنے قلم سے اس کا ترجمہ کیا جو کہ ترجمےکے ساتھ قارئین کی خدمت میں حاضر ہے:۔(حوالہ جات کیلئے جواھر البحار جلد نمبر2 صفحہ نمبر 196 شیخ یوسف بن اسماعیل النبہانی) وہ عمل یہ ہے:۔ حضور اقدسﷺ کے صرف دس معجزات اگر کسی کاغذ پر لکھ کر لٹکا دئیے جائیں یا رکھ دئیے جائیں تو وہاں آگ نہیں لگے گی۔ الاولیٰ: ماوقعﷺ الارض ظلہ قط۔ الثانیۃ:ماظھربولہ ﷺ علی الارض قط۔ الثالثۃ: لم یقع علیہ ﷺ الذباب قط۔ الرابعۃ: لم یحتلمﷺ قط۔ الخامسۃ: لم یتثاءب ﷺ قط۔ السادسۃ: لم تھرب منہ ﷺ دابۃ قط۔ السابعۃ: ولدﷺ مختونا۔ الثامنۃ:تنام عیناہ ﷺ ولاینام قبلہ۔ التاسعۃ: کانﷺ ینظر من ورائہ کماینظر من امامہ۔ العاشرۃ: کان ﷺ اذا جلس بین قوم کانت کتفاہ اعلی منھم۔ترجمہ: 1۔’’حضورﷺ کا سایہ کبھی زمین پر نہیں پڑا۔ 2۔ آپﷺ کا پیشاب کبھی زمین پر نظر نہیں آیا۔ 3۔ آپ ﷺ پر کبھی مکھی نہیں بیٹھی۔ 4۔ آپﷺ کو کبھی احتلام نہیں ہوا۔ 5۔ آپﷺ نے کبھی جمائی نہیں لی۔ 6۔ آپﷺ سے کبھی کوئی جانور (وحشی) خوفزدہ ہوکر نہیں بھاگا۔ 7۔آپﷺ مختون (ختنہ شدہ) پیدا ہوئے تھے۔8۔ آپﷺ کی آنکھیں سوتی تھیں‘ دل جاگتا تھا۔ 9۔ آپﷺ پیچھے بھی ایسے ہی دیکھ سکتے تھے جیساآگے کی جانب۔10۔ آپﷺ (میانہ قد) ہونے کے باوجود لوگوں میں نمایاں نظر آتے تھے۔‘‘
دوسرے فرد جنہیں میں نے قریب سے دیکھا دھیمے مزاج‘ گہری نظر‘ درد دل اور واقعی خلوص کا پیکر مفتی محمد صاحب تھے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں جہاں علمی اور دینی تحفظ اور مزاج کا علمبردار بنایا وہاں انہیں مخلوق کی خیرخواہی‘ دنیا اور آخرت پر گہری نظر‘ حالات حاضرہ کو سمجھنے اور جانچنے اور بندگان خدا کی صحیح رہبری کیلئے چن لیا ہے۔ کہاں راولا کوٹ اور کہاں کراچی۔۔۔ اور پھر بے داغ صحافت کیلئے اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک وکیل اور رہبر کے طور پر منتخب کیا ہے۔ خوب انسان ہیں اور بہت سی خوبیاں ہیں۔ زور قلم اور
زور بیاں اور‘ یار کی محفل سدا آباد رہے، اخلاص اور خلوص میں چاشنی مزید بڑھتی جائے ایسے لوگ ہی ہوتے ہیں جو امت کیلئے سرمایہ افتخار اور کڑے وقت میں صحیح رہبر۔ تیسری شخصیت جس نے واقعی مجھے بہت زیادہ متاثرہ کیا وہ حاجی مسعود پاریکھ ہیں۔ کراچی کی ایک باوقار سوسائٹی میں مقیم ہیں۔ صاحبزادہ صاحب کے توسط سے ملاقات ہوئی‘ موصوف کا ایڈیٹر سے ملاقات کا دیرینہ اشتیاق تھا‘ ساٹھ سال کے تھے لیکن ماشاء اللہ نظر نہیں آتے تھے۔ اللہ تعالیٰ انہیں نظربد سے محفوظ رکھے اور ان کی جان مال کی ہمیشہ حفاظت فرمائے۔ شاید غرباء‘ مساکین دین اور دین داروں کی خدمت نے انہیں چالیس پینتالیس سال کی عمر میں واپس پہنچا دیا ہے۔ واقعی چاق وچوبند نظر آتے تھے۔ ہلکے پھلکے جسم اور منہ میں روایتی پان سجائے ہوئے‘ میں اُن کے کتب خانے میں بیٹھا کتابوں کو حیرت سے دیکھ رہا تھا‘ ان کی کتابوں کا انتخاب واقعی باکمال اور کتابوں کی ترتیب یقیناً بے مثال‘ وہ صرف کتابیں اکٹھی کرنا اور پڑھنا نہیں جانتے بلکہ کچھ زندگی کی اور خدمات میں بھی ان کا رزق حلال خرچ ہورہا ہے۔ بقول حاجی صاحب کے ہم نے کراچی میں مقدس اوراق کو جمع کرنے کی ایک ترتیب بنائی ہے جو سالہا سال سے چل رہی ہے‘ ایک سو چار ڈبے پورے شہر میں نصب ہیں‘ ایک گاڑی ہے جو وقفے وقفے سے وہ اوراق اکٹھے کرتی ہے پھر اس کی باقاعدہ چھانٹی ہوتی ہے‘ قلمی مخطوطات نادر اور نایاب کتب‘ قرآن‘ بائبل ہر مسلک کی کتابیں اس میں سے ملتی ہیں۔ بالکل سیل بند اور نئے قرآن بھی جو ہم بلوچستان اور اندرون سندھ لوگوں کو اور مساجد میں رکھواتے ہیں۔ بچوں کی کتابیں خالد دینہ ہال میں جون جولائی میں نمائش کی شکل میں بالکل فری دی جاتی ہیں۔ نادر اور نایاب کتب محفوظ کی جاتی ہیں۔ باقی مقدس اوراق کو سمندر میں پھینکنے کیلئے گٹھریاں بنا کر رسیاں باندھ کر KPT ہمیں ایک بحری جہاز دیتی ہےجو کہ بالکل فری دیا جاتا ہے۔ وہ سب مقدس اوراق سپرد سمندر کرتے ہیں۔ حاجی مسعود پاریکھ واقعی ایک درد دل رکھنے والے انسان‘ خلوص اور خاموشی سے بغیر کسی مسلک اور مذہب کے ہر شخص کی خدمت میں اور ہر شعبے کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے۔۔۔ شاید میری ملاقاتیں کم ہیں لیکن نہیں۔۔۔ درحقیقت ایسے لوگ بہت کم ہیں۔ حج کے دنوں میں کراچی کوئٹہ فری حاجی کیمپ لگایا جاتا ہے۔ حجاج اور ان کے ساتھ آنےوالے تمام حضرات کو رہائش‘ کھانا ہر چیز فری دی جاتی ہے۔ ہر حاجی کو ستائیس چیزیں یعنی احرام سے لے کر قرآن پاک‘ حج کی کتابیں‘ جوتا اور مزید ضرورت کی چیزیں گفٹ کی جاتی ہیں۔ موصوف معذور بچوں کا ایک ایسا سکول چلا رہے ہیں جو صرف غرباء کے معذور بچوں کی خدمت کرتے ہیں‘ پینتیس لیڈیز ٹیچرز ہیں‘ حاجی صاحب کی اہلیہ وہ سکول چلاتی ہیں۔ بقول حاجی صاحب کے بڑے بڑے سیاسی اور مالدار لوگ ہمارے سکول میں اپنے معذور بچوں کو داخل کرانا چاہتے ہیں لیکن ہم اس لیے انکار کردیتے ہیں کہ یہ معذوربچوں کا سکول صرف ان لوگوں کیلئے ہے جن کے گھروں کی چھت نہیں۔ مزاج میں اعتدال‘ پرکھ‘ خوش اخلاقی اور معاملات کی تہہ تک پہنچنے کا خوب کمال ہے۔ اسی لیے اپلیٹا میمن ایسوسی ایشن فیصلہ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں‘ موصوف نے مجھے ایسے منقش اور خوبصورت قرآن پاک دکھائے جن میں ایک ’’ا‘‘ سے شروع ہوتا ہے اور دوسرا قرآن ’’و‘‘ سے شروع ہوتا ہے۔ ہر خیر کا کام ان کے ہاتھ سے ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں خیر کی چابی اور شر کا تالا بنا یا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مزید حفاظت فرمائے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 469 reviews.