Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گوشت ملے پانی سےنہائیں‘ نظر بدسے نجات پائیں

ماہنامہ عبقری - مارچ 2014

یہ میں نے اپنی جان پر دو تین مرتبہ آزمایا اور اللہ کے فضل سے مرتے مرتے زندہ ہوگئی۔ یاد رکھیں حقہ کا پانی جادو ٹونے کے توڑ کیلئے خنجر کی طرح تیز ہے‘ کسی کی جان پر جادو کے اثرات ہوں تو آپ حقے کے پانی سے چار منگل لگاتار نہائیں

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا ماہنامہ عبقری چھ سات ماہ سے میرے مطالعے میں ہے ہر ماہ رسالہ کا انتظار رہتا ہے آپ کے ہر شمارے میں آپ کی یہ تاکید یا اصرار بہت اچھا لگتا ہے کہ جو بھی علمی یا عملی تجربات کوئی بھی رکھتا ہو وہ دوسروں تک بھی پہنچائے تاکہ مخلوق خدازیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکے۔ میں آپ کو آپ کے عبقری کے توسط سے دو جان بچانے والے ٹوٹکے بتارہی ہوں جو صرف میں نے اپنے بچوں پر وقت پڑنے پر آزمائے اور اللہ کے کرم سے سوفیصد آرام آیا آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ بسا اوقات حقیر سے حقیر چیز جان بچانے کا سبب بن جاتی ہے۔ پہلا ٹوٹکہ ان بچوں کیلئے ہے جو پرچھاویں یا سوکڑے کی بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں۔
میرا بیٹا جو اب ماشاء اللہ 29 سال کا ہورہا ہے‘ یہ میرا پہلوٹھی کا بیٹا ہے میں چھلے میں تھی‘ میرے میاں کے دوست کی بیوی جو ہمارے ساتھ کافی اٹیچ تھی‘ مگر بے اولاد تھی‘ بچے بچتے نہیں تھے‘ ایک دن نہا کر گیلے بالوں سے آگئی اور میرے بیٹے کے اوپر جُھک کر پیار کرتی رہی‘ میرے دل میں شک آیا مگر جھٹک دیا‘ بچہ تندرست تھا‘ کوئی مسئلہ نہ تھا‘ دیکھتے ہی دیکھتے دنوں میں میرا بچہ سوکھ کر کانٹا ہوگیا اور بیمار رہنے لگا‘ میری ساس نے واویلا مچایا کہ ایسی عورت کو کیوں آنے دیا‘ بہرحال یوں ہی وقت گزرتا رہا‘ کچھ دنوں بعد میری سہیلی شگفتہ جو آج کل لندن میں مقیم ہے اپنی امی کے ساتھ میرا بیٹا دیکھنے آئے اُس کی امی نے بچے کو دیکھا‘ پوچھا یہ کیسے ہوا ہے؟ پھر فوراً بولی کل اتوار ہے‘ تھوڑا سا بڑا گوشت ہے منگواؤ اُس کو پانی میں ڈال کر تھوڑی دیر رکھو پھر گوشت کو اچھی طرح دبا دبا کر نچوڑ لو مقصد یہ ہے کہ گوشت کا خون زیادہ سے زیادہ پانی میں شامل ہوجائے۔ پھر اس خون والے پانی کو نہانے والے پانی میں ملا کر بچے کو نہلاؤ (پہلے بچے کو سادہ پانی سے نہلانا ہے‘ پھر گوشت والے پانی سے نہلا کر اور تولیے سے خشک کریں‘ گوشت والے پانی کے بعد پھر سادہ پانی جسم پر نہ ڈالیں) اور گوشت کا صدقہ اتار کر پرندوں کو ڈال دو یہ عمل دن میں دوپہر ایک بجے یا بارہ بجے کے درمیان کرنا ہے‘ شام کو نہیں کرنا صرف دوپہر کو ہی کرنا ہے اور مسلسل چار اتوار کو کرنا ہے‘ میں نے بالکل اسی طرح عمل کیا‘ آپ یقین کریں چوتھے اتوار صبح کو میں اٹھی بچے کوکپڑے بدلنے لگی تو دیکھ کر خوشی سے پاگل ہوگئی کہ جسم پر ماس بھرا ہوا تھا پھر تو ماشاء اللہ آج کچھ‘ کل کچھ‘ اللہ نے خیر کردی‘ بڑے بھی یہ عمل کرسکتے ہیں۔ بچے کو گوشت کے پانی سے نہلاؤ پھر صدقہ دے کر چھت پر یا کسی الگ جگہ جہاں پرندے وغیرہ آتے ہوں‘ بندوں کا گزر نہ ہو‘ بچے کیلئے 25-30 روپے کا گوشت کا صدقہ کہہ کر لے لیں‘ مل جاتا ہے۔
قرض سے نجات اور کشادگی کیلئے عمل
(بندہ خدا‘ واہ کینٹ)
قرض سے نجات کیلئے باوضو پہلے گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں‘ پھر یہ کلمات پانچ پانچ سو مرتبہ پڑھیں۔ کلمات یہ ہیں:۔

حَسْبِیَ اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ  پھر  لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ وَلَا مَلْجَا مِنَ اللہِ اِلَّا اَلَیْہِ  ۔۔ پانچ سو بار۔ اس کے بعد پھر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ وقت کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ دن میں یا رات میں جب بھی موقع ملے پڑھ لیا کریں۔ چوبیس گھنٹوں میں ایک دفعہ یہ عمل ضرور کرنا ہے۔ اس کی برکت سے انشاء اللہ جلد کامیابی ظاہرہونا شروع ہوجائے گی۔ عمل آسان ہے‘ دنیا کے ساتھ آخرت بھی بنتی ہے۔ اس کو روزانہ کے معمولات میں شامل کرلیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 467 reviews.